اردو
हिन्दी
جولائی 26, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اوقاف سے متعلق الزامات اور ان کا جواب

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
357
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: نیاز احمد فاروقی
(ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ،سکریٹری جمعیتہ علما ئے ہند)

*پہلا الزام
ملک بھر میں وقف بورڈوں نے بڑی مقدار میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کرکے انہیں وقف قرار دے دیا ہے۔ وقف بورڈ بھارت میں تیسرا سب سے بڑا زمینوں کا مالک ہے ۔ پہلے اور دوسرے نمبر پر ریلوے اور ڈیفینس ہیں ۔
*جواب*
یہ الزام بے بنیاد ہے ۔ سچر کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق، بھارت میں تمام وقف جائیدادوں کا مجموعی رقبہ 6 لاکھ ایکڑ ہے۔ اس کا موازنہ اگر ہندو انڈومینٹ سے کیا جائے تو تمل ناڈو میں 4,78,000 ایکڑ اور  آندھرا پردیش  میں  4,68,000 ایکڑ  زمین ہندو انڈومینٹ کے پاس ہیں ۔ صرف ان دونوں ریاستوں کو  ملا کر 9,40,000 ایکڑ زمین  ہندو انڈومینٹ کے پاس ہے ۔ جب کہ پورے بھارت میں وقف جائیدادوں کا مجموعی رقبہ چھ لاکھ ایکڑ ہے ۔
زمین کو وقف قرار دینا کوئی خفیہ عمل نہیں ہے۔ اس کا  پورا پروسیجر وقف ایکٹ میں مذکور ہے ۔ وقف صرف وہی شخص کر سکتا ہے جو اپنی جائیداد کا مالک ہواور اسے اپنی ملکیت کے دستاویزات وقف بورڈ میں جمع کروانے ہوتے ہیں۔ اس کے بعد عوام کو اعتراضات داخل کرنے کے لیے  نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔ حکومت ایک سروے کمشنر مقرر کرتی ہے جو زمینوں کی جانچ کرتا ہے اور ان کی وقف کی تصدیق کرتا ہے۔ اس کے بعد یہ اعلان ریاستی گزٹ میں شائع  کیا جاتا ہے، اور کوئی بھی شخص اس نوٹیفیکیشن کو ایک سال کے اندر وقف ٹریبیونل میں چیلنج کر سکتا ہے۔

*دوسرا الزام*
سروے کمشنر حکومت سے وقف املاک کے سروے  کے لیے تنخواہ لیتا ہے؛ جبکہ ہندو فلاحی املاک کے لیے ایسی سہولت نہیں ہے،آئین کے آرٹیکل 27 کے تحت عوامی فنڈز کا مذہبی مقاصد کے لیے استعمال ممنوع ہے ، اس لیے سروے کمشنر کا وقف سروے کےلیے سرکار سے تنخواہ لینا غیر آئینی ہے۔
*جواب*
سروے کمشنر کی تقرریمذہبی مقاصد کے لیے نہیں ہے ۔ اس کی ذمہ داری مفاد عامہ کے لیے  ہے ۔ وقف جائیداد  قانون کے مطابق صحیح ہے یا نہیں ، اس کی انکوائری پہلے دو سطحوں پر ہوتی تھی ، اب تین سطحوں پر ہوگی ۔اسی کی بنا پر ریونیو ریکارڈ میں اندراج ہوتا ہے ۔جب کہ ہندو انڈومینٹ کے لیے اتنی انکوائری اور جانچ کی ضرورت نہیں ہے  اور صرف اسسٹنٹ کمشنر کے آرڈر سے انڈومینٹ درج کرلیا جاتاہے۔

*تیسرا الزام*
تیسرا الزام  وقف ٹریبونل کے بارے میں لگایا جاتا ہے کہ ہندوؤں کے لیے ایسا کوئی ٹریبونل موجود نہیں ہے۔ یہ عام تاثر ہے کہ ٹریبونلز وقف بورڈکے حق میں جانبدار ہیں  ۔
*جواب*
وقف ٹریبونلز باقاعدہ سول عدالتیں ہیں جن کا افسراعلی ڈسٹرکٹ جج  ہوتا ہے، جو وقف کے تنازعات کے بارے میں فیصلے کرتا ہے، اور یہی طریقہ سول عدالتوں میں بھی اختیار کیا جاتا ہے۔ اگر یہ الزام مان لیا جائے تو تمام سول عدالتیں اس سے مبرا نہیں ہوسکتیں ۔

*چوتھا الزام* 
وقف ٹریبونل  کا قیام قانونی یا آئینی نہیں ہے کیونکہ یہ بھارت کے آئین کی شق 323(a) اور (b) کے تحت قائم نہیں کیا گیا ہے۔
*جواب*
شق 323(a) صرف سروس کے معاملات کے لیے انتظامی ٹریبونلز کے قیام کا حکم دیتی ہے۔جبکہ دوسرے ٹریبونلز وفاقی اور ریاستی قانون سازی کے اختیارات کے تحت قائم کیے جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر، انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹریبونل انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی شق 252 کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ اسی طرح، تلنگانہ میں ہندو انڈوومنٹس ٹریبونل تلنگانہ چیریٹ ایبل اور ہندو مذہبی اداروں اور انڈوومنٹس ایکٹ 1987 کی شق 162 کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ اسی طرح، وقف ٹریبونل وقف ایکٹ 1995 کی شق 83 کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ لہذا، وقف ٹریبونل کے قیام میں کوئی غیر قانونی یا قانونی نقص یا غیر معقول بات نہیں ہے۔

*پانچواں الزام*
وقف ٹریبونل میں ایک ایسا رکن مقرر کیا جاتا ہے جو اسلام کا علم رکھتا ہے، جبکہ ہندو انڈوومنٹ کے معاملات میں ایسا کوئی ہندو نہیں ہوتا جو ہندو شاستروں کا علم رکھتا ہو۔
*جواب*
دیگر  مذہبی اداروں میں بھی ایسی شرطیں پائی جاتی ہیں، مثلاً    تلنگانہ  ہندو انڈوومنٹس ایکٹ 1987  کے مطابق ایک اضافی کمشنر لازمی طور پر ہندو ہونا چاہیے ۔

*چھٹا الزام*
وقف کا ملازم پبلک سرونٹ  ہے جبکہ کوئی ہندو شنکر آچاریہ  پبلک سرونٹ نہیں ہوتا۔
*جواب*
ہندو شکر آچاریہ یا ایک مسلمان عالم یا امام تب ہی پبلک سرونٹ کہلاتے ہیں جب کہ ہندو انڈومنٹ یا وقف کے ملازم ہوں، اس سلسلے میں دونوں کی حیثیت برابر ہے ۔

*ساتواں الزام*
وقف کی جائیدادیں لمیٹیشن ایکٹ سے محفوظ ہیں، جبکہ ہندو انڈوومنٹ کی جائیدادیں   لمیٹیشن ایکٹ کے تحت آتی ہیں۔
*جواب*
اس طرح کا پرویژن دوسرے مذہبی اداروں میں بھی پایا جاتا ہے مثلاً تمل ناڈو ا ور تلنگانہ ہندو مذہبی اور خیراتی انڈومنٹس ایکٹ میں بھی اسی طرح کا پرویژن ہے ۔

*آٹھواں  الزام*
یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ وقف بائی یوزر (وقف بذریعہ استعمال) وقف ایکٹ 1995 کی شق 3 (ر) کے تحت جائیدادوں پر قبضے کا ایک طریقہ ہے۔

*جواب*وقف بائی یوزر ان قدیم وقفوں کوتحفظ فراہم کرتا ہے جو زبانی عطیہ کی بنیاد پر بنائے گئے تھے، اور ان کا  کوئی تحریری ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ اسلامی قانون کے مطابق زبانی عطیہ یا وقف جائز ہے،  وقف بائی یوزر ایک مسلمہ قانونی اصول ہے اور ضرورت ، افادیت اور شرعی احکام کے مطابق ہے ۔

*نواں الزام*
کسٹوڈین کے قبضے میں جائیدادوں کو وقف بنانا
*جواب*
کسٹوڈین کے قبضے میں وہ جائیدادیں جو دراصل وقف تھیں اور عارضی طور پر انتظام کے لیے کسٹوڈین کے قبضے میں دی گئی تھیں، سیکشن 108 کے تحت صرف ان ہی جائیدادوں کی وقف کی حیثیت  لوٹانے کا پرویژن ہے ۔جسے موجودہ ترمیم میں ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔

*دسواں  الزام*
وقف ایکٹ کو دیگر تمام قوانین پر فوقیت حاصل ہے۔
*جواب*
وقف ایکٹ ایک اسپیشل قانون ہے اور مسلمہ قانونی اصول اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اگر کوئی اسپیشل قانون کسی جنرل قانون سے ٹکڑاتا ہے تو اس صورت میں اسپیشل قانون کو فوقیت حاصل ہوتی ہے ۔ یہ صرف وقف ایکٹ کے ساتھ خاص نہیں بلکہ یہ اصول دیگر اسپشل ایکٹ پر بھی نافذ ہو تا ہے ۔

ٹیگ: AllegationsAwqafBJPcaseresponsesupreme courtاوقاف، الزامات، جواب

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN