دہلی کے وزیر برائے فن، ثقافت و السنہ اور چیئرمین اردواکادمی کے ذریعہ اردو اکادمی، دہلی کی گورننگ کونسل کی تشکیلِ نو
معروف شاعر و نقاداورسابق صدرشعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر شہپررسول وائس چیئرمین مقرر
اردو اکادمی، دہلی کی گورننگ کونسل کی تشکیلِ نو عمل میں آ گئی ہے جس کے وائس چیئرمین کی ذمہ داری اکادمی کے چیئرمین اور دہلی کے وزیر برائے فن، ثقافت و السنہ جناب سوربھ بھاردواج نے پروفیسرشہپر رسول کے سپرد کی ہے۔ پروفیسرشہپررسول، جیساکہ اردو دنیا کو معلوم ہے کہ ایک معروف شاعر ،ادیب اور نقاد ہیں اور اردو کے سینئر استاد کی حیثیت سے ملک اور بیرونِ ملک میں اردو ادب و ثقافت کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔
اکادمی کی گورننگ کونسل کے ممبران کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
1 عالیجناب وزیر برائے فن، ثقافت و السنہ ، حکومتِ دہلی چیئرمین
2 پروفیسر شہپر رسول وائس چیئرمین
3 سکریٹری (مالیات) حکومتِ دہلی ممبر بربنائے عہدہ
4 سکریٹری (فن، ثقافت و السنہ)حکومتِ دہلی ممبر بربنائے عہدہ
5 ڈاکٹر شاہد پرویز ممبر ( معروف صحافی وسابق ریجنل ڈائرکٹر سینٹردہلی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی )
6 جناب فیروز اے۔ صدیقی ممبر
7 جناب محمد حسیب ممبر
8 جناب شیخ علیم الدین اسعدی ممبر(معروف سماجی کارکن)
9 جناب محمد عثمان کاندھلوی ممبر
10 جناب محمد عارف ممبر
11 جناب محمد مزمل خاں ممبر(اردو، ہندی اور انگریزی کے ماہر خطاط)
12 پروفیسر نجمہ رحمانی ممبر(صدر شعبۂ اردو، دہلی یونیورسٹی اور ماہر نقاد)
13 پروفیسر عبدالرشید ممبر(محقق، نقاد ، ماہر لسانیات و سابق پروفیسر، شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی)
14 پروفیسر مظہر احمد ممبر( محقق ، نقا، تخلیق کار اور استاد ذاکر حسین دہلی کالج ایوننگ)
15 پروفیسر معین الدین جینا بڑے ممبر( ماہر نقاد ، محقق و تخلیق کار، سابق استاد، شعبۂ اردو، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی)
16 جناب دوست محمد نبی خاں ممبر( مترجم، سابق ڈپٹی ڈائرکٹر، راجیہ سبھا سیکریٹریٹ)
17 ڈاکٹر شبانہ نذیر ممبر(تخلیق کار، ماہر تعلیم و سابق پرنسپل،دہلی گورنمنٹ اسکول)
18 جناب محمد محسن الحق ممبر
19 جناب محمد ضیاء اللہ ممبر
20 جناب خورشید اکرم ممبر (تخلیق کار، نقاد اور سابق ایڈیٹر ماہنامہ آج کل)
21 ڈاکٹر خالد علوی ممبر ( ماہر نقاد، تخلیق کار ، مترجم اور سابق استاد ذاکر حسین دہلی کالج)
22 پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین ممبر (ماہر نقاد، استاد شعبۂ اردو، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، سابق ڈاکٹر قومی کونسل برائے فروغِ زبان اردو، حکومتِ ہند)
23 سکریٹری (اردو اکادمی، دہلی) ممبر سکریٹری










