اردو
हिन्दी
مارچ 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دہلی کے پانچ ستارہ ہوٹل میں محمود مدنی کے بلاوے پر یو سی سی پر اہم مشاورتی میٹنگ،کئی ممبران پارلیمنٹ بھی شریک

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
1.3k
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:جمعیة علماءہند کے صدر مولانا محموداسعد مدنی کی دعوت پردہلی کے اوبرائےہوٹل میں مجوزہ یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے سلسلے میں منعقد ایک اہم اجتماع میں کئی ممبران پارلیمنٹ اورملی تنظیموں کے کئی اہم رہنما شریک ہوئے۔ اس اجتماع میں یوسی سی سے متعلق خدشات بالخصوص مسلم اقلیت اور قبائلی برادری کے ثقافتی اور مذہبی حقوق کے سلب کیے جانے پر خاص طور پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر اپنے افتتاحی خطاب میں مولانا محمودمدنی نے کہا کہ یکساں سول کوڈ سے مذہبی تنوع ، اقلیتوں کے حقوق اور مساوات و انصاف کے آئینی اصولوںکو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندستان کی طاقت اس کے بھرپور ثقافتی اور مذہبی تنوع میں مضمر ہے، اگر یونیفارم سول کوڈ نافذ ہوا تو ممکنہ طور پر اس تنوع کو نقصان پہنچے گا۔
مولانا مدنی نے مسلم کمیونٹی کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کی ضرورت بھی زور دیا۔ اس موقع پر سپریم کورٹ کے معروف وکیل ایم آرشمشاد نے پاور پوائنٹ کے ذریعہ یونیفارم سول کوڈ کے ممکنہ نقصانات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انھوں نے اپنے دلائل سے یہ بھی ثابت کیا کہ یہ قانون مسلم خواتین کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ انھوں نے مثال سے ثابت کیا کہ مسلم پرسنل لا (شریعت ایکٹ) کے تحت پورے خاندان کی کفالت کا بوجھ شوہریا والد پر عائد ہوتا ہے،لیکن جس برابری کی بنیاد پر یکساں سول کوڈ کو لایا جارہا ہے اس سے نفقہ کا بوجھ بیوی/ماں کی طرف بھی یکساں طور پر عائد ہو جائے گا۔ ساتھ ہی مسلم خواتین، نکاح کے وقت مہر، ماں ، بیٹی ، بہن اور بیوی کی شکل میں الگ الگ حلقوں سے جائیداد میں حصہ پانے کے حق سے بھی محروم ہو جائیں گی۔
میٹنگ میں موجودممبران پارلیمنٹ نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بڑی قانون سازی پہلے متعلقہ طبقوں کے خدشات کو دور کرنے کی اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔ انھوں نے جمعیة علماءہند کے خیالات اور خدشات کو بغور سنا اور سیکولرازم،اجتماعیت اور سماجی ہم آہنگی کی اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی حمایت کا یقین دلایا۔ممبران پارلیمنٹ نے کہا کہ موجودہ سرکار سیاسی مقصد سے ایسے مسئلوں کو دانستہ اٹھارہی ہے ، جب کہ وہ اب تک ڈرافٹ لانے سے قاصر ہے ، اس لیے ہمیں ڈرافٹ آنے کا انتظار کرنا چاہیے۔ اگر یونیفارم سول کوڈ کے ذریعہ آئین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی تو ہم پارلیامنٹ میں حتی الوسع ان مسئلوں کو اٹھائیں گے۔اخیر میں ناظم عمومی جمعیةعلماءہند مولانا حکیم الدین قاسمی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
اجتماع میں جو ممبران پارلیمنٹ شریک ہوئے ان میں کارتی پی چدمبرم کانگریس، حسنین مسعودی نیشنل کانفرنس،  محبوب علی قیصر ایل جی پی ، ڈاکٹر محمد جاوید کانگریس،کنور دانش علی بی ایس پی ، ای ٹی محمد بشیر انڈین مسلم لیگ ،عبدالصمد صمدانی انڈین مسلم لیگ، عمران پرتاپ گڑھی کانگریس شامل ہیں، جب کہ منتخب ملی جماعتوں سے سعادت اللہ حسینی امیر جماعت اسلامی ہند،ملک معتصم نائب امیر جماعت اسلامی ہند،مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی، امیر مرکز جمعیت اہل حدیث ہند، مولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیة علماءہند ، کمال فاروقی مولانا ڈاکٹر یاسین علی عثمانی آل انڈیا ملی کونسل، ایم آر شمشاد ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ،مولانا نیاز فاروقی سکریٹری جمعیة علماءہند، اویس سلطان خان وغیرہ شامل ہوئے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Mojtaba Khamenei Supreme Leader News
خبریں

ایران نے مجتبی خامنہ ای کو ہی سپریم لیڈر کیوں منتخب کیا؟ٹرمپ کو چیلنج

09 مارچ
US Israel Rift News
خبریں

بڑی خبر:امریکہ جنگ ختم کرنے پر غور کرنے لگا؟ اسرائیل سے ان بن کی اطلاعات

09 مارچ
Oil Dollar Market Crisis News
خبریں

ہر طرف آگ:تیل کی قیمت 115ڈالر، ایک ڈالر92 روپے کا ہوگیا، شئیر مارکیٹ بھی دھڑام

09 مارچ
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

ایران نے مجتبی خامنہ ای کو ہی سپریم لیڈر کیوں منتخب کیا؟ٹرمپ کو چیلنج

US Israel Rift News

بڑی خبر:امریکہ جنگ ختم کرنے پر غور کرنے لگا؟ اسرائیل سے ان بن کی اطلاعات

Oil Dollar Market Crisis News

ہر طرف آگ:تیل کی قیمت 115ڈالر، ایک ڈالر92 روپے کا ہوگیا، شئیر مارکیٹ بھی دھڑام

Maulana Qasim Noori Statement News

ترون کے قتل کا غم لیکن اس کے بہانے مسلمانوں پر حملہ اور بلڈوزر ایکشن ناقابل قبول: مولانا محمد قاسم نوری

Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

ایران نے مجتبی خامنہ ای کو ہی سپریم لیڈر کیوں منتخب کیا؟ٹرمپ کو چیلنج

مارچ 9, 2026
US Israel Rift News

بڑی خبر:امریکہ جنگ ختم کرنے پر غور کرنے لگا؟ اسرائیل سے ان بن کی اطلاعات

مارچ 9, 2026
Oil Dollar Market Crisis News

ہر طرف آگ:تیل کی قیمت 115ڈالر، ایک ڈالر92 روپے کا ہوگیا، شئیر مارکیٹ بھی دھڑام

مارچ 9, 2026
Maulana Qasim Noori Statement News

ترون کے قتل کا غم لیکن اس کے بہانے مسلمانوں پر حملہ اور بلڈوزر ایکشن ناقابل قبول: مولانا محمد قاسم نوری

مارچ 9, 2026

حالیہ خبریں

Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

ایران نے مجتبی خامنہ ای کو ہی سپریم لیڈر کیوں منتخب کیا؟ٹرمپ کو چیلنج

مارچ 9, 2026
US Israel Rift News

بڑی خبر:امریکہ جنگ ختم کرنے پر غور کرنے لگا؟ اسرائیل سے ان بن کی اطلاعات

مارچ 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN