گورکھپور :(ایجنسی)
سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے اتوار کو گورکھپور ضلع کے چلوپار ودھان سبھا میں اپنے امیدواروں کے حق میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب یہاں کے لوگ پانچ سال انتظار نہیں کرنا چاہتےہیں۔ 2017 میں انہوں نے نوٹ بندی کی، ان لوگوں نے کہا تھا کہ کرپشن ختم ہو جائے گی۔ تمام کالا دھن واپس آئے گا۔ جس طرح آدھی رات کو آزادی کا جشن منایا جاتا تھا، اسی طرح آدھی رات کو جی ایس ٹی لاگو کردیا۔
اکھلیش نے وزیر داخلہ کے ایک بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہاں تک کہہ دیا ہے کہ جو 12ویں کے بعد انٹرکریں گے ،ہم انہیں لیپ ٹاپ دیں گے۔ شکر ہے کہ انہوں نے یہ نہیں کہا کہ بارہویں کے بعد جو دسویں میں پڑھنے جائیں گے انہیں ہم لیپ ٹاپ دیں گے۔ کیسے لوگ ہیں، کیا بول رہے ہیں؟ ووٹنگ کے پانچ مراحل کے بعد، لوگوں نے اپنا ذہن بنا لیا ہے کہ اس بار وہ بابا کو گورکھپور مٹھ میں بھیج دیں گے۔
انہو ںنے کہاکہ ہم خاندانی لوگ ہیں۔ پریوار والے یہ بھی ہے، لیکن پریوار والوں کو ہم رائے دیتے ہیں کہ جب گھر واپس آؤ تو گھر والوں کے لئے کچھ نہ کچھ لے کر آتے ہیں، اس لئے ہم بابا سے کہتے ہیںکہ اس بار جب واپس آئیں تواپنے گلو کے لئے بسکٹ لیتے آنا۔ آپ نے دیکھاہوگا،کہ انہوںنے گئو شالہ میں بہت ساری گائے ماتا کو رکھاہے، لیکن اتنی لو ٹ کبھی نہیں ہوئی،جتنی گئو ماتا کی سیوا کے نام پر ہو رہی ہے ۔ بھوسے کی لوٹ ہو رہی ہے ۔ بابا کا پسندیدہ جانور، وہ اب سڑکوں پر ٹکر مار کر لوگوں کی جان لے رہاہے ۔ جو سرکارہزاروںکروڑ روپے گئو شالہ کے نام پر چٹ کر جائے ،اس سے کیا امید کریں گے ؟










