ممبئی: امیش پال قتل کیس میں مطلوب گڈو مسلم کی تلاش میں یوپی ایس ٹی ایف ناسک پہنچ گئی ہے۔ یوپی ایس ٹی ایف کو اطلاع ملی ہے کہ گڈو مسلم ناسک میں چھپا ہوا ہے۔ ایس ٹی ایف کی ٹیم نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات تک تلاشی لی۔ اب تک وہ ایس ٹی ایف کی پہنچ سے دور ہے۔ گذشتہ رات عتیق کے بھائی اشرف نے بھی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے گڈو مسلم کا نام لیا تھا۔
عتیق کو جب گولی ماری گئی اس کے ٹھیک پہلے اس کے بغل میں موجود اس کا بھائی اشرف گڈو مسلم کا ہی نام میڈیا کے سامنے لے رہا تھا۔ اشرف صرف اتنا ہی کہہ سکا، ‘بات یہ ہے کہ گڈو مسلم…’، پھر حملہ آوروں نے اسے گولی مار کر قتل کر دیا۔
امیش پال کے قتل کو انجام دینے کے دوران گڈو مسلم نے ایک کے بعد ایک کئی بم دھماکے کیے تھے۔ گڈو مسلم کو بم باز گڈو بھی کہا جاتا ہے۔ عتیق کے بیٹے اسد کے انکاؤنٹر کے بعد سے گڈو مسلم کو پکڑنے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔
امیش کے قتل کے ہولناک واقعے کے بعد گڈو مسلم اور اس کے ساتھی فرار ہیں۔ اسد اور غلام کو انکاؤنٹر میں مارنے کے بعد یوپی ایس ٹی ایف نے اب گڈو مسلم کی تلاش تیز کردی ہے۔ پولیس نے جمعہ کو بھی گڈو مسلم کے کئی مقامات پر چھاپے مارے کی تھی۔








