اردو
हिन्दी
جولائی 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کس کے اشارے پر جینت،آرایل ڈی کو گھیرا جارہا ہے!

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
کس کے اشارے پر جینت،آرایل ڈی کو گھیرا جارہا ہے!
57
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

راشٹریہ لوک دل (RLD) کے صدر جینت چودھری نے 2022 کے یوپی اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد پارٹی کی یوپی یونٹ کو تحلیل کر دیا۔ لیکن اس کے صدر مسعود احمد نے ہفتہ کے روز مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ان پر پیسے لے کر ٹکٹ تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ سوال یہ ہے کہ آر ایل ڈی کو اس طرح تنازع میں گھسیٹنے کی کوشش کیوں کی جا رہی ہے اور مسعود احمد کس کے کہنے پر یہ سب کر رہے ہیں۔ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں اور صرف اس کے لیے سیاسی بساط بچھائی جا رہی ہیں۔ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے آر ایل ڈی کے صدر جینت چودھری نے واضح کر دیا ہے کہ وہ ایس پی کے ساتھ مل کر لڑیں گے۔ ظاہر ہے کہ یہ اتحاد اب بھی بہت سی جماعتوں کو سیاسی طور پر چبھ رہا ہے۔

آر ایل ڈی کے قومی جنرل سکریٹری ترلوک تیاگی نے انتخابات میں ’سیٹیں بیچنے‘ کے دعوؤں کو خارج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایاکہ مسعود احمد نے اپنے سیاسی عزائم کی تکمیل کے لئے الزام لگائے ہیں ۔ مسعود احمد بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔ اتر پردیش انتخابات میں تمام آر ایل ڈی کارکنوں کو ٹکٹ دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب آر ایل ڈی صدر نے یوپی میں انتخابات کے بعد ریاستی یونٹ کو تحلیل کیا تو انہیں کیوں یاد آیا کہ کیا غلط ہوا؟ انہیں پہلے کچھ کہنا چاہئے تھا اور اگر انہیں کوئی شکایت تھی تو جینت چودھری سے بات کرنی چاہئے۔ لیکن میرے خیال میں اس طرح کے الزامات کے پیچھے کوئی نہ کوئی سیاسی مقصد ہے۔

تیاگی نے کہا:’یہ کہنا غلط ہے کہ انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے، کیونکہ ایک ہفتہ قبل آر ایل ڈی نے یوپی کی ریاستی اکائی کو تحلیل کردیا تھا، پھر استعفیٰ کیسے دیا؟ احمد کا یہ الزام کہ دلتوں اور اقلیتوں کو نظر انداز کیا گیا بھی درست نہیں ہے کیونکہ 35 سے زیادہ اقلیتوں اور دلتوں نے ایس پی-آر ایل ڈی اتحاد کے امیدواروں کے طور پر یوپی سے الیکشن جیتا تھا۔ آر ایل ڈی نے بھی دلتوں اور اقلیتوں کو پانچ چھ ٹکٹ دیے۔ جینت چودھری اور اکھلیش یادو پر الزام لگانا غلط ہے۔

آر ایل ڈی کے سابق ریاستی صدر ڈاکٹر مسعود احمد نے ہفتہ کو الزام لگایا تھا کہ اتحاد میں شامل لوگ بی جے پی کے خلاف لڑنے کے بجائے سیٹوں کی تقسیم پر آپس میں لڑتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ یوپی اسمبلی انتخابات میں سیٹیں بیچی گئیں اور دلتوں اور اقلیتوں کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا۔

آر ایل ڈی کے سپریمو جینت چودھری کو لکھے خط میں مسعود احمد نے یہ بھی الزام لگایا کہ یوپی اسمبلی انتخابات سے قبل نااہل امیدواروں کو پارٹی کا ٹکٹ فروخت کیا گیا۔ مجھے امید ہے کہ پارٹی اور اتحاد ان چیزوں کا خیال رکھیں گے تاکہ وہ مستقبل میں یوپی میں حکومت بنا سکیں۔ ایس پی آر ایل ڈی اتحاد کے تمام کارکن بی جے پی کے خلاف لڑنے کے بجائے سیٹوں کے لیے آپس میں لڑ رہے تھے۔

مسعود احمد نے کہا کہ ایس پی- آر ایل ڈی اتحاد ’اندرونی آمریت‘کی وجہ سے ہار گیا۔ مسلم اور دلت مسائل کو اجاگر نہیں کیا گیا اور پارٹی ٹکٹ آخری لمحات میں تقسیم کئے گئے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN