بنگلور: "آئین ہمارے لیے بائبل، قرآن اور بھگوت گیتا ہے۔ جب ایڈمنسٹریشن کی بات آتی ہے تو یہ ہر ہندوستانی کے لئے مقدس کتاب ہے ،” کرناٹک کے وزیر داخلہ جی۔ پرمیشور نے ہفتہ کو کہا۔
خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق یہ بیان انہوں نے تبدیلی مذہب بل میں ترامیم کی اپوزیشن کی طرف سے مخالفت پر بات کرتے ہوئے کیا۔ "وہ تبدیلی مذہب مخالف بل کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ آئین ہر کسی کو مذہب کے انتخاب کی آزادی دیتا ہے۔ اس کے خلاف بی جے پی نے تبدیلی مذہب مخالف قانون بنایا تھا۔
ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ قانون آئین کے خلاف ہے۔ ہماری حکومت کو آئین پر پورا بھروسہ ہے اور اسی وجہ سے بی جے پی کے ذریعہ نافذ کردہ تبدیلی مذہب مخالف قانون کو واپس لیا جاۓ گا،‘‘ وزیر پرمیشورا نے کہا۔
بی جے پی کے اس الزام کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہ کانگریس قائدین نے مفت چاول کا اعلان کرنے سے پہلے مرکزی حکومت سے رجوع نہیں کیا، پرمیشورا نے کہا کہ ریاستی حکومت مرکزی حکومت کے رحم و کرم پر نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ منشور میں وعدہ کیا گیا ہے اور اسے پورا کرنے جا رہے ہیں۔







