اردو
हिन्दी
اگست 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

علمائے کرام و مذہبی ذمہ داران کی خدمت میں التماس

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مذہبیات
A A
0
علمائے کرام و مذہبی ذمہ داران کی خدمت میں التماس
68
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر :مولانا محمود احمد خاں دریا بادی

آج کل میڈیا میں افغانستان کے معاملے میں مستقل بحث ومباحثہ چل رہا ہے ـ چونکہ جلد ہی کئی ریاستوں میں الیکشن ہوسکتے ہیں اس لئے میڈیا اس مسئلہ کو فرقہ وارانہ رنگ دیکر فرقہ پرستوں کو فائدہ پہونچانے کی کوشش کررہا ہے ـ

افغانستان کے موجودہ انقلاب کے فورا بعد اس سلسلے میں کچھ علماء کے بیانات کو توڑ مڑور کر پیش کیا جارہا ہے، ساتھ ہی لائیو ڈیبیٹ میں کسی مسلم شخص کو بیٹھا کر اینکر سمیت دیگر شرکاء اس کی مسلسل بے عزتی کرتے ہیں، مختلف مذہبی شخصیتوں کے بیانات اور انٹر ویو ریکارڈ کرکے اس میں کاٹ چھانٹ کے بعد چند سکنڈ کا وہ حصہ دکھاتے ہیں جو ان کے لئے مفید معلوم ہوتا ہے، پھر اس ریکارڈنگ پر ایسے اہسے تبصرے ہوتے ہیں کہ خدا کی پناہ!

افغان تختہ پلٹ کے بعد ہی سے روز مختلف چینلس مجھ سے رابطہ کرکے ڈیبیٹ میں شامل ہونے پر یا کم از کم اس سلسلے میں کوئی بیان دینے پر اصرار کررہے تھے، آج بھی کئی فون آئے، چونکہ مجھے اندازہ ہے اس لئے میں سب کو منع کردیتا ہوں، ………….. پتہ چلا ہے کہ دیگر علماء کرام کے پاس بھی ایسے فون آرہے ہیں، آج دوپہر میرے پاس ایک مشہور چینل سے فون آرہا تھا جو میں نے رسیو نہیں کیا، پھر کچھ دیر کے بعد ہی ہمارے ایک مشہور عالم دین اور ایک بڑے ادارے کے صدر مفتی کا فون آیا کہ فلان چینل کا رپورٹر مجھ سے بہت اصرار کررہا ہے کہ طالبان کے سلسلے میں کوئی بیان ریکارڈ کرادیں، ……… میں نے مفتی صاحب کو منع کیا کہ بالکل کوئی بیان نہ دیں اگر زیادہ اصرار کرے تو میرا نمبر اس کو دیدیں میں ٹھیک کردونگا ـ چنانچہ تھوڑی ہی دیر بعد میرے پاس دوبارہ اس چینل کا فون آیا میں نے اس بار بات کی اور اس کوزبردست جھاڑ پلائی، پوری بات چیت میرے پاس محفوظ ہے تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے ـ

میں اپنی اس تحریر کے ذریعے تمام علماء کرام اور مذہبی شناخت رکھنے والی تمام شخصیات سے دست بستہ اپیل کرتا ہوں کہ از راہ کرم میڈیا کے جھانسے میں بالکل نہ آئیں، یہ لوگ جب فون کرتے ہیں تو انتہائی نرم اور میٹھی میٹھی باتیں کرتے ہیں، اپنے کو مسلمانوں کا ہمدرد بھی ظاہر کرتے ہیں، مگر ایک مرتبہ ریکارڈنگ حاصل کرنے یا ڈیبیٹ میں آپ کو پہونچانے میں کامیابی حاصل کرپانے کے بعد ان کا مسلم مخالف چہرہ کھل کر سامنے آتا ہے، وہاں نہ آپ کی بات سنی جاتی ہے نہ بولنے کا موقع ملتا ہے، سارے لوگ مل کر چڑھ ڈوڑتے ہیں، اب تو گالی گلوج والی زبان بھی استعمال ہونے لگی ہے ـ

اس لئے ایک بار پھر درخواست کرتا ہوں کہ جیسے ہی آپ کے پاس میڈیا کا فون آئے تو اول مرحلے میں ہی انکار کرکے فون بند کردیں، مزید بات کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے، یہ لوگ انتہائی شاطر اور چاپلوس بھی ہوتے ہیں، سادہ لوح انسان بہت جلد ان کے جھانسے میں آجاتا ہے، …….. ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ خدانخواستہ کوئی غلط بات اپ کے منہ سے نکل جائے، آجکل ریکارڈنگ کا زمانہ ہے آئندہ مشکل بھی پیش آسکتی ہے ـ

نوٹ : احقر یہ امید کرتا ہے کہ میری یہ تحریر مقتدر علماء کرام اور مذہبی ذمہ داران تک ضرور پہنچے گی

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

مذہبیات

جب مسجد اور تعلیمی ادارے کے درمیان جھگڑے کی تاریکی چھٹی

22 اگست
مذہبیات

ڈپریشن :قرآنی علاج

09 جولائی
مذہبیات

_یہودی قیادت سے معزول__

20 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN