اردو
हिन्दी
اگست 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ہندو، ہندوتو کو لے کر نفرت انگیز بیانیہ سیٹ کرنے کی مہم

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
116
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ملاحظات:مولانا عبدالحمید نعمانی-
اسے بآسانی دلائل و شواہد کے ساتھ ثابت کیا جا سکتا ہے کہ عدم تشدد کی ہندوتو وادیوں نے بار بار اپنے فکر و عمل سے تردید و تغلیط کی ہے، اس کا ایک ثبوت ملک میں کیے جانے والے فرقہ وارانہ فسادات اور ان میں قتل و غارت گری اور تشدد کے واقعات ہیں، آج کی تاریخ میں ہندو، ہندوتو اور سناتن کے نام پر پورے ملک میں ہندو اکثریت میں گمراہ کن باتیں پھیلا کر  اشتعال انگیزی، تشدد، قتل و غارت گری کی مہم زوروں پر ہے، مذکورہ تینوں الفاظ و اصطلاحات پر تفصیلی بحث و گفتگو کی ضرورت، گزرتے دنوں کے ساتھ مزید سوا ہوتی جا رہی ہے، اس کا بہتر آغاز، پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے کر دیا ہے، انھوں نے واضح الفاظ میں آر ایس ایس، بی جے پی اور نریندر مودی کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ متشدد اور ڈرانے، ڈرنے والے ہیں، جب کہ اصل ہندو نہ ہنسک (متشدد ) ہوتا ہے اور نہ ڈرانے، ڈرنے والا، ایسا شیو جی، بودھ مت، جین ازم، سکھ مت، عیسائیت، اسلام سب نے کہا ہے، یہ شیو کا ابھے مدرا سے ظاہر ہے،  راہل گاندھی کی بات  میں خاصا دم ہے، ہندو اساطیر کی پرتیک ودیا( علامتی علم )میں سماج کو زہر ہلاہل سے بچانے کے لیے سمندر منتھن سے نکلنے والے زہر کو شیو ، خود پی کر نیل کنٹھ بن گئے، راہل گاندھی کے تنقید و تبصرے نے ہندوتو وادی عناصر، سنگھ، بی جے پی، مودی وغیرہ کو پوری طرح بے نقاب کر دیا ہے، ان کی، ہندو، ہندوتو پر ٹھیکیداری چھین کر اس کے نام پر سیاست اور کمائی کرنے سے محروم کرنے کا کام کیا ہے، یہ حالت ان کے لیے انتہائی اذیت ناک ہے ،اپنے متعلق کہیں باتوں کو پورے ہندو سماج سے جوڑ کر پیش کرنا، سراسر بے ایمانی اور فریب پر مبنی تیار کردہ منصوبہ بند مہم اور نفرت انگیز مذموم بیانیے کا حصہ ہے، تن تنہا راہل گاندھی کے وار کو ناکام بنانے کے لیے ،مودی، ساہ، سمیت ایک کے بعد ایک پارٹی لیڈر کو کھڑے ہو کر باتوں کے رخ کو ایک مخصوص سمت  میں موڑنے کی کوشش کرنی پڑی، مخصوص عناصر اور پارٹی، تنظیم کے افراد پر تنقید و تبصرے کو پورے ہندو سماج پر تنقید و تبصرہ کا عنوان دے کر راہل گاندھی کو ایک بار پھر پپو اور ہندو مخالف باور کرا کر، ایک مخصوص قسم کا ایسا ماحول بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس میں رام مندر تحریک کی طرح، سیاسی فائدے کا  بہاؤ ،مودی، بی جے پی اور سنگھ کی طرف ہو، وزیر اعظم مودی نے، خود کو ہندو کہنے والے” کچھ ” کو اپنی روایتی لیک پر چلتے ہوئے، بڑی چتورائی سے، سبھی ہندو اور پورے ہندو سماج کو متشدد اور ڈرانے، ڈرنے والا قرار دے کر راہل گاندھی کی بات کو بچکانہ بتانے کی کوشش کی ہے، اس میں بی جے پی کے دیگر لیڈروں نے ساتھ دے کر ملک میں ایک مخصوص قسم کا بیانیہ سیٹ کر کے راہل کو ہندو مخالف کے روپ میں پیش کیا ہے، ایوان بالا و ایوان زیریں سے لے کر باہر بھی بہت سے دیگر ہندوتو وادی عناصر اور رام مندر تحریک کے دوران میں سامنے آنے والے بہت سے دھرم گروؤں نے بھی بغیر زیادہ سوچے سمجھے بی جے پی راہ پر چلنے کی کوشش کی ہے، وشو ہندو پریشد وغیرہ تو سنگھ کی ذیلی معاون تنظیموں میں شامل ہے ہی، دھرم گروؤں کا بھی مودی جی کے” جز۶ ” کو” کل” اور  "کچھ: کو سب بنا دینے کے بیانیے میں شامل ہو جانا افسوس ناک اور ایک طرح سے مذہبی طبقے کے فکری و نظریاتی زوال کا اظہار اور سماجی لحاظ سے تشویش ناک بات ہے، ان مبینہ دھرم گروؤں میں سے کئی سارے مسلمانوں کی نسل کشی  کی باتیں بھی کرتے رہے ہیں، تاہم یہ حقیقت ہے کہ یہ کل کے مقابلے جز۶ اور سب کے سامنے کچھ ہی کی حیثیت رکھتے ہیں، اس طرح کے دھرم گروؤں کے سلسلے میں جمعیۃ علماء ہند، جماعت اسلامی ہند اور آل انڈیا ملی کونسل وغیرہ تنظیموں کو اب بہت سوچ سمجھ کر ہی کام کرنا ہوگا، اپنے پروگراموں میں آچاریہ پرمود کرشنم، رام دیو، شری شری روی شنکر جیسے حضرات کو بلانے کا کوئی بہتر نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے،  ویسے یہ بھی حقیقت ہے کہ سارے ہندو اور پورے ہندو سماج کا تشدد، نفرت پھیلانے اور ڈرانے، ڈرنے سے کوئی تعلق نہیں ہے، ایسا کسی بھی  آئین و قانون والے مہذب سماج میں نہیں ہوتا ہے، کچھ افراد کی تشدد پسندی پر مبنی سر گرمیوں اور دہشت گردی کو پورے سماج اور اس کے مذہب سے جوڑ کر پیش کرنا، پوری طرح غلط ، ذہنی بگاڑ اور عملی فساد کی علامت ہے، جیسا کہ کچھ افراد کی غلط متشدد سرگرمیوں کو تمام مسلمانوں اور اسلام سے نتھی کر کے پیش کرنا پوری طرح جارحیت و ناانصافی اور بددیانتی ہے، "اسلامی دہشت گردی ” کی اصطلاح مکمل طور سے بے ایمانی اور خباثت پر مبنی ہے، اس غلط پروپیگنڈا کے نتیجے میں بہت سے بے قصور افراد بھی ہجومی تشدد اور اسٹیٹ دہشت گردی کا شکار ہو کر اپنی زندگی، جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور بے پناہ مالی، سماجی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، ا” سلامی دہشت گردی "کی اصطلاح باہر کے اسلام اور مسلم مخالف عناصر کی ایجاد ہے، لیکن کرنل پروہت جیسے بہت سے ہندوتو وادی عناصر اور ابھینیو بھارت کی تخریبی تھے ،آج کی تاریخ میں ان سب کے افکار کے تقابلی مطالعے سے کئی ساری باتوں کو بہتر طور سے سمجھا جا سکتا ہے، ٹیگور، وویکا نند، گاندھی جی، اقبال وغیرہم کی تحریروں اور بیانوں میں بہت سی عالمگیر اخوت و روحانیت کے پیغام اور انسانی اقدار و اخلاقیات کی مثالیں ملتی ہیں، آر ایس ایس، بی جے پی والے مختلف مواقع پر اپنی باتوں میں وزن پیدا کرنے کے لیے سوامی وویکا نند کا حوالہ دیتے رہتے ہیں، پارلیمنٹ کے حالیہ خطاب میں بھی وزیر اعظم مودی جی نے ہندو دھرم کے تناظر میں 131 سال پہلے امریکہ کے شگاگو شہر  میں کیے سوامی جی کے اس خطاب کا حوالہ دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں اس دھرم سے آتا ہوں جس نے پوری دنیا کو سکھایا ہے "
شگاگو والا  پورا خطاب سوامی جی کے کلیات میں موجود ہے، ہم نے اس کو کئی بار بہ غور پڑھا ہے، سچ تو یہ ہے کہ اس خطاب کی باتوں سے، بی جے پی اور مودی جی کے ہندو، ہندوتو کا کوئی خاص تعلق نہیں ہے، یہاں ہندو اور ہندوتو وادیوں میں فرق کرنا ضروری ہے، اس کے بغیر اصل حقائق تک رسائی نہیں ہو سکتی ہے اور نہ ان کو بہتر طور سے سمجھا جا سکتا ہے، گجرات فسادات کے قتل عام میں شامل ہندوؤں اور  اس میں ملوث ہونے کے الزامات کے سبب مقدمات کی زد میں آنے والے پر تنقید کا بچاؤ، پورے ہندو سماج کے نام پر نہیں کیا جا سکتا ہے ایسا کرنا سراسر نا انصافی ہوگی، گجرات تشدد کے خلاف عدالتی چارہ جوئی میں انصاف پسند ہندوؤں کا خاصا نمایاں رول ہے، گزرتے دنوں کے ساتھ ہندو سماج کی بڑی اکثریت بھی، ہندو، ہندوتو اور سناتن کے نام پر سیاست کو اچھی طرح سمجھنے لگی ہے، ایسی حالت میں ان کے حوالے سے نفرت انگیز مہم کو زیادہ توجہ و کامیابی، ملتی نظر آتی ہے یہ مہم اب اتار پر ہے، کاٹھ کی ہانڈی بار بار نہیں چڑھ سکتی ہے

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN