نئی دہلی:آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے صدر پروفیسر مشتاق احمد نے 12 فروری 2023 ’عالمی یوم یونانی میڈیسن‘ کے موقع پر ایوارڈ سے سرفراز ہونے والی منتخب شخصیات کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ عالمی یوم یونانی میڈیسن ایوارڈ 2023 میں ’انوینٹنگ مائی ڈیز، بی اِنگ بورن اے مسلم‘ کے مصنف پروفیسر عبداللطیف (علیگ) کو ڈاکٹر اے یو اعظمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈکے لیے منتخب کیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملک بھر سے چنندہ اطبا حضرات میں پروفیسر عبدالوحید (لکھنؤ) کو حکیم ابوالکلام صدیقی گورکھپوری انٹرنیشنل ایوارڈ، ڈاکٹر انور حسین خاں (دہلی) کو ابن سینا انٹرنیشنل ایوارڈ، ڈاکٹر عبدالناصر فاروقی (دہلی) کو حکیم الیاس خاں شِروانی انٹرنیشنل ایوارڈ، پروفیسر آسیہ سلطانہ (علی گڑھ) کو حکیم عبدالرزاق انٹرنیشنل ایوارڈ، ڈاکٹر محمد شاہد ملک (علی گڑھ) کو حکیم ابوالقاسم زہراوی انٹرنیشنل ایوارڈ، ڈاکٹر اسلم جاوید (دہلی) کو حکیم اجمل خاں انٹرنیشنل ایوارڈ، پروفیسر عبدالقوی فاروقی (لکھنؤ) کو حکیم صیانت اللہ امروہوی انٹرنیشنل ایوارڈ، ڈاکٹر شمیم ارشاد اعظمی (الٰہ آباد) کو حکیم علامہ کبیرالدین انٹرنیشنل ایوارڈ، ڈاکٹر محمد اعظم (علی گڑھ) کو حکیم عبداللطیف فلسفی انٹرنیشنل ایوارڈ، ڈاکٹر محمد نسیم خاں (بستی) کو حکیم مختار احمد اصلاحی انٹرنیشنل ایوارڈ، ڈاکٹر صغیر احمد صدیقی (دہلی) کو حکیم عبدالحمید انٹرنیشنل ایوارڈ، ڈاکٹر خان محمد قیصر خاں (ممبئی) کو پروفیسر سعد عثمانی انٹرنیشنل ایوارڈ، ڈاکٹر نیازی خالد اختر (ناسک) کو پروفیسر افضال احمد انٹرنیشنل ایوارڈ، ڈاکٹر عطاء اللہ شریف (حیدرآباد) کو پروفیسر اشتیاق احمد انٹرنیشنل ایوارڈ، حکیم طلعت حسام الدین (حیدرآباد) کو حکیم مرزا لطف اللہ بیگ انٹرنیشنل ایوارڈ، ڈاکٹر شباب عالم قریشی (دہلی) کو حکیم رام لبھایا انٹرنیشنل ایوارڈ، ڈاکٹر محمد عاصم (غازی آباد) کو حکیم رام لعل ماہر میرٹھی انٹرنیشنل ایوارڈ، ڈاکٹر شاہد شاہ چودھری (دہلی) کو حکیم ضیاء الدین ضیاء فریدی انٹرنیشنل ایوارڈ، ڈاکٹر زہرہ جبیں (کولکاتا) کو حکیم عبداللہ خاں انٹرنیشنل ایوارڈ کے لیے منتخب ہوئے۔
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے جاری بیان میں بتایا کہ ، نئی دہلی میں پروفیسر مشتاق احمد کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں عالمی یونانی میڈیسن ڈے کے سلسلے میں ہونے والی تقریب کے پروگراموں کا جائزہ لیا گیا اور طے پایا کہ صوبائی اور ضلع سطح پر طب یونانی کی ترویج و ترقی کے لیے سرگرم عمل رہنے والے یونانی ڈاکٹروں اور چند نوجوان صحافیوں کو بھی حکیم اجمل خاں اسٹار آف یونانی میڈیسن ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے۔ چنانچہ ان میں
ڈاکٹر بلال احمد (لکھنؤ)، ڈاکٹر محمد نبیل نظام (کانپور)، ڈاکٹر عبدالسلام فلاحی (پٹنہ)، ڈاکٹر عبدالسلام خاں (نوح میوات)، ڈاکٹر ذیشان احمد انصاری (کانپور)، ڈاکٹر عبدالوصی چودھری (جے پور)، ڈاکٹر اَنوپرساد ورما (چھتیس گڑھ)، ڈاکٹر بودی پرکاش مورتی (چھتیس گڑھ)، ڈاکٹر عبدالعزیز سولنکی (ناگپور)، ڈاکٹر مظہر خان (بھوپال)، ڈاکٹر محمد عظیم بیگ (ممبئی)، ڈاکٹر سیّد فاروق علی (اندور)، ڈاکٹر مظاہر ناصر (گڑھ مکتیشور)، ڈاکٹر عظیمہ بیگم (منی پور)، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی (رانچی)، حکیم اعجاز احمد اعجازی (دربھنگہ)، ڈاکٹر خضرہ شیخ (دہلی)، ڈاکٹر عبدالشکور (کپورتھلہ)، ڈاکٹر جاوید اختر (دہرہ دون)، ڈاکٹر محمد آصف خان (جے پور)، ڈاکٹر سیّد عبدالمجیب (جے پور)، ڈاکٹر شکیل احمد میرٹھی (دہلی)، ڈاکٹر مہک باقری (لکھنؤ)، ڈاکٹر وجاہت حسین (سنبھل)، حکیم محمد وسیم (دہلی)، محترمہ افشین مرزا (دہلی)، ڈاکٹر توحید احمد قاسمی (امبیڈکرنگر)، ڈاکٹر سمیع الدین (حیدرآباد)، حکیم محمد مزمل (سنبھل)، ڈاکٹر زبیرخان (کاس گنج)، ڈاکٹر اطہر الٰہی (دہلی)، علیم انصاری (دہلی)، اطہرالدین عرف منّے بھارتی (دہلی) پرشانت ٹنڈن (دہلی)، فررّان قریشی (دہلی)، وِکاس سنگھل (ہاپوڑ)، محمد اقبال (دہلی) وغیرہ شامل ہیں۔ مذکورہ ایوارڈز 12 فروری کو ’عالمی یوم یونانی میڈیسن‘ کے موقع پر نئی دہلی میں منعقد ہونے والی تقریب میں تفویض کیے جائیں گے۔








