اردو
हिन्दी
اگست 22, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اودے پور: سکول کے دو طلبا کا ’نوٹ بک اور کتابوں پر جھگڑا‘  فسادکا بہانہ  بن گیا

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
110
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

راجھستان کے شہر اودے پور میں جمعے کی صبح ایک سرکاری سکول کے دو طلبا کے درمیان لڑائی ہوئی جس کے بعد معاملہ اس حد تک بڑھ گیا کہ شام تک شہر میں آتشزنی، پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات رپورٹ ہوئے۔
شہر کے بازار خوف کی فضا کی وجہ سے بند ہو گئے۔ اس دوران کئی سیاح جو ویک اینڈ پر اودے پور پہنچے تھے، شہر چھوڑ گئے۔
کشیدگی کے بعد انتظامیہ نے شہر اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز بھی بند کر دی ہیں۔
ضلع کلکٹر کے حکم کے مطابق تمام سکول اور کالج اگلے احکامات تک بند رہیں گے۔ انتظامیہ نے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوجا پاٹھ اور نماز جیسی مذہبی سرگرمیاں گھر پر ہی ادا کی جائیں۔ضلع کلکٹر کے مطابق یہ سارا معاملہ ایک مسلمان طالب علم کے اپنے ہندو ساتھی پر چاقو حملے سے شروع ہوا۔
اودے پور کی میونسپل کارپوریشن اور محکمہ جنگلات کی ٹیم نے اس طالب علم کے گھر کو گرا دیا، جس پر چاقو مارنے کا الزام ہے اور یہ سب پولیس کی موجودگی میں ہوا۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اودے پور شہر سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر منا لال راوت نے کہا کہ انھیں اطلاع ملی ہے کہ یہاں غیر قانونی تجاوزات کے بعد تعمیر کی گئی تھی۔کنہیا لال قتل کیس کے بعد اودے پور ایک بار پھر فرقہ وارانہ کشیدگی کی وجہ سے خبروں میں ہے
ڈونگر پور – بانسواڑہ کے ایم پی راجکمار راوت نے بلڈوزر چلانے کی کارروائی پر سوال اٹھائے ہیں۔
انھوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اودے پور شہر میں سکول کے بچوں کے درمیان چاقو زنی کا واقعہ قابل مذمت ہے، مجرم کو قانون کے تحت سزا دی جائے، لیکن آج بی جے پی حکومت نے ایک نابالغ کے گھر پر بلڈوزر چلا کر مذہب پرستی کا زہر گھولنے کی کوشش کی ہے۔‘انھوں نے مزید کہا کہ ’ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر بلڈوزر چلانا ملک کے مستقبل کو نفرت کی طرف دھکیلنا ہے۔‘
اسی طرح پیپلز یونین فار سول لبرٹیز (پی یو سی ایل) نے مسلم لڑکے کے خاندان کے ساتھ کیے جانے والے ‘بلڈوزر انصاف’ کا سخت نوٹس لیا ہے اور بی جے پی حکومت کے مکان کو مسمار کرنے کے اقدام کو غیر قانونی، فرقہ وارانہ اور امتیازی قرار دیا ہے۔ پی یو سی ایل نے کہا کہ ریاستی حکام کا ‘چن کر نشانہ بنانے’ کا طریقہ بنیادی حقوق اور قدرتی انصاف کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔
دی ہندو اخبار کے مطابق پی یو سی ایل کی صدر کویتا سریواستو نے کہا: ’اس مقام پر 200 سے زیادہ مکانات تعمیر کیے گئے ہیں، لیکن حکام نے صرف اس نوجوان کے خاندان کو ہی نشانہ بنایا تاکہ کچھ شرپسندوں کی طاقت کی ہوس کو پورا کیا جا سکےجو اس طرح کے فرقہ وارانہ کشیدگی سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔‘ یہاں تک کہ دوست اور رشتہ دار بھی پولیس کی کارروائی کے خوف سے بے گھر خاندان کے افراد کو پناہ دینے سے انکار کر رہے تھے۔
’نوٹ بک پر جھگڑا‘
جمعے کی صبح تقریباً 10:30 بجے اودے پور کے ایک سکول میں دو طلبا کے درمیان لڑائی ہوئی۔ اس دوران ایک طالب علم نے دوسرے پر چاقو سے حملہ کر دیا۔
سکول کے اساتذہ نے زخمی طالب علم کو چند کلومیٹر دور واقع ضلع ہسپتال میں داخل کرایا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی شہر کی ہندو تنظیمیں سڑکوں پر نکل آئیں اور احتجاج شروع کر دیا۔
اس دوران شہر کے کئی علاقوں میں ہجوم سڑکوں پر نکل آیا اور پتھراؤ شروع کر دیا۔ کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی اور توڑ پھوڑ کی گئی۔
لوگوں کی بڑی تعداد نے ہسپتال کے باہر جمع ہو کر شدید نعرے بازی شروع کر دی۔ زخمی طالب علم کا جمعے کو آپریشن ہوا اور بتایا جا رہا ہے کہ اس کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔
راجستھان پولیس کے ایک سینیئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس واقعے کی وجہ بتائی۔
پولیس افسر نے کہا کہ ’دونوں بچے ایک ہی کلاس میں پڑھتے ہیں۔ ان کا نوٹ بک اور کتابوں پر جھگڑا ہوا۔ یہ بظاہر معمولی بات بعد میں بڑھ گئی۔‘’پھر یہ معاملہ ایک دوسرے کے خاندانی پس منظر تک چلا گیا، دونوں بچوں میں لڑائی ہوئی جس میں ایک نے دوسرے پر چاقو سے حملہ کر دیا۔‘’دونوں طلبا کے درمیان کچھ دن سے جھگڑا چل رہا تھا لیکن جمعے کو سکول میں لنچ ٹائم کے دوران ایک بار پھر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور ایک طالب علم نے دوسرے کو چاقو مار کر زخمی کر دیا۔‘۔
طالبعلم پر حملے کی خبر شہر میں پھیلتے ہی ہندو تنظیموں نے کئی علاقوں میں احتجاج شروع کر دیا۔ ایک شاپنگ مال پر پتھراؤ کیا گیا، گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی اور آگ لگائی گئی۔ ہجوم نے مذہبی مقامات کے سامنے بھی ہنگامہ کیا۔
ان تمام واقعات سے متعلق کئی ویڈیوز بھی منظر عام پر آچکی ہیں۔ ان میں ہجوم نعرے لگاتا اور توڑ پھوڑ کرتا نظر آتا ہے۔
اودے پور کے ایک رہائشی نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ لوگوں کو ٹارگٹ بنایا گیا، توڑ پھوڑ کی گئی اور آگ لگا دی گئی۔‘
راجستھان کے ڈائریکٹر جنرل پولیس یو آر ساہو نےبتایا کہ ’قریبی علاقوں سے پولیس فورس یہاں بھیجی گئی۔ فی الحال حالات قابو میں ہیں۔ نابالغ طالب علم کو حراست میں لے لیا گیا اور اس کے والد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN