اردو
हिन्दी
اکتوبر 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جبریہ مسلمان بنانے کے الزامات بے بنیاد:مولانا عبدالخالق ندوی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مذہبیات
A A
0
جبریہ مسلمان بنانے کے الزامات بے بنیاد:مولانا عبدالخالق ندوی
215
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

رام پور:(احتشام الحق آفاقی )

ایمان کا تعلق دِل سے ہے اور دِل پر جبر نہیں ہو سکتا کیونکہ دِل اُسی بات کو مانتا ہے جسے وہ اپنے اِختیار سے پسند کرتا ہے۔ اِس لئے اِسلام میں کسی کو جبراً مسلمان بنانے کی کوئی گنجائش نہیں۔ یہ بات سرکردہ عالم دین مولانا عبد الخالق ندوی نے روزنامہ خبریں سے بات کرتے ہوئے کہی۔

مقامی امیر جماعت اسلامی ہند مولانا عبدالخالق ندوی نے کہا اِسلام کا اِعتقادی اور اَخلاقی و عملی نظام کسی پر زبردستی نہیں کرتا یہ ایسی چیز ہی نہیں جو کسی کے سر جبراً منڈھی جا ئے۔ اِسلام یہ گوارا نہیں کرتا کہ کسی کو جبراً مسلمان بنایا جائے ۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسلام میں عقیدہ کی آزادی کا مطلب یہ ہے کہ کسی شخص کو کسی اعتقاد کو اپنانے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہئے اور کسی اعتقاد کی وجہ سے اسے نقصان نہیں پہنچایا جانا چاہئے جس پر وہ یقین رکھتا  ہے۔ عقیدہ کی آزادی اہم ترين انسانی حقوق ميں سے ايك ہے جس کا اسلام نے اقرار کیا ہے۔

مولانا عبد الخالق ندوی نے کہا کہ اسلام آزادی اعتقاد كو انسانی عقل و ضمیر کے لئے احترام کے اعلی درجے اور قدر کی نگاہ سے ديكھتا  ہے ، خدا نے انسان کو عقل سے نوازا ہے جو حق اور باطل کے مابین فرق کرنے كے قابل ہے اور اسے ایمان اور کفر کے درمیان انتخاب کرنے کی آزادی عطا کرتی ہے۔ لہٰذا وہ اپنے کاموں کا خود ذمہ دار ہے اور اس پر مرتب ہونے والے نتائج کا بھی وہ خود ذمہ دار ہے۔ اسلام میں مذہبی آزادی کی توثیق کا مطلب مذہبی تعدد کو تسلیم کرنا ہے۔اسلام فکر و یقین کی آزادی کی ضمانت دیتا ہے بلکہ خدا نے اسے مومنوں پر ایک تکلیفی حکم کے طور پر فرض فرمایا ہے، اس نے سب سے پہلے پیغمبر کو انسانیت کے بارے میں اس نئے اصول کی تعلیم دی تاکہ اس کی ایمان پر قائم رہنے کی حرص اسے لوگوں کو زبردستی پکڑ کر انھیں اسلام قبول کرنے پر مجبور نہ کرے کیوں کہ اسلام کی دعوت رضامندی اور خوشنودی پر مبنی ہے۔

بے شک اسلامی موقف واضح اور مضبوط تھا جو ہر انسان کو آزادی دیتا ہے کہ وہ جو چاہے عقائد اپنائے اور اپنے لئے جو افکار چاہے اختیار کرے حتی کہ اگر اس کے عقائد ملحدانہ ہیں تب بھی کوئی شخص اسے نہیں روک سکتا جب تک اس کے یہ افکار و خیالات اس کی اپنی ذات کی حد تک ہوں اور وہ ان سے کسی کو تکلیف نہ پہنچائے۔ لیکن اگر وہ ایسے خیالات کو پھیلانے کی کوشش کرتا ہے جو لوگوں کے اعتقادات کے منافی اور ان کی  اقدار سے متصادم ہوں تب وہ لوگوں کے دلوں میں شک کا فتنہ پیدا کرکے ملک کے عمومی نظم و ضبط پر حملہ آور ہوتا ہے اور جو بھی شخص کسی بھی قوم میں ریاست کے عمومی نظم و ضبط پہ حملہ کرتا ہے تو اسے سزا دی جائے گی جو بیشتر ممالک میں قتل ہے چنانچہ اسلامی قوانین میں مرتد کی سزا اس لئے نہیں کہ وہ مرتد ہوا ہے بلکہ اس لئے ہے کہ اس نے اسلامی ریاست میں فتنہ و انتشار بپا کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسلام متشدد گروہوں کو مسترد کرتا ہے جو لوگوں کو اسلام پہ مجبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اسلام نے اپنے کسی مبلغ کو یہ حق نہیں دیا کہ وہ لوگوں کو فرض کی ادائیگی پر مجبور کرے اور نہ ہی دینی فرائض میں کوتاہی پہ کسی شخص کو سزا دینے کا حق ہے۔ لہذا کچھ افراد جو دینی امور میں کوتاہی کرتے ہیں انہیں بعض مذہبی لوگ شرعی قواعد و ضوابط کے مطابق نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کے دائرے سے ہی خارج کر دیتے ہیں۔ مذہب ایک داخلی یقین ہے جو بیرونی دباؤ یا جبر سے مطابقت نہیں رکھتا۔ مذہب میں جبر اور زبردستى  سے مومن نہیں بلکہ منافق پیدا ہوتے ہیں۔ مولانا نے ایک سوال کے جواب میں موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر دین کی دعوت کا کام منظم پیمانے پر کیا جاتا تو آج جو صورت حال ہے وہ قطعاً پیدا نہ ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ اسی تعلق سے ہم سب مجرم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ضرورت ہے کہ اہل وطن کو اسلام کے پیغام سے آشنا کرائیں۔ 

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

مذہبیات

جب مسجد اور تعلیمی ادارے کے درمیان جھگڑے کی تاریکی چھٹی

22 اگست
مذہبیات

ڈپریشن :قرآنی علاج

09 جولائی
مذہبیات

_یہودی قیادت سے معزول__

20 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN