بی جے پی امیدوار کنور سنگھ تنور اتر پردیش کی امروہہ لوک سبھا سیٹ سے الیکشن جیت گئے ہیں۔ بی جے پی کے کنور سنگھ تنور کو کل 4,68,180 ووٹ ملے۔ انہوں نے کانگریس کے کنور دانش علی کو 27,542 ووٹوں سے شکست دی۔ کانگریس کے حق میں 4,40,638 ووٹ ملے۔ بہوجن سماج پارٹی کے مجاہد حسین کو 1,60,460 ووٹ ملے۔ وہ تیسرے نمبر پر رہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بی جے پی امیدوار کنور سنگھ تنور کو 4 لاکھ 76 ہزار 506 ووٹ ملے، جب کہ کانگریس کے امیدوار دانش علی کو 4 لاکھ 47 ہزار 836 اور بی ایس پی کو 1 لاکھ 64 ہزار 99 ووٹ ملے۔ بی جے پی نے دانش علی کو 28670 ووٹوں کے معمولی فرق سے شکست دی۔ امروہہ میں دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہوئی۔ اس لوک سبھا سیٹ پر کل 64.02 فیصد ووٹ پڑے، جو کرکٹر محمد شامی کا آبائی حلقہ ہے۔
اس بار اصل مقابلہ دانش علی اور بی جے پی امیدوار کنور سنگھ تنور کے درمیان تھا۔ تاہم بی ایس پی کے ٹکٹ پر مقابلہ کرنے والے مجاہد حسین نے مضبوط موجودگی درج کر کے اس مقابلے کو سہ رخی بنا دیا۔ اس الیکشن میں اتر پردیش میں ایس پی اور کانگریس انڈیا الائنس کے بینر تلے ایک ساتھ الیکشن لڑ رہے تھے۔









