اسلام آباد :(ایجنسی)
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کے روز کہا ہے کہ پاکستان مغربی ممالک کا غلام نہیں ہے جو ان کی بات مانے ۔ گزشتہ ہفتہ پاکستان میں واقع مغربی سفارتخانوں نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ یوکرین پر روسی حملے کی مذمت کرے۔ جس کے بعد عمران خان نے بھارت کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی درخواست کا سخت الفاظ میں جواب دیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ جب بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تو پھر کسی مغربی ملک نے بھارت سے تعلقات کیوں نہیں توڑے۔
پاکستان میں مقیم یورپی یونین کے رکن ممالک سمیت 22 سفارتی سفیروں کے سربراہان نے یکم مارچ کو مشترکہ طور پر پاکستان کو خط لکھا تھا۔ خط میں پاکستان پر زور دیا گیا کہ وہ یوکرین میں روسی حملے کی مذمت میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کی حمایت کرے۔ خط عوام کے لیے بھی جاری کیا گیا جو عموماً نہیں کیا جاتا ہے۔
اس پر برہم عمران خان نے سیاسی جلسے کے دوران کہا کہ ہم مغربی ممالک کے غلام نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا، ‘میں یورپی یونین کے سفیروں سے پوچھنا چاہتا ہوں۔ کیا آپ نے ہندوستان کو ایسا خط لکھا تھا؟










