پریاگ راج :عتیق احمد کے دونوں بیٹوں کو 221 دن بعد چلڈرن ہوم سے رہا کر دیا گیا ہے۔ دونوں کو ان کی خالہ کے حوالے کیا گیا ہے۔ ایہام اور ابان پورمفتی کے ہٹوا گاؤں میں ایک رشتہ دار کے گھر ٹھہریں گے۔ دونوں سینٹ جوزف کالج میں تعلیم حاصل کریں گے۔ امراجالا کے مطابق رات نو بجے کے قریب وہ دونوں کسری مساری قبرستان پہنچے اور اپنے والد اور چچا کی قبروں سے گلے مل کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔
۔ اس دوران لوگوں نے انہیں عتیق اور اشرف کے قتل کی ویڈیو بھی دکھائی۔
24 فروری کو امیش پال قتل کیس کے بعد، عتیق کے دونوں پانچ نابالغ بیٹوں کو 2 مارچ کو چلڈرن ہوم میں رکھا گیا تھا۔ تاہم صورتحال واضح نہیں ہوسکی کہ پولیس انہیں کہاں لے گئی ہے۔ اس کے لیے عتیق کی اہلیہ شائستہ پروین نے ضلعی عدالت سے دونوں بچوں کا پتہ لگانے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔








