اردو
हिन्दी
مئی 31, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اجمیر کی درگاہ پر بھی ہندوؤں کا دعوی اور خدام  انتباہ

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
80
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

صلاح الدین زین
برصغیر کے معروف صوفی خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کے منتظمین اور خدام کی انجمنوں نے بھارت کی ان ہندو تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، جنہوں نے معروف صوفی کے خلاف نہ صرف نازیبا باتیں کہیں بلکہ یہ دعویٰ بھی کیا ہے کا ان کا مزار شیو مندر توڑ کر بنایا گیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی افسوس ناک اور شرمناک بات ہے کہ ہندو تنظیم ‘ہندو شکتی دل’ کے ارکان نے معروف صوفی خواجہ معین الدین کے خلاف نفرت انگیز تقریریں کیں اور ان پر انتہائی قابل اعتراض نیز ہتک آمیز ہے
پولیس حکام نے اس سلسلے میں ہندو گروپ کے خلاف اب تک دو ایف آر درج کی ہیں، تاہم اب تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
معاملہ کیا ہے؟
ڈی ڈبلیو اردو سے ایک خاص بات چیت میں اجمیر درگاہ شریف کے سجادہ نشین اور چشتی فاؤنڈیشن کے چیرمین حاجی سید سلمان چشتی نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس حکام سے شکایت کی گئی ہے اور ”مطالبہ کیا گیا ہے ایسی تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسی حرکت نہ ہو
چند روز قبل ہندو شکتی دل کے صدر سمرن گپتا نے اپنے دیگر حامیوں کے ساتھ مل کر اجمیر کی انتظامیہ کو ایک یاد داشت سونپی تھی اور کہا تھا کہ اجمیر کی درگاہ چونکہ ہندو مندر کو منہدم کر کے تعمیر کی گئی تھی، اس لیے اسے ہندوؤں کے حوالے کرنے کا عمل شروع کیا جائے۔ 
سید سلمان چشتی کا کہنا ہے کہ ”ایسے بیہودہ لوگوں کا بیک گراؤنڈ چیک کرنا چاہیے، جو ایسی حرکتیں کر رہے ہیں۔ یہ ملک کا ماحول خراب کرنے کی ایک اور کوشش ہے؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ سمرن گپتا اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ اجمیر آئے تھے اور مقامی حکام سے کہا کہ ”درگاہ شریف کا جنتی دروازہ در اصل ہندوؤں کے ایک شیو مندر کو منہدم کر کے تعمیر کیا گیا تھا۔’
ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر صوفی خواجہ معین الدین چشتی کے خلاف ہتک آمیز اور نفرت انگیز باتیں بھی کہیں گئیں، تاہم مذہبی جذبات مجروح ہونے کے خدشے کے پیش نظر اسے ہوا نہیں دی گئی، کیونکہ اس سے مذہبی منافرت کے پھیلنے کا بھی اندیشہ تھا۔
اجمیر کے ایک مقامی صحافی رئیس احمد نے ڈی ڈبلیو اردو سے اس کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ہندو شکتی دل نے مقامی انتظامیہ کو ایک تحریری درخواست سونپی ہے، جس میں اجمیر کی درگاہ کو اس بنیاد پر ہندوؤں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ پہلے اس مقام پر ایک ”شیو مندر’ تھا۔
ان کا کہنا تھا، تاہم اس موقع پر ان لوگوں نے صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتی پر، ”بدکار ہونے کے ساتھ ہی دہشت گرد ہونے کا بھی الزام لگایا۔” ان کے بقول ان لوگوں نے ان کے خلاف نفرت انگیز تقریریں کرنے کے ساتھ ہی انتہائی قابل اعتراض نیز ہتک آمیز الزامات عائد کیے۔
کیا مزار ہندوؤں کے مندر پر تعمیر ہے؟
واضح رہے کہ ہندو شکتی دل اور ایسی دیگر سخت گیر ہندو تنظیموں کا دعوی ہے کہ اجمیر کی درگاہ ایک ہندو مندر منہدم کر کے تعمیر کی گئی تھی، اس لیے وہ اس مزار کو ہندوؤں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
حاجی سید سلمان چشتی نے بتایا کہ دو ماہ قبل بھی ‘مہارانا پرتاپ سینا’ نامی ایک ہندو تنظیم نے بھی ایسا ہی دعوی کیا تھا کہ اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ ”کوئی درگاہ نہیں بلکہ ایک ہندو مندر ہے۔” انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کو ایسی مثالی سزا دینی چاہیے کہ دوسرے کسی شخص کو جرئت تک نہ ہو کہ وہ دوبارہ ایسا کرنے کی ہمت کرے۔ یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
اطلاعات کے مطابق مہارانا پرتاپ سینا کے رہنما راج وردھن سنگھ پرمار نے راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما کو ایک خط لکھا ہے اور اجمیر کی درگاہ کے معاملے کی ”تفتیش” کا مطالبہ کیا ہے۔”
کارروائی نہ ہونے پر احتجاج کی دھمکی
خدام کی انجمن نے کہا کہ کئی روز گزرنے کے بعد ابھی تک اس سلسلے میں کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی اور اگر اس میں ملوث افراد کو گرفتار نہیں کیا گیا تو اس کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا جائے گا۔’
انہوں نے کہا: ”حیران کن طور پر دستاویزی اور الیکٹرانک شواہد کے ساتھ ہماری تحریری شکایت، اور متعدد ایف آئی آر کے باوجود، نفرت انگیز تقاریر کو روکنے اور سماجی ہم آہنگی نیز امن کو برقرار رکھنے کے لیے، پولیس نے ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے۔” 
ادھر اجمیر کے ایک سرکل افسر درگاگوری شنکر نے بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کو بتایا کہ تقریباً ایک ہفتہ قبل سمرن گپتا کے بیان کے سلسلے میں دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
راجستھان ریاستی اقلیتی کمیشن نے اجمیر کے ضلع کلکٹر سے خواجہ معین الدین چشتی کے خلاف ہندو گروپوں کے مبینہ قابل اعتراض ریمارکس پر بھی سات دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر
خبریں

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

22 اپریل
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے
خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

21 اپریل
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ
خبریں

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

21 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN