لکھنؤ: ایس پی (سماجوادی پارٹی) کے لیڈر محمد اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو مراد آباد میں 15 سال پرانے معاملے میں قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد اتر پردیش اسمبلی سے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ان کی سوار اسمبلی سیٹ کو خالی قرار دے دیا گیا ہے۔ قبل ازیں، محمد اعظم خان کو بھی ایک معاملہ میں سزا سنائے جانے کے بعد یوپی اسمبلی سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ عوامی نمائندگی کے قانون میں ایسے جرائم کی فہرست دی گئی ہے جو قانون سازوں کی نااہلی کا باعث بن سکتے ہیں اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ دو سال یا اس سے زیادہ قید کی سزا پانے والے کو اس سزا کی تاریخ سے نااہل قرار دے دیا جائے گا۔ نیز سزایافتہ کو جیل میں سزا کاٹنے کے بعد مزید چھ سال کے لئے نااہل قرار دیا جائے گا۔








