اردو
हिन्दी
اگست 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

وقف بل  پر میری حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے: بورڈ کے وفد سے ملاقات میں ہیمنت سورین کا وعدہ

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
357
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

رانچی:جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے وقف ترمیمی بل کو غیر آئینی، غیر جمہوری اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی فرقہ وارانہ ذہنیت اور سماج کو بانٹنے کی سوچ کا آئینہ قرار دیا۔ یہ بات انہوں نے آج آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے کہی۔ وقف کانفرنس کے موقعہ پر یہ ملاقات عمل میں آئی۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بور ڈ کے وفد کی قیادت بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کی۔ وفد میں بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی، ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس، مولانا ابو طالب رحمانی، ممبر بورڈ اور جھارکھنڈ میں موجود بورڈ کے ممبران ڈاکٹر محمد یسین قاسمی، مولانا مفتی نذر توحید اور ڈاکٹر مجید عالم شامل تھے۔ اقلیتی امور کے وزیر جناب حفیظ الحسن انصاری نے اس ملاقات کے لئے کلیدی رول ادا کیا اور ملاقات میں بھی موجود رہےصدر بورڈ  نےتفصیل سے اسلام میں اوقاف کی اہمیت اور اس کے تقاضوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جتنی اوقافی املاک ہیں وہ سرکار کی زمینیں نہیں ہیں بلکہ بہت سارے مسلمانوں نے ہر دور میں مساجد، عیدگاہوں، قبرستان، درگاہ و مدارس کے لئے بطور صدقہ جاریہ اپنی ذاتی املاک کو وقف کیا ہے اور کئی خیراتی و انسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھی اپنی املاک کو وقف کیا ہے۔ جس سے مسلم و غیر مسلم سبھی فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اس کے بعد مولانا نے موجودہ وقف ترمیمی بل 2024 کے ذریعہ کس طرح حکومت وقف ایکٹ 1995کو کمزور کرکے سینٹرل وقف کونسل اور وقف بورڈوں کو براہ راست اپنے کنٹرول میں لے کر وقف املاک پر قبضے کا راستہ ہموار کررہی ہے۔ مولانا نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی کہ اگر وقف بل پارلیمنٹ میں دوبارہ پیش کیا گیا تو ہم چاہیں گے کہ آپ کے ممبران پارلیمنٹ اس کی پرزور مخالفت کریں اور اسے مسترد کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
بورڈ کے ترجمان نے کہا حکومت کا پہلا نشانہ تو مسلمان اور ان کی اوقافی املاک ہوسکتی ہیں تاہم اس کے بعد اندیشہ ہے کہ سکھوں، عیسائیوں، بدھسٹوں اور ہندوؤں کی اوقاف کا بھی نمبر آئے گا۔ بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے بورڈ کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ بورڈ مسلمانوں کا ایک مشترکہ اور متفقہ پلیٹ فارم ہے۔ بورڈ کی آواز تمام مسلمانوں کی آواز ہے۔
وزیر اعلیٰ نے جواب میں کہا کہ میری حکومت پوری طرح آپ کے ساتھ ہے ہم کل ہی اپنی کابینہ سے اس کے خلاف ایک قرارداد منظور کریں گے۔ میں آپ کو وشواس دلاتا ہوں کہ ہمارے ممبران پارلیمنٹ بھی پوری طاقت سے ایوان میں اس کی مخالفت کریں گے۔
آخر میں وفد نے بورڈ کی جانب سے بل کے جائزہ پر مبنی ایک تفصیلی نوٹ بھی وزیر اعلیٰ کو سونپا اور ان کے پرجوش اور حوصلہ افزا اظہار خیال اور حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔(سورس:پریس ریلیز)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN