مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے سابق جج روہت آریہ اپنی ریٹائرمنٹ کے صرف تین ماہ بعد نائب وزیر اعلیٰ راجندر شکلا کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ جج کے طور پر اپنے دور میں انہوں نے کئی فیصلوں کی سرخیاں بنائیں۔ ان کے فیصلوں سے بی جے پی لیڈر، کارکن، وزرا، ایم ایل اے، ایم پی بہت خوش تھے اور ان کے فیصلوں پر بیانات بھی دیتے تھے۔ مودی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس آریہ نے کہا تھاکہ پینل کوڈ کو جوڈیشل کوڈ میں تبدیل کرنا موجودہ حکومت کی ایک اہم کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کے لیے مرکزی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ یہ آنے والے وقتوں میں زندگی کو بہتر بنائے گا کیونکہ تعزیرات ہند کو برطانوی دور حکومت میں ہندوستانیوں پر نافذ کیا گیا تھا اور انہیں سزا دینے کی نیت سے لاگو کیا گیا تھا۔ انصاف کا احساس ہمارے ملک میں رام راجیہ اور مہابھارت کے دور میں بھی تھا۔ انگریز ہماری ثقافت اور روحانیت سے متزلزل تھے اس لیے انہوں نے تعلیم پر حملہ کیا اور آہستہ آہستہ سنسکرت کو ختم کرکے انگریزی کو فروغ دیا۔
1984 میں اپنے قانونی کیریئر کا آغاز کرنے والے آریہ کو 26 اگست 2003 کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے سینئر وکیل کے طور پر نامزد کیا تھا۔ انہیں سول، ثالثی، انتظامی، سروس، لیبر اور ٹیکس قوانین میں تقریباً تین دہائیوں کا قانونی تجربہ ہے۔ آریہ اپنے پورے کیرئیر میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہے۔ انہیں 2007 اور 2013 کے درمیان سپریم کورٹ میں مدھیہ پردیش کے سینئر پینل وکیل کے طور پر نامزد کیا گیا تھا اور 1999 سے 2012 تک مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے مستقل وکیل کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ اس کے علاوہ وہ سینئر وکیل بھی تھے۔ وہ 12 ستمبر 2013 کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے اور 26 مارچ 2015 کو مستقل جج بن گئے۔ آریہ نے اپنے دور میں کئی ایسے معاملات کی صدارت کی جو سرخیوں میں آئے۔
2021 میں، اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی اور نلین یادو کی ضمانت سے انکار کر دیا، جن پر اندور میں ایک شو کے دوران مبینہ طور پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور کوویڈ 19 پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے کا الزام تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’’جو شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان کے شہریوں کے ایک طبقے کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا دانستہ ارادہ ہے‘‘۔ تاہم بعد ازاں سپریم کورٹ نے منور فاروقی کی ضمانت منظور کر لی تھی









