اردو
हिन्दी
جولائی 28, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ملت کی فکری پختگی کا فریضہ انجام دینا، وقت کی اشد ضرورت: ملک معتصم خان

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
58
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو کچھ نہ کچھ صلاحیت دے کر دنیا میں بھیجا ہے اور ساتھ ہی اس نےایک طریق زندگی اور نظریہ بھی دیا۔ بعد کے انسانوں نے بالخصوص اہل مغرب نے خدا کے عطا کردہ نظام کو اپنے من مانے طریقے سے چلانے کے لیے مختلف نظریات گڑھ لیے اور ان کی ترویج و اشاعت کی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ آج ہمارا معاشرہ بھی مغربی افکار و تصورات سے آلود ہوتا جا رہا ہے۔واقعہ یہ ہے گھر اور خاندان تک ان افکار و تصورات کی آنچ پہنچ چکی ہے۔ لہٰذا اس چیلینج کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے مغربی افکار کو کاؤنٹر کرنے کے ساتھ ہی اسلامی فکر کو پروان چڑھایا جائے نیزاسلام کے فکری مباحث کو سماج کے آخری درجے تک پہنچانے کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے۔
مذکورہ بالا تاثرات کا اظہارملک معتصم خان (نائب امیر، جماعت اسلامی ہند)  نے کیا موصوف جماعت اسلامی ہند حلقہ دہلی اورانسٹیٹیوٹ آف اسٹڈی اینڈ ریسرچ دہلی (ISRD) کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار بعنوان "عصر حاضر میں رونما ہونے والی تبدیلیاں اور حقیقی مسلم معاشرے کی تشکیل میں فکری و عملی چیلنجز” کی صدار ت کررہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ”اسکولوں و کالجوں میں اخلاقی قدروں کی آبیاری اور فروغ ، نوجوانان ملت کی اہم ترین ذمہ داری ہے اور اداروں کو بھی چاہیے کہ وہ اخلاقی قدروں کو پروان چڑھانے کا اہتمام کریں۔”
یہ سیمینار 28 جنوری 2024 کو صبح 10 بجے سے مرکز جماعت کے میڈیا ہال میں منعقد ہوا۔ سیمینار میں  چار مقالے پیش کیے گئے۔ پہلا مقالہ "بچوں کے فکری و عملی ارتقا کے موجود ذرائع : چیلنجز اور امکانات”  عنوان سے محمد آصف اقبال ،سکریٹری شعبہ، تحقیق و تصنیف، جماعت اسلامی ہند حلقہ دہلی نے پیش کیا ۔ انہوں نے بچوں کے ارتقا میں حائل رکاوٹوں کا خصوصی جائزہ لیتے ہوئے امکانات پر روشنی ڈالی اور لائحہ عمل پیش کیا۔ اپنے مقالہ خوانی کے دوران انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ معاشرے کی ابتدا کرنے والے بچوں میں اسلامی عقائد ، افکار و نظریات کو بہترین انداز میں قول و عمل کے ذریعہ ذہن نشین کرایا جائے۔
دوسرا مقالہ "نوجوانوں کی فکری، علمی و عملی صرتحال اور لائحہ عمل ” کے عنوان سے طیب احمد بیگ ،ایڈیٹر، کانتی ساپتاہک نے پیش کیا۔ اس میں انہوں نے نوجوانوں کے فکری انحطاط اور علم و تعلیم کی پسماندگی کو اجاگر کیا نیز سماج میں ملت کے نوجوانوں کو درپیش عملی مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے قرآن و سیرت کو لائحہ عمل کے طور اپنا راہنما بنانے کی جانب متوجہ کیا۔
"نوعمر خواتین، گھر اور معاش سے وابستہ خواتین کی کیفیات اور نظریاتی و عملی رجحانات  "کے عنوان سے تیسرا مقالہ  شائستہ رفعت نے پیش کیا۔  جبکہ "موجودہ معاشی نظریات پر مبنی نظام اور مسلمانوں کی اسلامی معاشی نظام سے لا تعلقی کے نتائج ” کے عنوان سے محمد سکندر نے پیش کیا اور معاشی نظم اور ملک و ملت کی صورتحال اور مسائل و امکانات پر گفتگو کی ۔
ڈاکٹر مجاہد الاسلام ، شازیہ باری، صنوبر جیلانی  ، خلیق الزماں، زاہد حسین، عدنان یوسف، عمر یوسف نے مختلف مقالوں پر اپنے انٹروینشنس پیش کیے۔ اس پروگرام کے کنوینر ساجد عمیر تھے ، جنہوں نے پروگرام کے ابتدائیہ کو پیش کیا  اور سیمنار کے مقاصد پر نظر ڈالی۔سیمنار کا آغاز قاری ضمیر اعظمی کی تلاوت و ترجمانی سے ہوئی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN