اردو
हिन्दी
اگست 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بلڈوزر کارروائی کے خلاف سپریم کورٹ میں اے پی سی آر کی معرفت دو درخواست منظور

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
236
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، حال ہی میں ہوئی بلڈوزر کارروائیوں میں جن لوگوں کے گھر گرائے گئے تھے، ان میں سے دو افراد کے معاملے میں اے پی سی آر (ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس) نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ یہ کیسز اُدے پور اور مدھیہ پردیش کے جَورا سے متعلق ہیں۔اُدے پور میں راشد خان کے گھر کو بلڈوزر سے گرا دیا گیا تھا۔ راشد خان کے کرایہ دار کے بیٹے پر لگے الزامات کی وجہ سے انتظامیہ نے یہ کارروائی کی تھی، جس کے نتیجے میں بغیر کسی قانونی عمل کے راشد خان کا مکان گرا دیا گیا۔
مدھیہ پردیش کے جَورا میں محمد حسین کے والد کے گھر کا ایک حصہ ان کے بیٹے کے خلاف الزامات کی بنیاد پر توڑ دیا گیا۔ یہ کارروائی بھی بغیر مناسب قانونی عمل کے کی گئی تھی۔ان کیسز کی سماعت کے دوران، سپریم کورٹ نے راجستھان اور مدھیہ پردیش کی حکومتوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ اگلی سماعت میں پورے ملک میں اس طرح کی بلڈوزر کارروائی کو روکنے کے لیے ہدایات تیار کرنے پر غور کیا جائے گا۔
اس معاملے میں اے پی سی آر نے محمد حسین اور راشد خان کے ذریعے Intervention Application  داخل کی تھی۔ اسے 2022 کے جہاں گیر پوری میں ہوئی بلڈوزر کارروائی کے معاملے میں پہلے سے دائر جمعیت علماء ہند اور برندا کرات کی عوامی مفاد کی درخواست (PIL) کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے۔
اے پی سی آر کی طرف سے سینئر وکیل چندر اُدے سنگھ , AOR فوزیہ شکیل, AOR  اجوا سنگھ اور  وقیل ایم حذیفہ نے کورٹ میں پیروی کی۔ انہوں نے حال ہی میں اتر پردیش نیم پلیٹ والے معاملے میں بھی پیروی کی تھی۔ اس معاملے میں جمعیتہ کی جانب سے سینئر وکیل دشینت دوے نے بحث کی، جبکہ اے پی سی آر کی جانب سے چندر اُدے سنگھ نے عدالت کے سامنے اپنی دلیلیں رکھیں۔ اے پی سی آر کے نیشنل کوآرڈینیٹر ایڈووکیٹ ایم حذیفہ بھی اس کیس میں وکیل ہیں۔
اے پی سی آر کے وکلاء نے مطالبہ کیا کہ ایسی گائیڈ لائن بنائی جائے جس سے بلڈوزر کارروائی مناسب قانونی عمل کے تحت ہی ہو، نہ کہ انتظامیہ کو کسی کے بھی گھر کو گرا دینے کی کھلی چھوٹ ملے۔ سپریم کورٹ نے اس مطالبے کو مانتے ہوئے 17 ستمبر کو گائیڈ لائن کی ایڈوائزری داخل کرنے کا حکم دیا ہے، جسے اے پی سی آر مضبوطی سے تیار کر کے سپریم کورٹ میں پیش کرے گا۔
جمعیت علماء ہند اور برندا کرات نے 2022 میں ایک عوامی مفاد کی درخواست (PIL) دائر کی تھی، جو اب اس کیس کے ساتھ ضم ہو چکی ہے۔ 2022 کے اس کیس میں اب اور مضبوطی گئی ہی جب اے پی سی آر نے پیحلی مرتباه دو متاثرین کو عدالت کے دروازے پر لا کر کھڑا کر دیا۔ بلڈوزر کارروائی کے معاملے میں یہ پہلی بار ہے کہ براہ راست متاثرہ فریق سپریم کورٹ پہنچا ہے، جس سے کیس میں اور مضبوطی آئی ہے۔
امید کی جا رہی ہے کہ 17 ستمبر کو اس معاملے میں سپریم کورٹ سے کوئی مثبت خبر آئے گی، جو اس طرح کی کارروائیوں کے خلاف ایک مثال قائم کرے گی۔
یہ معاملہ نہ صرف متاثرہ لوگوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے اہم ہے، بلکہ یہ پورے ملک میں قانونی عمل کی سختی سے پیروی کو یقینی بنانے کے لیے بھی ایک اہم قدم ہے۔ سپریم کورٹ کی اس پہل سے امید ہے کہ بلڈوزر کارروائی جیسی بے قابو کارروائیوں پر روک لگے گی اور ایک مضبوط گائیڈ لائن بنے گی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN