اردو
हिन्दी
اگست 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

امریکہ کی منافقت کہا ،فلسطینی ریاست کا قیام اقوام متحدہ کے ذریعے نہیں کیا جانا چاہیے

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
98
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

امریکہ نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت حاصل کرنے کی تازہ کوشش کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کا فیصلہ اقوام متحدہ کے ذریعے نہیں کیا جانا چاہیے۔ امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ ‘ہم ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے حامی ہیں مگر اس کے بارے میں فیصلہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے بعد ہونا چاہیے۔’
ترجمان نے مزید کہا ‘یہ وہ چیز ہے جو فریقین کے درمیان براہ راست مذاکرات کے نتیجے میں ہونی چاہیے۔ ہم اس وقت جس چیز کو آگے بڑھانا چاہ رہے ہیں وہ اقوام متحدہ کے ذریعے نہیں ہونی چاہیے۔’ تاہم امریکی ترجمان نے اس موقع پر یہ نہیں کہا کہ اگر ایسی کوئی قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سامنے آئی تو امریکہ اسے ویٹو کر دے گا۔

واضح رہے حالیہ دنوں میں اسرائیل کی طرف سے بعینہ یہ بات کہی جا رہی ہے کہ فلسطینی ریاست کا فیصلہ کسی اور کو کرنے کا حق نہیں ہے بلکہ یہ فیصلہ فریقین کے باہمی مذاکرات کے نتیجے میں ہی ہونا چاہیے۔ اب امریکہ جس کے بظاہر اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں قدرے اختلاف کا تاثر دونوں طرف سے دیا جا رہا ہے نے اسرائیل کی بات کو بالکل اسی طرح بیان کیا ہے اور اسی طرح آگے بڑھایا ہے۔ گویا فلسطین اور فلسطینیوں کے بارے میں دونوں کی رائے میں کوئی بھی بامعنی اختلاف نہیں ہے۔
میتھیو ملر نے کہا ‘امریکی وزیر خارجہ بڑی فعالیت کے ساتھ اسرائیل کے لیے سلامتی کی ضمانتیں حاصل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ جو کہ فلسطینی ریاست کے لیے زمین پر کام کرنے کے لیے اہم ہے۔ امریکی جوبائیڈن انتظامیہ نے فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی حمایت میں اضافے کو نمایاں کرنے کی کوشش کی ہے۔ نیز فلسطینی اتھارٹی میں اصلاحات پر بھی زور دیا ہے۔ تاکہ مغربی کنارے اور غزہ دونوں جگہوں پر اس کی نگرانی ممکن ہو سکے۔’
امریکہ فلسطینی اتھارٹی کی اصلاحات کو غزہ سے حماس کے خاتمے کے تناظر میں بھی بہت اہم سمجھتا ہے۔ اس بارے میں امریکہ اور اسرائیل کی رائے میں کوئی فرق نہیں ہے کہ غزہ سے حماس کا خاتمہ ہونا چاہیے اور فلسطینیوں کی مزاحمتی قوت سے اسرائیل کو کوئی خطرہ نہیں رہنا چاہیے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کئی دہائیوں سے فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کر رہے ہیں۔ وہ آج کل دائیں بازو کی انتہا پسند اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر مخلوط حکومت بنائے ہوئے ہیں۔ اس مخلوط حکومت میں انتہا پسند جماعتوں کے نمائندے فلسطینی اتھارٹی کے انتہائی محدود اختیارات کے ساتھ بھی خوشگوار سوچ کے حامی نہیں ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN