فرضی اور فیک نیوز دکھانے اور پھیلانے والے یوٹیوب چینلوں پر سرکار کا ڈنڈا لگاتار چل رہا ہے جس کے تحت فرضی خبر پھیلانے کے الزام میں حکومت نے مزید 8 یوٹیوب چینلز کو بند کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ چینلز وقت سے پہلے لوک سبھا انتخاب کرانے اورای وی ایم پر پابندی لگائے جانے جیسی فرضی خبریں پھیلانے میں شامل پائے گئے تھے۔ ان میں سے کئی پر ملک کی فوج کے بارے میں غلط جانکاریاں پھیلانے کا بھی الزام ہے۔
جن 8 یوٹیوب چینلز کو مرکزی حکومت نے بند کیا ہے، پہلے ان کی ویڈیوز کی گہرائی سے جانچ کی گئی۔ اس دوران ان چینلز میں کئی خامیاں دیکھنے کو ملیں۔ افسران کا کہنا ہے کہ پی آئی بی نے ان چینلز پر فرضی خبر کا فیکٹ چیک کیا ہے
جن یوٹیوب چینلز کو بند کیا گیا ہے، ان میں کیپٹل ٹی وی کا یوٹیوب چینل بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ یہاں سچ دیکھو، کے پی ایس نیوز، سرکاری ولاگ، اَرن ٹیک انڈیا، ایس پی این 9 نیوز، ایجوکیشنل دوست، ورلڈ بیسٹ نیوز شامل ہیں۔








