تہران: ایران کے نو منتخب صدر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری 30 جولائی کو ہو گی۔
اس بات کا اعلان ایرانی پارلیمنٹ کے پریذائیڈنگ بورڈ کے رکن مجتبیٰ یوسفی نے بدھ کے روز کیا۔
پارلیمنٹ کے رکن نے IRNA کو بتایا کہ اس تقریب میں اعلی ایرانی حکام کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف ممالک سے کچھ غیر ملکی مہمان بھی اس اہم تقریب میں شرکت کرنے والے ہیں۔
منصوبہ بندی کی بنیاد پر سپریم لیڈر کی جانب سے صدر کی باضابطہ منظوری کے بعد تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
69 سالہ پیزشکیان 5 جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی کے بعد ایران کے نویں صدر منتخب ہوئے۔ دل کے سرجن پیزشکیان نے 16,384,403 ووٹ حاصل کیے جبکہ جلیلی کو13,538,179 ووٹ ملے تھے اور یوں وہ اٹھائیس لاکھ ووٹوں سے ہارگئے









