نئی دہلی: آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما کچھ عرصے سے میگھالیہ کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایس ٹی ایم) پر مسلسل حملے کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک نئے بیان میں کہا کہ ان کی حکومت یونیورسٹی کے وائس چانسلر محبوب الحق کے خلاف 1992 میں غلط طریقے سے او بی سی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے پر ایف آئی آر درج کرے گی۔
قابل ذکر ہے کہ یو ایس ٹی ایم شمال مشرقی خطے کی واحد نجی یونیورسٹی ہے جو نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک (این آئی آر ایف) کے تحت ٹاپ 200 یونیورسٹیوں میں شامل ہے، جسے محبوب الحق کی ملکیت والی فاؤنڈیشن چلاتی ہے، جو بنگالی مسلم ہیں۔ آسام جو انسٹی ٹیوٹ کے بانی ہیں وہ وائس چانسلر بھی ہیں۔گزشتہ چند ہفتوں کے دوران، یونیورسٹی اور حق دونوں کو سرما کی طرف سے کئی حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے – بشمول یہ الزامات کہ وہ کیمپس کی تعمیر کے لیے جنگلات اور پہاڑیوں کی کٹائی کی وجہ سے گوہاٹی میں آنے والے سیلاب کے لیے ذمہ دار ہیں۔ اس تناظر میں سرما نے یہ بھی کہا تھا کہ یونیورسٹی کے مرکزی دروازے کا فن تعمیر، جس میں تین گنبد ہیں، ‘جہاد’ کی علامت ہے۔
پچھلے ہفتے سرما نے کہا تھا کہ ان کی حکومت اس امکان پر بات کر رہی ہے کہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلباء آسام حکومت کی طرف سے مشتہر کردہ پوسٹوں کے لیے مقابلہ کرنے کے اہل نہیں ہو سکتے۔انڈین ایکسپریس کے مطابق بدھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرما نے کہا، ‘ڈی سی (ضلع کلکٹر) کریم گنج سے ایک رپورٹ آئی ہے کہ اس نے (حق نے) او بی سی کا سرٹیفکیٹ غلط طریقے سے حاصل کیا ہے، اسے خود ڈی سی کریم گنج نے منسوخ کر دیا تھا۔ . کیا غلط OBC سرٹیفکیٹ والا شخص ماہر تعلیم ہو سکتا ہے؟’چیف منسٹر کے دفتر نے منگل کو ڈی سی کریم گنج کے ذریعہ بھیجے گئے ایک خط کا اشتراک کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حق کو 1992 میں او بی سی سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا تھا، جسے 1996 میں منسوخ کردیا گیا تھا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ نہ تو حق ممل ہیں اور نہ ہی کرن کا تعلق او بی سی برادری سے ہے اور ان کا او بی سی سرٹیفکیٹ تقریباً تین دہائی قبل واپس لے لیا گیا تھا۔سرما نے کہا، ‘اگلا مرحلہ فوجداری مقدمہ ہونا چاہئے۔ ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔ اب ہم ایف آئی آر درج کرنے جا رہے ہیں۔