اردو
हिन्दी
جولائی 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

صرف ایک کیس میں ضمانت کا انتظار: جلد رہا ہوسکتے ہیں اعظم خاں

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
صرف ایک کیس میں ضمانت کا انتظار: جلد رہا ہوسکتے ہیں اعظم خاں
78
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

رامپور :(آر کے بیورو)

سماج وادی پارٹی کے قد آور لیڈر اعظم خاں کے خلاف عظیم نگر اور ملک کوتوالی میں درج پانچ مقدمات میں ان کی رہائی کی اجازت سیتا پور جیل انتظامیہ کو بھیج دی گئی ہے۔ رہائی کے اجازت نامے پیر کی شام ایک خصوصی میسنجر کے ذریعے بھیجے گئے۔ ایس پی ایم پی اعظم خاں دو سال سے زیادہ عرصے سے سیتا پور جیل میں بند ہیں۔

اعظم خاں کے خلاف رام پور کے مختلف تھانوں میں لوٹ، ڈکیتی، ڈرانے دھمکانے، چوری، زمین پر قبضے وغیرہ کے الزام میں 87 مقدمات درج ہیں۔ یہ مقدمات مختلف عدالتوں میں چل رہے ہیں۔ جس میں صرف ایک معاملہ میں ان کی ضمانت منظورہونا رہ گئی ہے ۔باقی تمام کیسوں میں ان کی ضمانت منظور ہو چکی ہے ، جبکہ ان کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ اور ان کا بیٹا عبداللہ اعظم ضمانت پر باہر آچکے ہیں۔

اعظم خاں کے خلاف سال 2019 میں عظیم نگر پولیس اسٹیشن میں کسانوں کی زمین قبضہ کرنےاور ملک میں ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں مقدمات درج کیے گئے تھے، جس میں تفتیش کے بعد پولیس نے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ ان مقدمات کی سماعت ایم پی-ایم ایل اے کورٹ (مجسٹریٹ ٹرائل) میں چل رہی ہے۔

ان مقدمات میں اعظم خاں کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ ماضی میں، ان کے وکیل کی جانب سے ضمانتیں دائر کی گئی تھیں، جن کی تصدیق کے بعد، پیر کی شام، عدالت نے اعظم خاں کو پانچ مقدمات میں رہا کرنے کے لیے خصوصی میسنجر کے ذریعے سیتا پور جیل بھیج دیا ہے۔

اعظم خاں کے تین معاملات میں سماعت نہیں ہوئی

دریں اثناء رام پور کے ڈنگر پور کے تین معاملات میں ایس پی کے قد آ ور لیڈر اعظم خاں کے خلاف درج تین مقدمات کی سماعت عدالت میں نہیں ہو سکی،کیونکہ پریذائیڈنگ آفیسر چھٹی پر تھے۔ اب اس معاملے کی اگلی سماعت 30 مارچ کو ہوگی۔ سال 2019 میں، ڈنگر پور بستی میں رہنے والے لوگوں نے اعظم خاں اور کچھ ایس پی کارکنان پر یہ الزام لگاتے ہوئے مقدمے درج کرائے تھے کہ ان کے ساتھ اعظم خاں کے اشارے پر مار پیٹ، لوٹ پاٹ کرکے ان کے مکانوں کو توڑ دیا گیا تھا۔ جس میں اعظم خاں سمیت کئی ایس پی کارکنان ملزم ہیں ۔

اس معاملے میں گنج پولیس تھانے میں 12 معاملے درج کیے گئے تھے۔ جس میں تمام مقدمات میں اعظم خاں کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ اس کیس کی سماعت ایم پی ایم ایل اے کورٹ (سیشن ٹرائل) میں چل رہی ہے۔ گزشتہ تاریخ کو اعظم خاں کے وکیل نے گنج پولیس اسٹیشن میں درج تین مقدمات میں ڈسچارج درخواست دائر کی تھی۔

جس پر استغاثہ کی جانب سے پیر کو اعتراض دائر کیا جانا تھا۔ اسسٹنٹ گورنمنٹ ایڈووکیٹ کمل کمار گپتا نے بتایا کہ پریذائیڈنگ آفیسر کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے ان مقدمات کی سماعت نہیں ہو سکی۔ اب اس معاملے کی سماعت 30 مارچ کو ہوگی۔

عبداللہ اعظم کے دو پاسپورٹ معاملےمیں گواہ عدالت نہیں پہنچے

وہیں اعظم خاں کے بیٹے عبداللہ اعظم کے دو پاسپورٹ کے معاملے میں پیر کو رام پور میں ایم پی-ایم ایل اے کورٹ (مجسٹریٹ ٹرائل) میں سماعت ہوئی، جس میں گواہ عدالت نہیں پہنچے۔ اب اس معاملے کی اگلی سماعت یکم اپریل کو ہوگی۔ سال 2019 میں بی جے پی لیڈر آکاش سکسینہ نے اعظم خاں کے بیٹے عبداللہ اعظم کے خلاف سول لائنز تھانے میں دو پاسپورٹ رکھنے کا مقدمہ درج کرایا تھا، جس میں عدالت نے عبداللہ اعظم کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

اس کیس کی سماعت ایم پی ایم ایل اے کورٹ مجسٹریٹ ٹرائل میں چل رہی ہے۔ پیر کو ایک اسکول کے پرنسپل سے اس معاملے میں جانچ ہونی تھی، لیکن وہ عدالت نہیں پہنچے۔ عدالت نے سماعت کرتے ہوئے اگلی سماعت کے لیے یکم اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN