اردو
हिन्दी
اگست 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اسرائیل۔فلسطین تنازع: دو ریاستی حل کا نظام الاوقات وضع کیا جائے، عالمی برداری متفق

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
126
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں جمعے کے روز منعقد ہونے والی اس بین الاقوامی کانفرنس میں متعدد مسلم اور یورپی ممالک کے سفارت کاروں نے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے سیر حاصل گفتگو کی۔
اس دوران اتفاق کیا گیا کہ دو ریاستی حل ہی مشرق وسطیٰ میں قیام امن کا ایک پائیدار حل ہے۔ اس میٹنگ کے شرکاء اس بات پر متفق ہوئے کہ اسرائیلی۔ فلسطینی تنازعے کے دو ریاستی حل پر عمل درآمد کا نظام الاوقات وضع کیا جائے۔
ہسپانوی وزیر خارجہ خوزے مانوئیل البارایس نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے ایک اور کوشش کے سلسلے میں یہ ملاقات کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان تشدد کے نہ ختم ہونے والے سلسلے سے نکلنے کا راستہ تلاش کیا جانا مقصود ہے اور اس تناظر میں دو ریاستی حل پر عمل درآمد ہی واحد راستہ ہے۔
اس میٹنگ میں ناروے اور سلووینیہ کے وزرائے خارجہ سمیت یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزیپ بوریل، فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد مصطفیٰ اور غزہ کے لیے عرب اسلامی رابطہ گروپ کے ارکان بھی شرکت کر رہے ہیں، جن میں مصر، سعودی عرب، قطر، اردن، انڈونیشیا، نائیجیریا اور ترکی بھی شامل ہیں۔اٹھائیس مئی کو اسپین، ناروے اور آئرلینڈ نے فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام ایک ایسی متحدہ فلسطینی ریاست کو  باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا، جس میں غزہ کی پٹی اور مغربی کنارہ شامل ہیں اور مشرقی یروشلم اس کا دارالحکومت ہے۔ یوں اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے 146 اب فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں۔
ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے اس خطے میں دو خود مختار ریاستوں کے بقائے باہمی کو خطے میں امن کا واحد قابل عمل راستہ قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس طرح کا دو ریاستی حل سن 1991 کی میڈرڈ کانفرنس اور سن  1993-95 کے اوسلو معاہدے میں طے پایا تھا لیکن امن عمل برسوں سے تعطل کا شکار ہے۔تاہم غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند گروہ حماس کے مابین گزشتہ گیارہ ماہ سے جاری مسلح تنازعے اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئے تشدد کی وجہ سے پرامن حل کی تلاش کے لیے کوششوں پر دوبارہ توجہ مرکوز ہوئی ہےغزہ پٹی میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سات اکتوبر سے جاری جنگ میں اسرائیلی فوج کی زمینی اور فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں غزہ میں کم از کم 41,118 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
ان اعداد و شمار میں فلسطینی جنگجوؤں اور عام شہریوں کے مابین کوئی فرق نہیں کیا گیا تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے نصف سے زیادہ خواتین اور بچے تھے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN