القسام بریگیڈز نے متعدد اسرائیلی کمانڈوز کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔القسام بریگیڈز کے مطابق اسرائیلی قیدیوں تک پہنچنے کی اسرائیلی فوجیوں کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے، حملے میں متعدد اسرائیلی کمانڈو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
القسام بریگیڈز کے مطابق ہمارے حملے نے اسرائیلی فورسز کو ناکام واپس جانے پر مجبور کیا ہے۔اس حوالے سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں گرفتار اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوا ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں 250 اہداف کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے حزب اللّٰہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللّٰہ نے عالمی جنگ شروع کرنے کی کوشش کی تو بیروت اور جنوبی لبنان کو غزہ اور خان یونس بنا دیں گے۔علاوہ ازیں امریکا کے صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک گفتگو کی
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر نے غزہ میں شہریوں کے تحفظ اور انخلاء کے لیے محفوظ راہداری فراہم کرنے پر زور دیا۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے انسانیت سوز حملوں کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 350 سے زائد فلسطینی شہید کر دیے گئے۔اسرائیلی حملوں میں 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار سے متجاوز ہو چکی ہے، شہداء میں نصف سے زائد تعداد خواتین اور بچوں کی