بلرام پور:اتر پردیش کے بلرام پور میں 12 سالہ طالب علم کے قتل کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق جاڑوا کے بھگوان پور گاؤں کا رہنے والا طالب علم اپنے بھائیوں کے ساتھ مدرسے کے ہاسٹل میں رہتا تھا۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، مقتول طالب علم ایان کے گھر والوں کا رو رو کر برا حال ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ محفوظ ایان کو تیز دھار ہتھیار سے قتل کیا گیا ہے۔ اس کی لاش کلاس کی میز پر پڑی ہوئی ملی۔ پولیس نے جب تحقیقات شروع کی تو پتہ چلا کہ مدرسہ میں نصب سی سی ٹی وی کیمرہ رات تقریباً ڈھائی بجے بند تھا۔ صبح 8 بجے سی سی ٹی وی کیمرے دوبارہ شروع کر دیے گئے۔
متوفی طالب علم کے اہل خانہ نے مدرسہ کے مولاناوں پر اس قتل کا الزام لگایا ہے۔ موقع پر پہنچنے کے بعد ایس پی وکاس کمار نے کہا کہ واقعے کی گہرائی سے تفتیش کی جارہی ہے، جلد ہی اس قتل کا پتہ چل جائے گا اور ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی:پولیس کے مطابق ہاسٹل میں کل 100 طلباء مقیم ہیں۔ جمعہ کی صبح آیان اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا۔ اس کے جسم پر تیز دھار ہتھیاروں کے زخم تھے۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں یوپی کے فتح پور ضلع میں قتل کا ایک ہولناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ 9 سالہ کمسن طالب علم کو مدرسے کے اندر قتل کر دیا گیا۔ قتل کے الزام میں پولیس نے حافظ اور ایک مدرسہ کو گرفتار کیا تھا ۔










