اردو
हिन्दी
جولائی 23, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دلت تھنکر پروفیسر روی کانت پر حملہ، اکیڈمک آزادی پر حملہ 500دانشوروں کا ردعمل

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
دلت تھنکر پروفیسر روی کانت پر حملہ، اکیڈمک آزادی پر حملہ 500دانشوروں کا ردعمل
79
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ :(ایجنسی)

لکھنؤ یونیورسٹی میں ہندی کے معروف پروفیسر اور دلت مفکر ڈاکٹر روی کانت کی حمایت میں ملک بھر سے 500 سے زیادہ ماہرین تعلیم اور کارکن سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے ڈاکٹر روی کانت پر ’حملے‘ کی مذمت کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر روی کانت کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کو واپس لیا جائے اور ان پر اور اے بی وی پی کے کارکنوں پر ’حملہ‘ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

بدھ کے روز ایک بیان میں، انہوں نے کہا کہ ’وہ حکمراں بی جے پی کے ساتھ مل کر بیشتر تعلیمی اداروں کے عہدیداروں اور ہندوتوا کارکنوں کے ذریعہ ملک بھر میں ماہرین تعلیم پر حملوں سے پریشان ہیں۔‘ ان کا ماننا ہے کہ ڈاکٹر روی کانت پر حملہ تعلیمی آزادی کے بنیادی اصولوں پر حملہ ہے۔ ان بنیادی باتوں میں تنقیدی سوچ، سوال کرنے کا کلچر، اور ایسے خیالات شامل ہیں جو مرکزی دھارے کے بیانیے کے خلاف ہیں۔

ستیہ ہندی ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق روی کانت کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے لکھنؤ یونیورسٹی کے حکام پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ 10 مئی کے حملے کے مجرموں کو گرفتار کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے’ان لوگوں کو واضح پیغام جائے گا جو اظہار رائے کی آزادی کو سلب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘ انہوں نے یونیورسٹی اور اتر پردیش حکومت کے افسران سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر روی کانت اور ان کے پریوار کو تحفظ فراہم کیا جائے اور مزید ہراساں کرنا یا دھمکیاں دینا بند کیا جائے۔

مشترکہ بیان میں دستخط کرنے والوں میں نامور آر ٹی آئی کارکن ارونا رائے، اسکالر اور مصنف پروفیسررام گوہا، پروفیسر اپوروانند، مصنف دلیپ مینن، سوریہ کانت چودھری، ڈاکٹر نندیتا نارائن، اے آر وساوی، آدتیہ نگم، تھیٹر کی شخصیت مایا کرشنا راؤ، انسانی حقوق کے معروف کارکن فادر سیڈرک پرکاش، وی سریش، شبنم ہاشمی، آکار پٹیل اور دیگرشامل ہیں ۔

انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ ’ ہم ماہرین تعلیم اور کارکنوں کا ایک گروپ ہیں جو 10 مئی 2022 کو لکھنؤ یونیورسٹی کے کیمپس میں ہندی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور معروف دلت نظریات کے ماہر ڈاکٹر روی کانت کی عوامی ہیکلنگ اور دھمکیوں کے بارے میں فکر مند ہیں۔‘

انہوں نے بیان میں کہا کہ مشتعل نعرے لگانے کے علاوہ مشتعل ہجوم نے ڈاکٹر روی کانت کو مبینہ طور پر دھمکیاں دیں۔ ڈاکٹر روی کانت کو کئی گھنٹوں تک پراکٹر کے دفتر میں پناہ لینے پر مجبور کیا گیا۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ یہ مبینہ طور پر وارانسی میں گیان واپی مسجد کے بارے میں آن لائن چینل ستیہ ہندی پر ایک مباحثے میں ڈاکٹر روی کانت کے ریمارکس کے خلاف ایک ’احتجاج‘ تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چینل پر بحث کے دوران روی کانت نے مجاہد آزادی پتابھیمسیتارامیا کی کتاب ’فیدرز اینڈ سٹونز‘ کی ایک کہانی کا حوالہ دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر روی کانت نے حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دینے میں احتیاط برتی کہ اس بیانیہ کو صرف ایک ’کہانی ‘ ہی کہا جاسکتا ہے کیونکہ اس کے مصنف نے حمایت میں کسی ذرائع کا حوالہ نہیں دیا۔ اس کے باوجود، ان تبصروں کے چوبیس گھنٹے سے بھی کم عرصے کے بعد، ان کے تبصروں کا ایک بدنیتی سے ترمیم شدہ اقتباس آن لائن گردش کر دیا گیا، بیان میں مزید کہا گیا۔ اگلی صبح تک پرتشدد احتجاج ہوا اور ڈاکٹر روی کانت کی جان کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے، ’ڈاکٹر روی کانت کے پراکٹر کے دفتر سے نکلنے اور گھر واپس آنے کے بعد، یہ چرچا ہے کہ ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔‘ اے بی وی پی کے رکن امن دوبے کی شکایت پر لکھنؤ پولیس نے ان کے خلاف حسن گنج پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں اختلاف رائے پر تشدد اور دھمکیاں نہیں ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ ڈاکٹر روی کانت کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔

بتاتے چلیں کہ پروفیسروں، مصنّفین اور صحافیوں نے اس سے قبل اے بی وی پی سے وابستہ لوگوں کی طرف سے ڈاکٹر روی کانت کو دی جانے والی مبینہ دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے بیانات جاری کیے تھے۔ کم از کم 60 ایسے پروفیسروں، مصنّفین اور صحافیوں نے ایک کھلا خط لکھا جس میں انہوں نے روی کانت کو دی جانے والی سرعام جان سے مارنے کی دھمکیوں اور بدسلوکی کی مذمت کی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN