پنجی: متنازع اور مسلم مخالف بیانات کے معروف ہوچکے بابا رام دیو نے اتوار کو کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج ہمارے ہیرو ہیں، اکبر، بابر یا اورنگ زیب نہیں۔ بابا رام دیو گوا حکومت کی جانب سے جنوبی گوا کے پونڈا ضلع میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے یوم پیدائش منانے کے لیے منعقد ایک تقریب میں لوگوں سے خطاب کر رہے تھے۔
بابا رام دیو نے کہا کہ ریاستی بورڈ یا این سی ای آر ٹی (NCERT) کی بیشتر کتابوں میں ہمیں غلط تاریخ پڑھائی گئی ہے۔ ان کتابوں میں مغلوں کی شان میں تعریف بیان کی گئی ہے، ہمیں اسے بدلنا ہوگا۔ اکبر، بابر یا اورنگ زیب ہمارے ہیرو نہیں ہیں۔ ہمارے عظیم ہیرو چھترپتی شیواجی مہاراج، رانا پرتاپ، چندر شیکھر آزاد، بھگت سنگھ اور دیگر ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کی زندگی فتح مند رہی، ہمیں اس تاریخ کو جاننا چاہیے۔








