اردو
हिन्दी
مارچ 6, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

نفرت پر مبنی نشریات کے خلاف کارروائی مثبت مگر ناکافی:مولانا محمود مدنی

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
108
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی 2مارچ : جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے نیوز براڈکاسٹنگ اینڈ ڈیجیٹل اسٹینڈرڈز اتھارٹی (این بی ڈی ایس اے) کی طرف سے ٹی وی چینلوں کے خلاف اٹھائے گئے حالیہ اقدامات کو ان حقائق پر مہرلگانے سے تعبیر کیا ہے جن کی طرف عرصے سے جمعیۃ علماء ہند اور ملک کی دوسری باشعور جماعتیں سرکارکو متوجہ کرتی رہی ہیں۔لیکن سیاسی مفادات کو راشٹر پر فوقیت دیتے ہوئے ایسے پروگراموں کو نہ صرف چلنے دیا گیا بلکہ حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔
واضح ہو کہ 28فروری کو منعقد ایک اہم میٹنگ میں معزز جسٹس (ریٹائرڈ) اے کے سیکری کی صدارت  میں این بی ڈی ایس اینے ضابطہ اخلاق اور نشریاتی معیار کی سنگین خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ٹی وی چینل نو بھارت ٹائمس، نیوز 18ہندی اور آج تک سے گزشتہ دو سالوں میں ’مسلم مخالف‘نشر ہونے والی ویڈیوز ہٹانے کی ہدایات جاری کی ہیں اور نسلی اور مذہبی ہم آہنگی سے متعلق مخصوص رہنما اصول کو اجاگر کرتے ہوئے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
مولانا محمود مدنی نے این بی ڈی ایس اے کے اقدام کو ذمہ دارانہ صحافت کی طرف ایک مثبت قدم سے تعبیر کیا ہے، تاہم انھو ں نے کہا کہ صرف اس قدر کارروائی اطمینان بخش نہیں ہے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ سزا کی نوعیت اور جرمانہ کی مقدار کافی کم ہے، دوسری بات یہ ہے کہ صرف فیصلہ سنانا کافی نہیں ہے۔ یہ ضروری ہے کہ مستقبل میں ایسے اینکروں او رٹی چینلوں پر کڑی نگاہ رکھنے کے لیے ایک علیحدہ کمیٹی تشکیل دی جائے اورکسی کی شکایت کا انتظار کیے بغیر سو موٹو ایکشن لیا جائے۔
مولانا مدنی نے کہا کہ میڈیا پلیٹ فارمز کو کسی بھی مخصوص کمیونٹی کے خلاف نفرت کو ہوا دینے کے لیے صاف طور پر جواب دہ بنایا جانا ضروری ہے، بالخصوص ان اینکروں کو برطرف کیا جائے جو لگاتار ایک کمیونٹی کو نشانہ بنار ہے ہیں۔ مولانا مدنی نے کہا کہ جن ٹی وی اینکروں کی نشاندہی کی گئی ہے وہ دس سال سے نفرتی شوز کررہے ہیں، ان پر ماضی میں بھی جرمانہ عائد کیا گیا ہے، لیکن وہ باز نہیں آئے اور کسی بھی جزوی واقعہ کو ایک کمیونٹی سے وا بستہ کرنے کی شرارت پر مصر ہیں۔ یہی روش شردھاواکر قتل میں اختیار کی گئی،جس کو ٹی وی اینکر نے ’لو جہاد‘   جیسے مفروضہ کا نام دے کر ملک میں ہند و مسلم کے درمیان گھناؤنی دیوار کھڑی کرنے کی کوشش کی تھی۔ این بی ڈی ایس اے نے یہ بات بجا کہی ہے کہ اس طرح کے دقیانوسی اور خودساختہ تصورات سیکولر تانے بانے کو خراب کر سکتے ہیں اور ایک خاص کمیونٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔مولانا محمود مدنی نے اس تناظر میں زور دیا کہ ہمیں فرقہ وارانہ مسائل میں زیادہ حساسیت اور تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، تا کہ متنوع معاشرے میں بدامنی پرورش نہ پائے- (سورس پریس ریلیز)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Khorramshahr 4 Missile Strike News
خبریں

ایران کے ‘خرمشہر-4’ میزائل سے تل ابیب میں اسرائیل کے سات پرتوں والے ائیر ڈیفنس پر حملہ سے بھاری تباہی

06 مارچ
War Cost US Israel News
خبریں

جنگ کی لاگت امریکہ پر ایک ارب ڈالر ہومیہ،اسرائیل پرایک ہفتے میں کتنا بوجھ ؟ دیکھیں تجزیاتی رپورٹ

06 مارچ
War Updates Iran Israel News
خبریں

واراپ ڈیٹس: مجتبی خامنہ ای نا منظور، ایران کا لیڈر میں طے کروں گا، ٹرمپ، اسرائیل دھماکوں سے لرز اٹھا

06 مارچ
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Khorramshahr 4 Missile Strike News

ایران کے ‘خرمشہر-4’ میزائل سے تل ابیب میں اسرائیل کے سات پرتوں والے ائیر ڈیفنس پر حملہ سے بھاری تباہی

War Cost US Israel News

جنگ کی لاگت امریکہ پر ایک ارب ڈالر ہومیہ،اسرائیل پرایک ہفتے میں کتنا بوجھ ؟ دیکھیں تجزیاتی رپورٹ

War Updates Iran Israel News

واراپ ڈیٹس: مجتبی خامنہ ای نا منظور، ایران کا لیڈر میں طے کروں گا، ٹرمپ، اسرائیل دھماکوں سے لرز اٹھا

Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

مارچ 5, 2026

حالیہ خبریں

Khorramshahr 4 Missile Strike News

ایران کے ‘خرمشہر-4’ میزائل سے تل ابیب میں اسرائیل کے سات پرتوں والے ائیر ڈیفنس پر حملہ سے بھاری تباہی

مارچ 6, 2026
War Cost US Israel News

جنگ کی لاگت امریکہ پر ایک ارب ڈالر ہومیہ،اسرائیل پرایک ہفتے میں کتنا بوجھ ؟ دیکھیں تجزیاتی رپورٹ

مارچ 6, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN