اردو
हिन्दी
اگست 6, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اعظم خاں نے شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں گھوم کر پارٹی امیدوار فاطمہ جبیں کے لیے ووٹ مانگا

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
153
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

رامپور ۔ ( ذیشان مراد علیگ) سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر و سابق کابینہ وزیر محمد اعظم خاں نے آج شہر کی سڑکوں اور بازاروں میں گھوم کر لوگوں سے رامپور میونسپل بورڈ چیئرمین کی نشست پر سماجوادی پارٹی کی امیدوار فاطمہ جبیں کے لئے ووٹ کی اپیل کی ۔ ایک عرصے کے بعد اعظم خاں کو اپنے بازار اور سڑکوں پر دیکھ کر لوگوں کی خوشی دیکھتے ہی بنتی تھی ، لوگوں نے اپنے محبوب لیڈر کا ردا پوشی اور گل پوشی کرتے ہوئے گرم جوشی سے استقبال کیا ۔
سماجوادی پارٹی کے کارکنان کثیر تعداد میں قلعہ کے مشرقی دروازے واقع پان دریبہ پر جمع ہونے، جہاں سے دوپہر تین بجے اعظم خاں نے کارکنان کے ہمراہ پیدل مارچ شروع کیا ۔ سماجوادی پارٹی کا یہ قافلہ بازار کلاں ، عباس مارکیٹ ، جامع مسجد ، بازار صفدر گنج ، بازار نصر اللہ خاں ، کوتوالی ، بازار عبداللہ گنج ، ہاتھی خانہ چوراہا اور میونسپل بورڈ کے سامنے سے گزرتے ہوئے شاہ آباد گیٹ واقع عید گاہ پر اختتام پذیر ہوا ۔ جہاں اعظم خاں نے خود انقلاب زندہ باد ، کوئی نہیں ہے ٹکر میں مت پڑو چکر میں وغیرہ نعرے لگائے ۔
عوامی رابطہ کے دوران اعظم خاں نے لوگوں سے کہا کہ فاطمہ جبیں میری اور آپ کی آبرو ہیں ۔ 4 مئی کو سائیکل کے نشان پر مہر لگا کر ہمیں اپنی آبرو کی حفاظت کرنا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ شب اعظم خاں نے سیفنی اور شاہ آباد پہنچ کر وہاں سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کی حمایت میں منعقدہ جلسوں سے خطاب کیا اور اپنے امیدواروں کے لئے ووٹ کی اپیل کی۔ یہاں پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے اعظم خاں نے کہا کہ میں نے 40 سال کی محنت کے بعد رامپور کی پہچان چاقو سے بدل کر قلم کو بنایا تھا، لیکن اب یہاں 80 لاکھ کا چاقو لگا دیا گیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے سوال کیا کہ کیا چاہتے ہو تمہارے ہاتھ میں چاقو ہو یا پھر قلم۔
اعظم خاں نے کہا کہ رامپور کے لوگوں پر بہت ظلم ہوا ہے ۔ یہاں لوگوں کو پڑھنے کی اجازت نہیں تھی ۔ میں نے بچوں کی تعلیم کا انتظام کیا اور جھولی پھیلا کر ایک ایک پیسہ جمع کیا ۔ مانگنے والا کیا لاتا ہے خالی ہاتھ پھیلاتا ۔ اس خالی ہاتھ پر کوئی ووٹ رکھ دیتا تو کوئی نوٹ رکھ دیتا ہے ، کوئی تھوک دیتا تو کوئی انگارہ رکھ دیتا ہے ۔ ان سب کو سمیٹ کر تمہارے بچوں کے لئے خرید کر قلم لایا۔ اعظم خاں نے کہا کہ اگر ہمارے ہاتھ کی قدر نہیں کرو گے تو اگلا ہاتھ پھیلانے والا پیدا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا ہم پر اتنے مقدمات کیوں قائم ہوئے، کیونکہ میں نے تمہارے بچوں کی تعلیم کا انتظام کیا۔ یونیورسٹی بنوائی اور اسکول کھولا ۔ میں نے چاہا کہ آپ کا بچہ پنکچر لگانے کا کام نہیں کرے ، رامپور کے بچے بھی ڈاکٹر ، انجینئر اور افسر بنیں ۔ اس کے بدلے مجھے کیا ملا جیل کی کوٹھری ، جس میں 27 ماہ تک میں اور میرا بچہ بند رہا ۔ میری بیوی بغل کی کوٹھری میں بند تھی ۔ جیل میں گرنے سے ان کا ہاتھ ٹوٹ گیا تھا لیکن مجھ سے ملنے کی اجازت نہیں تھی ۔
اعظم خاں نے کہا کہ دنیا تمہاری بربادی کے موقع کی تلاش میں ہے ، سات سمندر پار سے تمہارے ہاتھوں میں قلم دینے کوئی نہیں آئے گا۔ تمہاری اندھیری تقدیر میں اجالا کہاں سے آئے گا؟ تم ہی اپنے راستوں کو طے نہیں کرو گے تو تمہارا راستہ بنانے والا بھی کوئی نہیں آئے گا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN