اردو
हिन्दी
مارچ 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

نائیڈو،نتیش نے وقف بل کی مخالفت کا وعدہ کیا ہے، بورڈ کا دعوی،مسلم جماعتوں نے بل کو مسترد کیا، سڑکوں پر اترنے کا  انتباہ

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
1.3k
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا  خالد سیف اللہ رحمانی کے دعوے بی جے پی کے لیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔ آج یہاں مسلم مذہبی جماعتوں کی  مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ہم نے ٹی ڈی پی کے چندرابابو نائیڈو اور جے ڈی (یو) کے نتیش کمار سے ملاقات کی اور دعویٰ کیا کہ دونوں لیڈروں  نے بورڈ  کو یقین دلایا ہے کہ ان کی جماعتیں وقف (ترمیمی) بل کی مخالفت کریں گی-پریس  کانفرنس کے میں ان کے علاوہ   جمعیۃ علماء ہند اور دیگر مسلم تنظیموں کے عہدیدار موجود تھے۔ اس دوران مسلم تنظیموں نے متفقہ طور پر کہا کہ اگر یہ بل واپس نہیں لیا گیا تو ملک گیر تحریک چلائی جائے
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپوزیشن جماعتوں سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم نے چندرا بابو نائیڈو سے بھی ملاقات کی، جنہوں نے ہمیں یقین دلایا کہ وہ اس بل کی مخالفت کریں گے۔
ہم نے کل نتیش کمار سے ملاقات کی انہوں نے اور آر جے ڈی کے تیجسوی یادو نے بھی ہمیں یقین دلایا ہے کہ ان کی پارٹی اس بل کی مخالفت کرے گی-
جب مولانا  رحمانی سے دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم اس کی تفصیل نہیں بتا سکتے۔ یہ ہندو مسلم مسئلہ نہیں ہے، یہ انصاف اور ناانصافی کا مسئلہ ہے۔ لہذا ہم چاہتے ہیں کہ تمام سیکولر پارٹیاں بشمول بی جے پی کی حلیف جماعتیں انصاف اور سیکولرازم کے خیال میں ہمارا ساتھ دیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہمیں ابھی تک جے پی سی سے کوئی بلاوا نہیں آیا ہے اگر ایسا ہوا تو مسلم تنظیمیں جمعیتہ علما ئے ہند،جماعت اسلامی ہند اور جمعیتہ اہل حدیث وغیرہ  اپنا موقف رکھیں گی-
بہرحال ’وقف (ترمیمی) بل 2024‘ کو غیر دستوری، غیر جمہوری، غیر منصفانہ اور شریعت مخالف قرار دیتے ہوئے مسلمانوں کی نمائندہ تنظیموں نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ یہ بل اوقاف کے مفاد کے خلاف ہے، اس لیے ہم اسے مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، اور حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ اس پورے بل کو واپس لیا جائے۔ بصورت دیگر ملک گیر سطح پر اس کے خلاف مہم چلائی جائے گی۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ساتھ جمعیۃ علماء ہند، جماعت اسلامی ہند، جمعیت اہل حدیث کے لیڈروں  نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وقف ایکٹ 1995 میں تبدیلیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے، اس سے وقف کو نقصان پہنچے گا اور وقف جس کمیٹی کی املاک ہے اس سے یہ جائیداد چھین لی جائے گی۔
بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ وقف کے سلسلے میں ایک اصل ہے کہ اس کو استعمال کی بنا پر ’وقف بائی یوزر‘ مانا جائے گا جس میں مسلمانوں کے ساتھ ہندو مذہبی مقامات بھی شامل ہیں۔ لیکن نئے بل میں وقف بائی یوز کے حوالے سے بھی دستاویز مانگے گئے ہیں جو سراسر غلط ہے۔ ایسی صورت میں انہوں نے سوال کیا کہ آج اگر کوئی دہلی کی شاہی جامع مسجد کے دستاویز مانگےتو کیا یہ درست ہوگا؟
مولانا خالد سیف اللہ نے کہا کہ اگر وقف بائی یوزر کو تسلیم نہیں کیا جائے گا تو تمام چیزیں خطرے میں پڑ جائیں گی اور مسلمانوں سے تمام اوقاف چھین لئے جائیںانہوں نے بتایا کہ  نئے بل کے مطابق وقف کونسل میں 13 غیر مسلم اراکین ہوں گے اور وقف بورڈ میں 7 غیرمسلم ارکان ہوں گے۔ اس کے علاوہ وقف کا مکمل اختیار کلکٹر کو دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کے ذریعہ وقف میں مرکزی حکومت کی مداخلت کا راستہ کھولا گیا ہے جسے ہم ہرگز قبول نہیں
پریس کانفرنس میں موجود جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر مسلم مخالف فیصلے کر رہی ہے، اس لیے ہمیں بحیثیت مسلمان اس پر احتجاج کرنے کا پورا حق ہے
مولانا مدنی کہا کہ ملک کے اقتدار اعلیٰ پر بیٹھا آدمی صرف الیکشن کے لیے نفرت کے اسباب پیدا کرے، یہ کسی بھی ملک کے لئے خطرناک ہےمولانا مدنی کا کہنا ہے کہ حکومت کی نیت میں کھوٹ ہے
پریس کانفرنس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان قاسم رسول الیاس، بورڈ کے جنرل سکریٹری فضل الرحیم مجددی، جمعیۃ اہل حدیث کے صدر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی، جماعت اسلامی ہند کے امیر مولانا سعادت اللہ حسینی، جمعیۃ علماء ہند کے پریس سکریٹری مولانا فضل الرحمان قاسمی بھی موجود تھے

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Hormuz Indian Tankers News
خبریں

بھارتی آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ہے؟بھارت کا دعوی،ایران کا انکار،اب کیا ہوگا؟

12 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
خبریں

ابنائے ہرمز بند رہے گی،امریکی اڈوں پر ِحملے جاری رہیں گے۔مجتبی خامنہ ای کا پہلا خطاب،شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا عہد

12 مارچ
4pm YouTube Channel Ban
خبریں

یوٹیوب چینل 4 PM بند کرنے کا حکم ، قومی سلامتی کا حوالہ

12 مارچ
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Hormuz Indian Tankers News

بھارتی آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ہے؟بھارت کا دعوی،ایران کا انکار،اب کیا ہوگا؟

Hormuz Strait Iran Speech

ابنائے ہرمز بند رہے گی،امریکی اڈوں پر ِحملے جاری رہیں گے۔مجتبی خامنہ ای کا پہلا خطاب،شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا عہد

Hormuz Strait Iran Speech

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

4pm YouTube Channel Ban

یوٹیوب چینل 4 PM بند کرنے کا حکم ، قومی سلامتی کا حوالہ

Hormuz Indian Tankers News

بھارتی آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ہے؟بھارت کا دعوی،ایران کا انکار،اب کیا ہوگا؟

مارچ 12, 2026
Hormuz Strait Iran Speech

ابنائے ہرمز بند رہے گی،امریکی اڈوں پر ِحملے جاری رہیں گے۔مجتبی خامنہ ای کا پہلا خطاب،شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا عہد

مارچ 12, 2026
Hormuz Strait Iran Speech

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

مارچ 12, 2026
4pm YouTube Channel Ban

یوٹیوب چینل 4 PM بند کرنے کا حکم ، قومی سلامتی کا حوالہ

مارچ 12, 2026

حالیہ خبریں

Hormuz Indian Tankers News

بھارتی آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ہے؟بھارت کا دعوی،ایران کا انکار،اب کیا ہوگا؟

مارچ 12, 2026
Hormuz Strait Iran Speech

ابنائے ہرمز بند رہے گی،امریکی اڈوں پر ِحملے جاری رہیں گے۔مجتبی خامنہ ای کا پہلا خطاب،شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا عہد

مارچ 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN