اردو
हिन्दी
اگست 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مشرق وسطیٰ میں امریکا اور اسرائیل کو ایک نئے طاقتور دشمن کا سامنا

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
181
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) : مغربی ممالک کی جانب سے گزشتہ کئی دہائیوں سے اختیار کردہ فوجی مداخلت کی پالیسی کو ایک زبردست دھچکا لگا ہے جسے مغربی ممالک کی بڑی ناکامی بھی سمجھا جا رہا ہے؛ اور وہ یہ ہے کہ یمن کی مسلح تحریک ’’انصار اللہ‘‘ (حوثیوں) نے اسرائیل اور غزہ کے جاری تنازع میں خود کو ایک فعال فریق کے طور پر شامل کر لیا ہے۔
 میڈیا رپورٹس میں تجزیہ کیا گیا ہے کہ پہلے تو حوثی باغیوں نے اسرائیل کی جانب چھوٹے موٹے حملے کرکے، بیلسٹک اور کروز میزائل فائر کرکے کارروائیوں میں شامل ہونے کی کوشش کی لیکن اب اس تنظیم نے بحر احمر میں اسرائیلی بحری جہازوں کی آمد و رفت کو بند کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیے ہیں اور ساتھ ہی یہ اعلان بھی کر دیا ہے کہ اسرائیل کے شہر ایلات کی بندرگاہ جانے والے بحری جہاز اور کشتیوں کیلئے یہ راستہ بند کر دیا گیا ہے۔ 
حوثی باغیوں کی جانب سے چند بحری جہازوں پر قبضہ کرنے اور دیگر پر ڈرون حملے کرنے کے بعد ایلات بندرگاہ پر سرگرمیاں 85؍ فیصد تک کم ہوگئی ہیں۔
 بین الاقوامی اور اسرائیلی بحری جہازوں نے بھی حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے طویل بحری راستوں کا سفر اختیار کرنا شروع کر دیا ہے اور کچھ معاملات میں یہ راستے عمومی اوقات سے 12؍ دن زیادہ وقت لے رہے ہیں، جس سے اخراجات میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔
 اس صورتحال کے جواب میں، امریکی وزیر دفاع لوائیڈ آسٹن نے خطے کا دورہ کیا اور کثیر القومی بحری ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کیا جسے بحر احمر میں تعینات کیا جائے گا۔ 
اتحاد کے قیام کی باتوں اور اس میں سعودی عرب، مصر اور متحدہ عرب امارات کو شامل کرنے کی باتیں تو بہت ہوئیں لیکن اس اتحاد میں صرف ایک ہی عرب ملک بحرین نے شمولیت اختیار کی۔ 
دیکھا جائے تو امریکا نے ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اعتماد میں لیے بغیر خطے میں مداخلت کا راستہ چُن لیا ہے۔ یہ صورتحال بہت ہی دلچسپ ہے کیونکہ اس مرتبہ امریکی اتحاد میں خطے کے بڑے ممالک نے شمولیت اختیار کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ امریکی اثر رسوخ کم ہو رہا ہے۔ لیکن اس صورتحال کی وجہ سے یمن کی تحریک انصار اللہ کی اہمیت بھی بڑھ گئی ہے۔ 
امریکی صدر اوباما کے دور میں قائم ہونے والے سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد نے2015ء میں حوثی باغیوں کیخلاف کارروائیاں کیں جس میں اب تک 3؍ لاکھ 77 ؍ ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
 ہلاک ہونے والوں کی اکثریت یمن کے تباہ کن گھیراؤ اور محاصرے کی وجہ سے جبکہ 15؍ ہزار افراد براہِ راست تنازع کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ امریکا اور برطانیہ کی آشیرباد سے اس عرب اتحاد کا مقصد اقتدار اور یمن کے دارالحکومت صنعاء سے انصار اللہ کو ہٹانا تھا۔ اگرچہ انصار اللہ کو عالمی طور پر تسلیم نہیں کیا جاتا لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ملک کے 80؍ فیصد حصے پر اسی تنظیم کا کنٹرول ہے، تنظیم کو دو تہائی افواج کی حمایت حاصل ہے۔ انصار اللہ واحد عرب تحریک ہے جس کے پاس تمام ریاستی اثاثہ جات کا کنٹرول ہے جبکہ ملک کی فوج اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع میں حصہ لے رہی ہے۔ 
امریکا نے یمن میں انصار اللہ کا اقتدار ختم کرنے کی کوشش کی لیکن ان کوششوں کا نتیجہ یہ نکلا کہ انصار اللہ ایک ایسا سخت جان جنگی گروپ بن گیا جس نے اتنی ترقی کی کہ اس کی صلاحیت 2015ء میں تنازع شروع ہونے سے زیادہ بڑھ گئیں، 2021ء میں امریکی صدر جو بائیڈن نے یمن میں جنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا لیکن یمن اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ کرانے کی بجائے وعدہ توڑ کر اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ کرانے کی کوشش کی۔ اب واشنگٹن میں بیٹھے پالیسی سازوں کو یہ فیصلہ بہت مہنگا پڑ رہا ہے۔
 غزہ کی جنگ میں اسرائیل کی پشت پناہی کرتے ہوئے، امریکا نے یہ بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کی حکومت کس قدر کارروائیاں کر سکتی ہے اور ان کارروائیوں کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔ یہ تاثر دے کر امریکا نے فلسطین اسرائیل جنگ کو پورے عرب خطے میں پھیلنے کا موقع دیےدیا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN