اردو
हिन्दी
اگست 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یحییٰ السنوار کی بقا غزہ کی جنگ میں اسرائیلی ناکامی کی علامت بن گئی: نیویارک ٹائمز

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
102
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے غزہ میں جنگ جاری ہے۔ اسرائیل نے اس دن سے بہی غزہ پر بمباری شروع کردی تھی۔ صہیونی بربریت میں 219 دنوں کے دوران 35034 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے تاریخ کی بدترین جارحیت شروع کرتے ہوئے حماس کے رہنما یحینی السنوار کو سات اکتوبر کے حملے کا معمار اور ’’مردہ چلنے والا‘‘ قرار دیا۔ اسرائیل نے یحییٰ السنوار کے قتل کو اپنے وحشیانہ حملوں کے اہم ہدف کے طور پر پیش کیا تھا۔
نیو یارک ٹائمز کے تجزیے کے مطابق سات ماہ بعد بھی یحییٰ السنوار کی بقا اسرائیلی جنگ کی ناکامی کی علامت بن گئی ہے۔ اسرائیل نے غزہ کا زیادہ تر حصہ تباہ کر دیا ہے لیکن حماس کی سینئر قیادت بڑی حد تک سلامت ہے۔ اکتوبر کے حملے کے دوران پکڑے گئے بیشتر یرغمالیوں کو رہا کرانے میں بھی اب تک اسرائیل ناکام رہا ہے۔
یہاں تک کہ اسرائیلی حکام جو سنوار کو قتل کرنے کی کوشش کر رہے تھے وہ باقی یرغمالیوں کو رہا کرانے کے لیے اسی سے بالواسطہ بات چیت کرنے پر مجبور ہوگئے۔ اسرائیل اور امریکہ کے حکام کے مطابق یحییٰ السنوار نہ صرف حماس کے ایک رہنما کے طور پر بلکہ ایک سخت مذاکرات کار کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں اور اب تک میدان جنگ میں اسرائیل کی فتح کو کم کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
مصر اور قطر میں ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے دوران یحییٰ السنوار کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ غزہ کے نیچے سرنگوں کے نیٹ ورک میں چھپے ہوئے ہیں اور مذاکرات سے متعلق کسی بھی فیصلے کی منظوری ان سے لی جاتی ہے۔
حماس کے حکام کا اصرار ہے کہ یحییٰ السنوار حماس کے فیصلوں میں حتمی رائے نہیں رکھتے۔ امریکی اور اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ یحییٰ السنوار حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ سے چھوٹے ہیں لیکن وہ پردے کے پیچھے مستقل جنگ بندی کے فیصلے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ حکام اور تجزیہ کاروں کے مطابق یحییٰ السنوار کی منظوری کا انتظار اکثر مذاکرات کو سست کر دیتا ہے۔
اسرائیلی حملوں نے غزہ کا زیادہ تر مواصلاتی ڈھانچہ تباہ کر دیا لیکن امریکی حکام اور حماس کے ارکان کے مطابق بعض اوقات یحییٰ السنوار کو پیغام پہنچانے میں ایک دن اور جواب موصول ہونے میں ایک دن لگ جاتا ہے۔
اسرائیلی اور مغربی حکام کے نزدیک یحییٰ السنوار ان مذاکرات کے دوران ایک سفاک مخالف اور ایک سیاسی کھلاڑی بن کر ابھرے ہیں۔ وہ اسرائیلی معاشرے کا تجزیہ کرنے اور اس کے مطابق اپنی پالیسیوں کو ڈھالنے کی صلاحیت رکھنے والے ثابت ہو رہے ہیں۔
سات اکتوبر کے حملوں کے معمار اور ماسٹر مائنڈ کے طور پر یحییٰ السنوار ماسٹر مائنڈ نے ایسی حکمت عملی اپنائی ہے جس کے تحت اسرائیل کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ حماس کے مطابق اس حکمت عملی کے تحت بہت سے فلسطینی شہریوں کا قتل اسرائیل کے ساتھ جمود ختم کرنے کی ضروری قیمت تھی۔
انٹیلی جنس سے واقف لوگوں کے مطابق امریکی اور اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں نے یحییٰ السنوار کے محرکات کا اندازہ لگانے میں مہینوں گزارے ہیں۔ امریکی اور اسرائیلی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یحییٰ السنوارکا اصل محرک اسرائیل سے بدلہ لینے اور اسے کمزور کرنے کی خواہش ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یحییٰ السنوار نے جنگ بندی مذاکرات کے اہم مراحل کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف عوامی غصہ بھڑکانے کے لیے کچھ اسرائیلی قیدیوں کے ویڈیو کلپس جاری کئے۔ اب کچھ اسرائیلی چاہتے ہیں کہ باقی یرغمالیوں کو رہا کرایا جائے خواہ اس کا مطلب حماس کے مستقل جنگ بندی کے مطالبات پر اتفاق کرلیا جائے اور حماس کو ہی غزہ کے اقتدار پر برقرار رکھا جائے لیکن نیتن یاھو جنگ کے خاتمے پر راضی ہونے سے ہچکچا رہے ہیں۔
نیتن یاھو کا جنگ ختم کرنے پر راضی نہ ہونے کی وجہ ان کے کچھ دائیں بازو کے اتحادیوں کا دباؤ ہے۔ ان اتحادیوں نے حماس کو برقرار رکھ کر جنگ ختم ہونے کی صورت میں استعفیٰ دینے کی دھمکی دے رکھی ہے۔ اسرائیلی اور امریکی انٹیلی جنس افسران کا خیال ہے کہ یحییٰ السنوار کی حکمت عملی جنگ کو اس وقت تک جاری رکھنا ہے جب تک کہ اس سے اسرائیل کی بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچتا رہے۔ اسی طرح اسرائیل کے امریکہ کے ساتھ تعلقات پر بھی زد پڑتی رہی ہے

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN