امراوتی (ایجنسی )نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے مہاراشٹر کے کولہاپور میں میڈیکل اسٹور چلانے والے امیش کولہے کے قتل کے سلسلے میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ چارج شیٹ میں این آئی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ کہ تبلیغی جماعت کے کٹر حامیوں نے یہ قتل کیا تھا۔ امیش کولہے نے بی جے پی لیڈر نو پور شرما کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔
نوپور نے ایک ٹی وی چینل پر بحث کے دوران پیغمبر اسلام کے خلاف گستاخانہ بیان دیا تھا۔ امیش کولہے سے پہلے ٹیلر ماسٹرکنہیا لال کا بھی راجستھان کے ادے پور میں قتل کر دیا گیا تھا۔ کنہیا لال نے بھی نو پور شرما کی حمایت کی۔امراوتی قتل کیتحقیقات کرنے والی این آئی آۓ نے اپنی چارج شیٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ذریعہ گرفتار کئے گئے 11ملزمین تبلیغی جماعت سے وابستہ ہیں۔
این آئی اے کی چارج شیٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ قتل پیغمبر اسلام کی مبینہ توہین کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے داخل کی گئی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام ملزمان تبلیغی جماعت کے پیروکار ہیں۔ اس سارے واقعے کا ماسٹر مائنڈ عرفان خان بھی تبلیغی جماعت اور اس کے اصولوں کا سخت پیروکار ہے۔








