نئ دہلی( ایجنسی )2002 میں گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور ان کی بچی سمیت کئ اہل خانہ کو قتل کرنے کے 11 مجرموں میں سے 10 پیرول، فرلو اور 1000 دنوں سے زیادہ کے لیے عارضی ضمانت پر باہر تھے اور 11 واں مجرم 998 دنوں کے لیے جیل سے باہر تھا۔ ان سبھی کو گجرات حکومت نے ان کے ‘اچھے رویے کی وجہ سے اس سال 15 اگست کو رہا کیا تھا۔
سپریم کورٹ کے سامنے گجرات حکومت کے حلف نامے کے مطابق، رمیش چندنا (58) 1576 دن (پیرول کے کل 1198 دن اور فرلو 378 دن) کے لیے جیل سے باہر رہااور یہ ان 11 مجرموں میں سے سب سے زیادہ دن جیل سے باہر رہا۔پیرول اور فرلو حراست سے عارضی رہائی ہے۔ عام طور پر ایک خاص وجہ سے قلیل مدتی قید کی صورت میں زیادہ سے زیادہ ایک ماہ کی مدت کے لیے پیرول دی جاتی ہے، جب کہ طویل مدتی سزا میں، پیرول عام طور پر کم از کم مدت کی سزا کے بعد زیادہ سے زیادہ 14 دن کی مدت کے لیے دی جاتی ہے۔
اگرچہ فرلو حاصل کرنے کے لیے کسی وجہ کی ضرورت نہیں ہے، لیکن یہ قیدی کو کوئی قانونی حق نہیں دیتا۔ جن ستا میں رویندر ناتھ نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا کہ چندنا نے اپنی رہائی سے قبل چار سال سے زیادہ جیل سے پیرول اور فرلو پر گزارے۔ جنوری اور جون 2015 کے درمیان 14 دن کی چھٹی 136 دنوں میں بدل گئی۔ گجرات کے حلف نامے کی تفصیلات سے واضح ہے کہ 11 مجرموں کو اوسطاً 1176 دن کی فرلو، پیرول اور عارضی ضمانت ملی ہے۔ ان میں سے صرف ایک باکا بھائی واہونیا (57) کل 998 دن جیل سے باہر تھا۔ملزمان نے پیرول کے وقت گواہوں کو دھمکیاں دیں۔راجو بھائی سونی (58) نے ستمبر 2013 سے جولائی 2014 کے درمیان 197 دن کی تاخیر سے خودسپردگی کی تھی، وہ کل 1348 دنوں کی چھٹی پر تھا۔
سونی کی ناسک جیل سے 90 دن کی پیرول نے دیر سے خودسپردگی وجہ سے ان کی چھٹی کو 287 دن میں تبدیل کر دیا۔ 11 میں سب سے بوڑھا جسونت نائی (65) 2015 میں ناسک جیل میں 75 دن کی تاخیر سے خود سپردگی کے ساتھ کل 1169 دنوں کے لیے باہر تھا۔ اگست میں، انڈین ایکسپریس نے ایک رپورٹیں بتایا کہ کس طرح 11 مجرم اپنی جیل کی مدت کے دوران مسلسل پیرول اور فرلو پر باہر رہے، جس کے دوران اس کیس کے کئی گواہوں نے دھمکیوں کی شکایت کی تھیداہود ایس پی اکیلے نہیں تھے۔
سی بی آئی اور ممبئی کی خصوصی سی بی آئی عدالت کے علاوہ داہود کلکٹر، ایڈیشنل ڈی جی پی (جیل خانہ) اور گودھرا کے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بھی اعتراضات اٹھائے تھے۔ وزارت داخلہ کی منظوری اور رائے طلب کرتے ہوئے، گجرات کے محکمہ داخلہ نے محض یہ کہا کہ ریاستی حکومت نے کلکٹر کی سربراہی میں جیل ایڈوائزری کمیٹی کی سفارش سے اتفاق کیا ہے اور 10 میں سے 9 ارکان نے جلد از جلد رہائ کی سفارش کی ہے۔ سکریٹری آف اسٹیٹ (ہوم) راج کمار نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ حکومت نے پہ








