اردو
हिन्दी
اگست 22, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مدارس کو نقصان پہنچانے والی کوششوں کو ہرگزبرداشت نہیں کیاجائےگا:بورڈ،دینی و ملی تنظیموں اور دینی مدارس کے ذمہ داران کا مشترکہ بیان

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
210
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: ۲۰؍جولائی
ہم خادمین ملت ریاست اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور دیگر ریاستوں میں مختلف حیلوں اور بہانوں سے دینی QQ مدارس کی حیثیت و شناخت کو ختم کرنے، انھیں بند کرنے اور نقصان پہنچانے کی کوششوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ہم یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کی طرف سے دینی مدارس کے تعلق سے ریاستی حکومتوں کو دی جانے والی ہدایت سراسر غلط،غیرقانونی اور کمیشن کے حدود اور دائرہ کار سے متجاوز ہے۔ اس پر ریاست اترپرد یش کے چیف سکریٹری کی طرف سے مدارس کا سروے کرکے ضلعی حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ غیر منظور شدہ مدارس کے طلبہ کو سرکاری اسکولوں میں منتقل کردیا جائے۔ 8449 غیرمنظورشدہ مدارس کی فہرست بھی شائع کی گئی ہے جس میں دارلعلوم دیو بند، دارالعلوم ندوۃ العلماء، مظاہر علوم سہارنپور، جامعہ سلفیہ، بنارس، جامعہ اشرفیہ مبارکپور، مدرسۃ الاصلاح سرائے میر، جامعۃ الفلاح، بلریا گنج، اعظم گڑھ جیسے بڑے اور قدیم مدارس شامل بھی ہیں۔ ضلع مجسٹریٹوں کی طرف سے دباوٴ ڈالا جارہا ہے کہ ان میں زیرتعلیم بچوں کو سرکاری اسکولوں میں منتقل کردیا جائے۔
بورڈ کے ترجمان قاسم رسول الیاس کی جاری کردہ ریلیز کے مطابق چیف سکریٹری کا یہ سرکلر اور ضلعی حکام کا دباؤ غلط اور غیر قانونی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے ان مدارس میں زیرتعلیم غیر مسلم طلباء کو نکال کر سرکاری اسکولوں میں منتقل کردیا ہے، یہ بھی غلط اور ان کے ذاتی اختیار کے حق پر حملہ ہے۔ اب مسلم طلباء پر بھی دباوٴ بنایا جارہا ہے کہ وہ آرٹی ای ایکٹ کے مطابق بیسک تعلیم حاصل کریں۔ مدارس کی منتظمہ کو دھمکی دی جارہی ہے کہ ایسا نہ کرنے پر ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ اسی طرح مدھیہ پردیش حکومت ایک قدم آگے بڑھ کر مدارس کے بچوں کو روزآنہ ہاتھ جوڑ کر سرسوتی وندنا پڑھنے پر مجبور کررہی ہے۔
ہم مسلمانوں کے دینی و ملی جماعتوں اور دینی مدارس و جامعات کے ذمہ داران یہ واضح کردینا ضروری سمجھتے ہیں کہ دستور کی دفعہ 30(1) کے تحت اقلیتوں کو اپنے تعلیمی ادارے قائم کرنے اور ان کا انتظام و انصرام کرنے کا بنیادی حق حاصل ہے، اسی طرح آر ٹی ای ایکٹ نے بھی وضاحت کے ساتھ مدارس کو مستثنیٰ قرار دیا ہے۔مدارس عربیہ کروڑوں بچوں کو کھانے اور رہنے کی سہولتوں کے ساتھ مفت معیاری تعلیم دیتے ہیں اور برسوں سے تعلیمی طور پر پسماندہ سمجھے جانے والے مسلم معاشرے میں تعلیم کے فروغ کی خاموش اور کامیاب کوشش کررہے ہیں ان مدارس نے اور ان کے فارغین نے ملک کی آزادی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور آزادی کے بعد ملک کی تعمیر وترقی میں بھی اہم رول ادا کررہے ہیں۔ چیف سکریٹری کا یہ اچانک اور یک طرفہ اقدام مدارس کے اس قدیم اور مستحکم نظام میں انتشار پیدا کرنے کی ناروا کوشش ہے جس سے لاکھوں بچوں کا تعلیمی نقصان ہوگا اور ان پر نامناسب ذہنی ونفسیاتی دباؤ پڑے گا۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ریاستی انتظامیہ اپنی ان غیر قانونی، غیر اخلاقی اور ظالمانہ کوششوں سے باز آئے اور بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ نہ کرے۔ ریاستی حکومتوں کی اس اقلیت دشمن پالیسی کو تبدیل کرانے کے لئے تمام ممکنہ قانونی اور جمہوری راستے اختیار کئے جائیںگے۔
دستخط کنندگان
مولانا خالدسیف اللہ رحمانی
صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
مولانا سید ارشد مدنی
نائب صدر بورڈ و صدر جمعیۃ علماء ہند
مولانا ڈاکٹر سید محمد علی نقوی
نائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
جناب سید سعادت اللہ حسینی
نائب صدر بورڈ وامیر جماعت اسلامی ہند
مولانا اصغر امام علی مہدی
نائب صدر بورڈ و امیر جمعیت اہل حدیث
مولانا محمد فضل الرحیم مجددی
جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
مولانا سید محمود اسعد مدنی
صدر جمعیۃ علما ہند
مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی
سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی
سکریٹری بورڈ و امیر شریعت بہار، اڑیسہ و جھارکھنڈ
مولانا سید بلال عبدالحی حسنی
سکریٹری بورڈو ناظم ندوۃ العلماء لکھنؤ
مولانا ڈاکٹر یاسین علی عثمانی
سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
مولانا مفتی ابولقاسم نعمانی
مہتمم دارالعلوم دیوبند
مولانا عبداللہ سعود سلفی
جنرل سکریٹری جامعہ سلفیہ بنارس
مولانا محمد ادریس بستوی
نائب ناظم جامعہ اشرفیہ مبارکپور
مفتی محمد صالح مظاہری
امین عام مظاہر علوم، سہارنپور
ٹی عارف علی
شیخ الجامعہ، جامعۃ الفلاح، بلریا گنج،اعظم گڑھ
مولانا محمد سفیان قاسمی
مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند
مولانا محمد سعیدی مظاہری
ناظم جامعہ مظاہر العلوم وقف سہارنپور
ڈاکٹر فخرالاسلام اصلاحی
ناظم مدرسۃ الاصلاح سرائے میر،اعظم گڑھ

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN