اردو
हिन्दी
اگست 22, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اسلامک سینٹر پر سراج قریشی کی   بادشاہت کا خاتمہ، نئے صدر سلمان خورشید کے سامنے کئی چیلنج

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
245
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: (آر کے بیورو)
کسی زمانہ میں ہندوستانی مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز اور اب نو دولتیوں اور کاروباریوں کا اکھاڑہ بن چکے  ’انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر‘ (آئی آئی سی سی) کے حالیہ انتخابات میں سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے فتح کا پرچم لہرایا ہے۔ وہ  ایک ہمالیائی انتخابی مہم کے بعد ہونے والی پولنگ میں سینٹر کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ قابل ذکر ہے سینٹر میں صدر سمیت مختلف عہدوں کے لیے گزشتہ 11 اگست کو ووٹنگ ہوئی تھی اور پھر مسلسل 3 دن تک جاری رہنے والی رائے شماری میں سلمان خورشید ابتداء سے ہی سبقت لئے ہوئے تھے جو تیسرے دن یعنی آخر تک جاری رہی۔ انہوں نے 721 ووٹ حاصل کر کامیابی کا حاصل کی۔ گزشتہ دو دہائیوں سے سینٹر کی سیاست و اقتدار کا مرکز بنے رہے سابق صدر سراج الدین قریشی کے پینل کے امیدوار ڈاکٹر ماجد احمد تالی کوٹی کو انتہائی شرمناک شکست  کا سامنا کرنا پڑا۔وہ ابتدا ہی میں پچھڑ گئے اور آخر تک ابتر حالت رہی جبکہ سراج قریشی نے ان کو جتانے کے لئے پوری طاقت جھونک دی تھی-بہرحال سراج قریشی کے عہد کا خاتمہ ہوگیا اور نیا ایرا شروع ہوگیا البتہ سراج قریشی بورڈ آف ٹرسٹی کے ممبر ضرور چنے گئے ہیں-

اس بار  اسلامک سینٹر کے الیکشن میں پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا۔کئی میڈیا والوں کو ہائر کرکے امیدواروں نے اپنی گاڑیوں میں گھمایا -چلتی گاڑی میں لائیو انٹرویو دئے،فائیو اسٹار ہوٹلوں میں مہنگی دعوتیں ہوئیں ۔سڑکوں پر ہورڈنگ  لگائے گئے غرض پہلی بار جتنا ہنگامہ،شوروہنگامہ دیکھا گیا اس نے ادارے کے بچے کھچےوقار کو ملیا میٹ کردیا -کیا سلمان خورشید اس کے پرانے وقار اور بنیادی مقاصد کی طرف واپس لائیں گے یا سینٹر کانگریس کا دفتر بن جائے گا یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا-
سینٹر کے نائب صدر عہدہ کے لئے علی گڑھ کے سابق میئر فرقان احمد نے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 362 ووٹ حاصل کیے اور بدرالدین خاں پر سبقت حاصل کی۔ بورڈ آف ٹرسٹیز کے لئے کامیاب ہونے والے امیدواروں میں ابوذر حسنین، ایس ایم خاں، قمر احمد (سابق آئی پی ایس)، سکندر حیات خاں، خواجہ ایم شاہد، سراج قریشی (سابق صدر اسلامک کلچرل سنٹر) اور فرخ ناز شامل ہیں۔ مجلس عاملہ کے فاتح امیدواروں میں پروفیسر شمامہ احمد، شاہانہ بیگم، شاہد علی خاں اور ارمان احمد خاں شامل ہیں۔ سراج قریشی کے پینل کے علاوہ تیسرا پینل ابرار احمد کا، چوتھا پینل آصف حبیب کا اور پانچواں پینل سابق آئی اے ایس افسر افضل امان اللہ کا تھا۔
دریں سلمان خورشید کی کامیابی پر ڈاکٹر سید احمد خان نے کہا کہ ’’ہم سلمان خورشید کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، وہ تجربہ کار لیڈر ہیں اور مختلف حالات سے واقفیت رکھتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ سلمان خورشید کی صدارت میں مسلمانوں کی حقیقی تصویر پیش کی جائے، نیز برادران وطن کے ساتھ تال میل برقرار کیا جائے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’جو اسلامی روایات ہیں اس کو صحیح طریقہ سے پیش کیا جانا چاہیے۔ سینٹر کے ذریعے مسلمانوں میں تعلیم کے تئیں بیداری بھی پیدا کی جائے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ سلمان خورشید کی سربراہی میں سینٹر کے اغراض و مقاصد کو آگے لے جایا جائے گا۔‘‘
بہرحال اس الیکشن میں  دولت مندوں اور کاروباریوں کو ووٹروں نے مسترد کرکے اس ادارے پر بہت بڑا احسان کیا ہے -لوگوں کا کہنا ہے کہ سلمان خورشید  اس تاثر کو دور کرنے کی کوشش کریں  گے کہ یہ ادارہ اپنے مقصد سے کوسوں دور جاچکا ہے اور لائزننگ کا اڈہ سا بن گیا ہے -اسے کمیونٹی سے جوڑیں گے اور یہاں پر علم  اور مقابلہ جاتی امتحانوں کے لئے فضا ہموار ہوگی ۔سلمان خورشید سلجھے ہوئے سیاستداں ہیں کانگریس کی سرکاروں میں مختلف وزارتیں سنبھال چکے ہیں -وہ سینٹر کی اہمیت سے واقف ہیں  ورنہ یہ چہرے بدلنے کی رسمی کارروائی بھر رہ جائے گی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN