اردو
हिन्दी
اگست 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ملک کی تعمیر وترقی میں سرسید اور علی گڑھ کا حصہ

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
106
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:جان عالم (آئی اے ایس)
(چیف سکریٹری گورنمنٹ آف ناگالینڈ)

سر سید مسلم معاشرے میں جدید فکر کی داغ بیل ڈالنے کے لیے مضطرب تھے کیو نکہ کوئی جدید معاشرہ بغیر سائنسی مزاج کے ممکن ہی نہیں ہے۔ سر سید کی یہ کاوش بھی مسلم معاشرے کوجدیدیت سے جوڑنے کی ایک اہم کاوش تھی۔فکری اعتبار سے سر سید کو جب یہ یقین ہو گیا کہ مسلمانوں کی ترقی کا واحد راستہ زمیندارانہ نظام اور قدروں سے نکل کر ایک جدیدصنعتی دنیا اور جدید فکر کا ہی راستہ ہو سکتا ہے تو ان کے سامنے یہ سوال تھا کہ مسلمان اس جدید دنیا میں پہنچیں کیسے اور اس کا حصول جدید تعلیم کیحصول کے بغیر ممکن ہی نہیں تھا اور آج علی گڑھ مسلم یو نیورسٹی کسی حد تک مسلمانوں کو جدید طرز تعلیم سے آراستہ کرنے کا کام کر رہی ہے اور اس ادارے سے فیضیاب ہوکر مسلم نوجوانوں کی فوج نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں اپنے انفرادی رکھ رکھائو اور علمی صلاحیتوں سے اپنی الگ پہچان رکھتی ہے۔

سر سید کا بنیادی مقصدجہاں تعلیم کا فروغ تھا تو وہیں نئی نسل کی ذہنی تربیت بھی مقصود تھی۔ چنانچہ ان کی زندگی کا جب ہم مطالعہ کرتے ہیں تو وہ بنیادی طور پر ہمیں ایک بے مثال مربی و معلم نظر آتے ہیں، تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ اخلاقی قدروں کی حفاظت بھی ان کے پیش نظر تھی۔ اسی مقصد کے تحت انہوںنے لندن سے واپسی پر 1870میں تہذیب الاخلاق نامی رسالہ نکالا، اس رسالے کا مقصد مسلمانوں کے اندر سیاسی، سماجی، تعلیمی، تہذیبی، اخلاقی اور معاشرتی اصلاح تھا، اسی وجہ سے اصلاح کے باب میں سر سید کے اقدامات کی تحسین کی جاتی ہے اور آج کے اس دور میں جبکہ مادیت کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے، اخلاقی اقدار کی پامالی سر عام ہورہی ہے، ایسی معاشرتی انحطاط کی صورت حال میں اخلاقیات کے باب میں ان کے صحت مند نظریے کو اپنا کر اس کو معاشرے میں نافذ کرنا بے حد ضروری ہے جو سر سید کے تعلیمی مشن کو آگے بڑھا کر ان کے وقار و عظمت کا حق ادا کررہے ہیں کہ وہ ان کے اس مشن اور اس پیغام کو بھی عام کریں تاکہ نئی نسل اخلاقی اقدار سے روشناس ہوسکے اور سر سید احمد خاں کی یہ تحریک بھی سماج کو فائدہ پہنچا سکے، ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ صالح اقدار و روایات کو چھوڑ کر ہم حقیقی ترقی کے نشانے کو پاسکیں۔
سر سید کے شاندار کارناموں کی بنا پر انہیں ہر سال نہ صرف بر صغیر میں بلکہ پوری دنیا میںخراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے، جس کے ہر لحاظ سے وہ مستحق اور حق دار ہیں اور ممنون قدم کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ محسن قوم کو فراموش نہ کرے، اس کے ساتھ ہی موجودہ اہل علم طبقے کی یہ ذمہ داری بھی ہے کہ آج ملت کی موجودہ تعلیمی صورت حال کو پیش نظر رکھ کر خواندگی اور فروغ تعلیم کی مہم چلائے، اپنی تعلیمی تحریک کو پسماندہ طبقوں تک لے جائے اور پوری ملت کو تعلیم یافتہ بنانے میں سر گرم عمل ہو تبھی ہم سر سید کے خوابوں کو عملی جامہ پہناسکتے ہیں اور ملت سر سید علیہ الرحمہ کی جدو جہد اور کوششوں کا حق اس وقت تک ادا نہیں کرسکتی جب تک اس قوم کے ہر فرد تک سرسید کے تعلیمی مشن اور اس کی افادیت کاپیغام نہ پہنچے اور مسلم نو جوان اعلی تعلیم کے حصو ل کے لیے بے چین نہ ہوں۔سر سید نے آنے والے کل کے لیے اور آنے والی نسلوں کے لیے جو عملی اقدامات کیے تھے، اس کی سراہنا کل بھی ہوئی تھی آج بھی ہورہی ہے اور کل بھی ہوگی۔ سر سید کا بڑا کارنامہ یہ ہے کہ انھوں نے ادارہ سازی کے ساتھ ساتھ ذہن سازی میں بھی اپنا غیر معمولی کردار ادا کیا۔ ملک کی تعلیمی اور تعمیری ترقی میں سرسید کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN