اردو
हिन्दी
اگست 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مسجد گیان واپی میں پوجا کی اجازت: نچلی عدالتوں کے رویہ پر مسلم پرسنل لاء بورڈ کا تحفظات کا اظہار

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
40
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(پریس ریلیز)
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے کہ وارانسی ڈسٹرکٹ جج نے اپنی سروس کے آخری دن آج گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں ایک ہندو فریق کو پوجا کی اجازت دے دی۔ کورٹ نے دیئے آڈر میں ضلع مجسٹریٹ سے کہا ہے کہ وہ مدعی اور کاشی وشواناتھ ٹرسٹ کے نامزد پجاری کے ذریعہ پوجا راج بھوگ کا اہتمام کرائے۔ ڈسٹرکٹ جج کا یہ فیصلہ مسلمانوں کے لئے ہرگز بھی قابل قبول نہیں ہے اور وہ اسے الہ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے وارانسی ڈسڑکٹ جج کے فیصلہ پر سخت حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ انتہائی غلط اور بے بنیاد دلیل کی بنیاد پر دیا گیا کہ گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں 1993 تک سومناتھ ویاس کا پریوار پوجا کرتا تھااور اس وقت کی ریاستی سرکار کے حکم پر اسے بند کردیا گیا تھا۔24 جنوری کو تہہ خانے کو ضلعی انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ عدالت نے اس وقت اپنے آرڈر میں یہ بھی کہا تھا کہ جیوں کی تیوں حالت برقرار رکھی جائے۔ آج اس میں ترمیم کرکے پوجا کی اجازت دے دی گئی۔ ظاہر ہے کہ اس کے بعد اس کیس میں کیا بچ جاتا ہے۔ دوسری افسوس ناک بات یہ ہے کہ مدعی علیہ کو اس میں اپیل کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔ مزیدبرآں سپریم کورٹ کے اس حکم کو بھی بالائے طاق رکھ دیا گیا کہ پہلے یہ فیصلہ کیا جائے کہ یہ کیس 1991کے قانون کے تحت چل بھی سکتا ہے یا نہیں۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ میڈیا اس فیصلہ کو غلط انداز میں پیش کرکے عوام کو گمراہ کررہا ہے کہ ہندوفریق کو مسجد میں پوجا کی اجازت دے دی گئی۔
ہم یہ بات واضح کردینا ضروری سمجھتے ہیں کہ اس تہہ خانے میں کبھی بھی پوجا نہیں ہوتی تھی۔ ایک بے بنیاد بات کو بنیاد بناکر ضلعی جج نے اپنی سروس کے آخری دن انتہائی قابل اعتراض اور بے بنیاد فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ7دنوں کے اندر پوجا کاانتظام کرایا جائے۔ مسجد انتظامیہ کمیٹی اس فیصلہ کوالہ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کررہی ہے۔
انہوں نے آگے کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ نچلی عدالتیں ٹکڑے ٹکڑوں میں فیصلہ کرکے اصل کیس کو ہندو فریق کے حق میں مضبوط کرتی جارہی ہیں۔ پہلے 5 ہندو خواتین نے اگست 2021 میں مقامی عدالت میں درخواست دے کر کہاکہ یہ ایک ہندو مندر تھا جہاں پر باضابطہ پوجا ہوتی تھی، جسے اورنگ زیب نے منہدم کرکے مسجد تعمیر کرادی اور ہمیں پوجا کی اجازت دی جائے۔ جب مسجد انتظامیہ نے اسے یہ کہہ کر سپریم کورٹ میں چیلنج کیا کہ عبادت گاہوں سے متعلق 1991کے قانون کے تحت اس مسجد کو تحفظ حاصل ہے تاہم سپریم کورٹ نے اسے پھر ڈسڑکٹ کورٹ کے حوالہ کردیا اور ڈسڑکٹ کورٹ نے فیصلہ دیا کہ اس پر نہ تو عبادت گاہوں سے متعلق 1991 کا قانون اور نہ ہی وقف ایکٹ لاگو ہوتا ہے۔ اس کے بعد عدالت نے مسجد کے اندر سروے کا حکم دے دیا، جس میں سروے ٹیم نے حوض کے فوارہ کو شیو لنگ قرار دے کر حوض کے استعمال پرپابندی لگادی۔ ابھی معاملہ یہاں پر تھما نہیں تھا کہ ایک اور آر ڈر میں مسجد کے سروے کا محکمہ آثار قدیمہ کو حکم دے دیا گیا، جس نے اپنی رپورٹ میں مسجد کے نیچے ایک بڑے مندر کے آثار برآمد کرلئے اور اب ایک تیسرے فیصلہ میں مسجد کے تہہ خانے میں پوجا کی اجازت دی جارہی ہے۔
ڈاکٹر الیاس نے اپنے بیان میں آگے کہا بابری مسجد کے مقام پر مسجد تعمیر کرلینے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ اب ملک کے مختلف علاقوں کی متعدد مساجد کو ٹارگیٹ کیا جارہا ہے، چاہے وہ کتنی ہی قدیم مساجد ہی کیوں نہ ہوں۔ دہلی میں سنہری مسجد کا معاملہ ابھی تھما ہی نہیں تھا کہ کل دہلی میں ڈی ڈی اے نے علی الصبح مہرولی کے علاقہ میں ایک قدیم مسجد کو بل ڈوزکردیا۔ انہوں نے عدالت عظمیٰ سے اپیل کی کہ اگر وہ عبادت گاہوں سے متعلق قانون کو سختی سے نافذ کرنے کی حکومت کو ہدایت دے اور نچلی عدالتوں کو اس بات کا پابند بنائے کہ وہ اس قانون کی موجودگی میں مسجدوں سے متعلق کسی بھی نئی درخواست کو قبول نہ کریں۔ بصورت دیگر اندیشہ ہے کہ اقلیتی فرقوں کی عبادت گاہیں نہ تو محفوظ رہ پائیں گی اور نہ ہی ملک میں امن و امان باقی رہے

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN