شیوسینا (ادھو ٹھاکرے ) کے رہنما سنجے راوت نے ہفتے کے روز سوال کیا کہ کیا 2019 کا پلوامہ دہشت گردانہ حملہ نریندر مودی حکومت نے لوک سبھا انتخابات جیتنے کے مقصد سے کیا تھا۔
ان کا یہ تبصرہ جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے جمعہ کو دعویٰ کرنے کے بعد آیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان سے کہا کہ وہ ان غلطیوں کے بارے میں بات نہ کریں جن کی وجہ سے 2019 کے حملے کا سبب بنے۔
دی ہندو کے مطابق راوت نے کہا، "لوگ اس وقت جانتے تھے کہ کچھ ہندوستان-پاکستان واقعات کو سیاسی فائدے کے لیے گھڑا جائے گا،”
کیا دہشت گردانہ حملہ الیکشن جیتنے کے مقصد سے کیا گیا؟ کیا سیاسی فائدے کے لیے 40 جوانوں کو مارنے کی سازش تھی؟ ہم نے اس وقت بھی بارہا ایسے سوالات پوچھنے کی کوشش کی تھی لیکن حکمران جماعت نے خاموشی اختیار کر لی اور ‘دیش دروہی’ کا لیبل لگا دیا۔
واضح رہے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے دی وائر کو بتایا، "انہیں صرف پانچ طیاروں کی ضرورت تھی، لیکن یہ انہیں فراہم نہیں کیے گئے… میں نے اسی شام وزیر اعظم کو بتایا کہ یہ [حملہ] ہماری غلطی کی وجہ سے ہوا ہے۔ اگر ہم انہیں طیارے فراہم کرتے تو ایسا نہ ہوتا۔ لیکن انہوں نے مجھے اس بارے میں خاموش رہنے کو کہا۔
راشٹریہ جنتا دل نے بھی ہفتہ کو کہا کہ پلوامہ حملے کی حقیقت سامنے آرہی ہے۔جعلی اور مصنوعی سنگھی قوم پرستوں کا اصل چہرہ سامنے آرہا ہے۔ سبھی سمجھ رہے ہیں کہ پلوامہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے کیوں ہوا؟








