نئ دہلی (ایجنسی )کیرالہ کے صحافی صدیق کپن کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے، اتر پردیش پولیس جس نے کپن کوغیر قانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ-1967 کے تحت گرفتار کیا تھا، نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ "تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ درخواست گزار PFI (پاپولر فرنٹ آف انڈیا) کا تھنک ٹینک ہے” ‘انڈین ایکسپریس ‘کی خبر کے مطابق 29 اگست کو کپن کی عرضی پر نوٹس کے جواب میں سپریم کورٹ میں داخل کیے گئے ایک حلف نامہ میں، یوپی پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف)، جو اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے، نے کہا کہ کپن کا "قریبی ساتھی” انس بدرالدین، اور ” فیروز (دونوں شریک ملزمان) کو لکھنؤ میں دھماکہ خیز مواد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا”، انہوں نے مزید کہا، وہ پی ایف آئی کا "ہٹ اسکواڈ” تھے جنہیں رؤف شریف (سی ایف آئی کے قومی جنرل سکریٹری، پی ایف آئی کی اسٹوڈنٹ ونگ) اور کمال کے پی نے فنڈ فراہم کیا تھا۔ اور درخواست گزار کی طرف سے "ہندو تنظیموں کو نشانہ بنانے” کا مشورہ دیا گیا تھا۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق ای ڈی نے دعویٰ کیا کہ "شریف کو سی ایف آئی کا اہم فنڈ اکٹھا کرنے والا اور منی لانڈرر پایا گیا ہے… بیرون ملک سے شریف کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے منتقل کیے گئے اور پھر اسے ہندوستان میں غیر قانونی اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں شامل کیا گیا۔کپن اور تین دیگر افراد کو 5 اکتوبر 2020 کو متھرا میں گرفتار کیا گیا تھا، جب وہ ہاتھرس جا رہے تھے، جہاں ایک دلت خاتون کی مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کے بعد موت ہو گئی تھی۔ ان پر UAPA کے تحت اور بغاوت کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔








