اردو
हिन्दी
اگست 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بسوا سرما کے بیانات آئین سے دغابازی: مولانا محمودمدنی، سخت کارروائی کا مطالبہ

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
136
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما کے حالیہ مسلم مخالف بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ یہ بیانات نہ صرف غیر مناسب ہیں بلکہ آئینی اور اخلاقی اصولوں سے دغابازی ہیں۔مولانا مدنی نے چیف جسٹس آف انڈیا ، وزیر داخلہ حکومت ہند اور بی جے پی صدر کو ایک تحریری خط بھی ارسال کیا ہے جس میں آسام کے وزیر اعلیٰ کے مسلسل غیر آئینی بیانات کی فہرست منسلک کی گئی ہے اور ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بلا تاخیر اس سلسلے میں کارروائی کریں اور چیف جسٹس آنڈیا سو موٹو ایکشن لیتے ہوئے اس پر روک لگائیں ۔
مولانا مدنی نے کہا کہ آئین کے تحت وزیر اعلیٰ کے عہدے کا تقاضا ہے کہ وہ تمام لوگوں کے ساتھ عدل و انصاف کے ساتھ پیش آئیں ۔ لیکن وزیر اعلیٰ سرما  اس بنیادی اصول کو مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اسمبلی میں کہا کہ وہ "جانبداری برتیں گے ، یہی میرا نظریہ ہے” اور مزید کہا کہ "میاں مسلمان کو آسام پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔ "یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب بالائی آسام میں تیس سے زیادہ شرپسندوں کے گروپ نے بنگالی مسلمانوں کو علاقہ خالی کرنے کی دھمکی دی ہے۔
مولانا مدنی نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے نازک وقت میں وزیر اعلیٰ کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے اقدامات کرنے چاہییں، نہ کہ تقسیم کرنے والے بیانات دے کر ایسے شرپسندوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ۔ مولانا مدنی نے کہا کہ سرما کے بیانات سے نہ  صرف سماجی انتشار میں اضافہ ہوگا کہ بلکہ آسام میں پہلے سے موجود نسلی اور مذہبی خلیج  مزید گہری ہوگی ۔
مولانا مدنی نے کہا کہ وزیر اعلی  کے ذریعہ ایک لسانی و مذہبی اقلیت کو توہین آمیز طریقے پر "میاں”کہہ کر انہیں دوسرے درجے کا شہری بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، اس کے علاوہ وزیر اعلی یہ کہہ کر کہ 2041 تک آسام مسلم اکثریتی ریاست بن جائے گی، نیز کسی بھی عمل کو "جہاد” بتا کراور دیگر غیر معقول الزامات کا ذکر کرکے  وہ نفرت اور فرقہ وارانہ زہر کو پھیلارہے ہیں ۔مولانا مدنی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس پیغام کی یاد دہانی کرائی ہے جو انہوں نے اپنی تیسری مدت کے آغاز پر دیا تھا کہ "آئین ہمارا رہنما اصول ہے”۔ آسام کے وزیر اعلیٰ کو اس پیغام کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے اور اپنی آئینی ذمہ داریوں اور حلف  کو یاد کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ ریاست کے تمام لوگوں کے سربرا ہ ہیں ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN