اردو
हिन्दी
اکتوبر 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

زبردستی مذہب کو بدلوانا ممکن ہے نہ دبانا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مذہبیات
A A
0
زبردستی مذہب کو بدلوانا ممکن ہے نہ دبانا
72
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

ایک عشرہ قبل اچانک شور اٹھا کہ دو ایسے ‘’ آتنکیوں‘ کو دھر دبوچا گیا ہے جو گونگے بہرے ، بھولے بھالے ، لڑکوں اور لڑکیوں کا مذہب بدلواکر انہیں مسلمان بنایا کرتے تھے _ اترپردیش پولیس نے ڈاکٹر عمر گوتم اور مفتی جہاں گیر قاسمی کو گرفتار کرکے ان پر الزام لگایا کہ انھوں نے تبدیلیٔ مذہب کا بہت بڑا جال بچھا رکھا تھا ، جس میں بڑی عیّاری سے معصوموں کو پھنسایا کرتے تھے _ مختلف دفعات کے تحت ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی _ چوں کہ ریاست میں کچھ عرصہ کے بعد اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں ، اس لیے ریاستی حکم رانوں کو فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کا ایک زرّیں موقع ہاتھ آگیا _ انھوں نے اسے ایک بہت بڑے ریکٹ کی شکل دے دی اور پولیس کو حکم دیا کہ وہ گینگسٹر اور دوسری سخت دفعات لگاکر ان کے خلاف کارروائی کرے _ ۔


ملک کے دستور (دفعہ 25) میں عقیدہ اور مذہب کی آزادی دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شہری اپنی آزاد مرضی سے کوئی بھی مذہب قبول کرسکتا ہے اور اپنا سابقہ مذہب تبدیل کرسکتا ہے _ اس بنا پر اس الزام میں کچھ دَم نہ تھا ، چنانچہ گرفتار شدگان پر دوسرے بہت سے الزامات بھی عائد کردیے گئے ، مثلاً یہ کہ وہ لوگوں کا مذہب بدلوانے میں زور زبردستی سے کام لیا کرتے تھے ، یا انہیں مالی لالچ دیا کرتے تھے ، یا لڑکیوں کی شادی کروادیا کرتے تھے _ یہ بھی کہا گیا کہ انھوں نے مختلف ممالک کا دورہ کرکے ‘دھرم پریورتن’ کے لیے بہت فنڈز جمع کیے ہیں _ دس روز ہونے کو ہیں ، ملزموں کو پولیس کسٹڈی میں رکھ کر ان پر قبولِ جرم کا دباؤ بنانے کے لیے مزید ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے ، ان کے گھروں سے دستاویزات برآمد ہونے کی بات کہی جا رہی ہے _ مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں _ ان مردوں اور عورتوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے جنھوں نے گزشتہ کچھ عرصے میں اسلام قبول کیا تھا اور قبولِ اسلام سے قبل یا بعد میں عمر گوتم صاحب سے ملاقات کرکے ان سے دستاویزات بنوانے میں مدد حاصل کی تھی _ ہیلپ لائن نمبر اور ای میل آئی ڈی جاری کی گئی ہے ، تاکہ ان پر وہ لوگ رابطہ کرسکیں جنھیں زبردستی تبدیلئ مذہب کا شکار بنایا گیا ، مگر دل چسپ بات یہ ہے کہ ایک بھی مرد ، عورت ، نوجوان یا دوشیزہ سامنے نہیں آئی ہے جس نے یہ کہا ہو کہ اس پر مذہب بدلنے کے لیے زبردستی کی گئی ، یا کسی چیز کا لالچ دیا گیا ، بلکہ سوشل میڈیا پر بہت سے ایسے نوجوانوں اور دوشیزاؤں کے ویڈیوز وائرل ہورہے ہیں ، جن میں انھوں نے صاف الفاظ میں گواہی دی ہے کہ اسلام قبول کرنے کا فیصلہ ان کا اپنا ہے _ وہ اپنے رابطہ میں آنے والے بعض مسلمانوں کے کردار اور اخلاق سے متاثر ہوئے ، یا انھوں نے اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کرنے کے بعد سوچ سمجھ کر اسلام قبول کیا ہے _ بعد میں انھیں تبدیلئ مذہب کے سلسلے کے کاغذات بنوانے کی ضرورت محسوس ہوئی تو انھوں نے عمر گوتم صاحب سے رابطہ کیا تھا ، جنھوں نے اس معاملے میں ان کی مدد کی تھی ۔ بعض واقعات بہ ظاہر ناپسندیدہ یا تکلیف دہ ہوتے ہیں ، لیکن مشیّتِ الٰہی سے ان میں بہت کچھ خیر پوشیدہ ہوتا ہے یہ اللہ تعالیٰ کی سنّت ہے ، جو زمانۂ قدیم سے جاری ہے _ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : ’’ ہوسکتا ہے کہ ایک چیز تمہیں پسند نہ ہو ، مگر اللہ نے اُسی میں بہت کچھ بَھلائی رکھ دی ہو ۔‘‘


( النساء :19) ڈاکٹر عمر گوتم اور ان کے رفیق کی گرفتاری ان تمام لوگوں کے لیے تکلیف دہ ہے جو انہیں بے قصور اور ان پر لگائے جانے والے الزامات کو بے بنیاد سمجھتے ہیں _ لیکن اس میں خیر کا پہلو یہ ہے کہ تبدیلئ مذہب کا موضوع اس وقت پورے ملک میں چھا گیا ہے ، اس پر مباحثہ و مذاکرہ جاری ہے ، ٹی وی ڈبیٹس ہو رہے ہیں ، اربابِ دانش اس پر اظہارِ خیال کررہے ہیں اور جو نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنے مذہب سے مطمئن نہیں ہیں ، یا اسلامی تعلیمات سے متاثر ہیں انہیں معلوم ہوگیا ہے کہ کیسے اسلام قبول کیا جاسکتا ہے ۔ حیرت ہے کہ بہ جبر تبدیلی مذہب کا الزام وہ لوگ لگاتے ہیں جن کی قدیم تاریخ ان کے جور و ستم سے بھری ہوئی ہے ، جنھوں نے اپنے عہدِ عروج میں مذہبی اقلیتوں پر طرح طرح کے مظالم ڈھائے ہیں اور زور زبردستی لاکھوں انسانوں کا مذہب بدلوایا ہے اور جو اس پر تیار نہیں ہوئے انہیں زندہ رہنے کے حق سے محروم کیا ہے اور یہ الزام ان لوگوں پر لگایا جارہا ہے جن کا مذہب عقیدہ و مذہب کی آزادی کا زبردست حامی ہے اور زور زبردستی مذہب بدلوانے سے سختی سے منع کرتا ہے ۔ قرآن مجید میں ہے : ” دین کے معاملے میں کوئی زور زبردستی نہیں ہے ۔ صحیح بات غلط خیالات سے الگ چھانٹ کر رکھ دی گئی ہے ۔ ( البقرۃ :256) اللہ نے اپنے پیغمبر کو زبردستی مذہب قبول کروانے سے سختی سے منع کیا ہے : ” اگر تیرے ربّ کی مشیّت یہ ہوتی ( کہ زمین میں سب مومن و فرماں بردار ہی ہوں) تو سارے اہلِ زمین ایمان لے آئے ہوتے ۔ پھر کیا تُو لوگوں کو مجبور کرے گا کہ وہ مومن ہو جائیں؟”(یونس :99) جو لوگ دل سے ایمان نہ لائیں ، اسلام کی نظر میں ان کی کوئی حیثیت نہیں ، بلکہ وہ انہیں سخت مبغوض قرار دیتا ہے انہیں ‘منافقین کہا گیا ہے اور انہیں جہنم کے سب سے نچلے درجے میں ہونے کی وعید سنائی گئی ہے _ ان بنیادی تعلیمات کے ہوتے ہوئے اسلام کو ماننے والے دیگر مذاہب والوں کو کیوں کر زور زبردستی اپنے مذہب میں شامل کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں؟

اسلام دعوت و تبلیغ کا مذہب ہے _ ہر مسلمان مشنری جذبہ رکھتا ہے _ اس کا مذہب اس پر لازم کرتا ہے اور وہ اپنی ذمے داری سمجھتا ہے کہ وہ جس حق کا حامل ہے اسے دوسرے تمام انسانوں تک پہنچادے _ اگر وہ یہ کام کردے تو اس کا فرض ادا ہوگیا ، اب چاہے دوسرے اس کی بات مانیں یا نہ مانیں ، وہ باطل عقائد اور اوہام و خرافات سے کنارہ کش ہوں یا نہ ہوں ، حق کو قبول کریں یا نہ کریں ، یہ ان کا مسئلہ ہے ، انہیں اس کی آزادی حاصل ہے _ جو مسلمان دعوت و تبلیغ کا یہ کام انجام دے رہے ہیں وہ انتہائی قابلِ مبارک باد ہیں _ اس راہ میں اگر وہ آزمائشوں سے دوچار ہوں گے تو بارگاہِ الٰہی میں اس کا بھرپور بدلہ پائیں گے _ جو مسلمان یہ کام نہیں کررہے ہیں انہیں اللہ تعالیٰ سے اس کی توفیق طلب کرنی چاہیے _

ایک بات یہ بھی توجہ طلب ہے کہ اسلامی تعلیمات اپنے اندر بے انتہا کشش رکھتی ہیں _ مثلاً اس کی مساوات کی تعلیم ان لوگوں کو بے حد متاثر کرتی ہے جن میں ذات پات کی بنیاد پر انسانوں کے درمیان تقسیم روا رکھی گئی ہے اور کچھ انسانی طبقات کے ساتھ صدیوں تک جانوروں جیسا سلوک کیا گیا اور اب بھی اس رویّے میں تبدیلی نہیں آئی ہے _ اسلام نے خواتین کو ماں ، بہن ، بیوی ، بیٹی ، ہر حیثیت میں بلند مقام دیا ہے _ اس کی یہ تعلیمات ان عورتوں اور لڑکیوں کو بہت زیادہ بھلی معلوم ہوتی ہیں جن کے مذہب میں عورتوں کو حقیر سمجھا گیا ہے اور مردوں سے کم تر حیثیت دی گئی ہے _ اس لیے اگر کچھ لوگ ، خواہ وہ مرد ہوں یا خواتین ، اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہوکر اس کی طرف لپکتے ہیں اور اپنی آزاد مرضی سے اسے قبول کرتے ہیں تو انہیں اس کا حق حاصل ہے _ انہیں اس حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔

آخری بات یہ کہ کسی بھی مذہب کو اور خاص طور پر اسلام کو زور زبردستی دبانا ممکن نہیں _ یہ بات ان لوگوں کو اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے جو طاقت و قوت ، جاہ و اقتدار یا مال و دولت کے نشے میں چور ہیں _ اِس واقعہ نے ظاہر کردیا ہے کہ جن نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے اسلام قبول کیا ہے ان میں استقامت پائی جاتی ہے _ وہ کسی دھونس اور دھمکی سے ڈرنے والے نہیں ہیں _ ان کے اندر دعوتی اور مشنری اسپرٹ پائی جاتی ہے _ ان کی وجہ سے اس ملک میں اسلام کا مستقبل روشن ہے _ جتنا اسے دبانے کی کوشش کی جائے گا ، اتنا ہی وہ ابھرے گا ، ان شاء اللہ _

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

مذہبیات

جب مسجد اور تعلیمی ادارے کے درمیان جھگڑے کی تاریکی چھٹی

22 اگست
مذہبیات

ڈپریشن :قرآنی علاج

09 جولائی
مذہبیات

_یہودی قیادت سے معزول__

20 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN