اردو
हिन्दी
اگست 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بنگلہ دیشی طلبہ کا حسینہ واجد کو وطن واپس لا کر ان کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
279
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ڈھاکہ:بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کو مستعفی ہونے پر مجبور کرنے والی نوجوانوں کی تحریک نے سابق وزیراعظم کو ملک میں واپس لا کر اُن کے خلاف بدترین ریاستی تشدد کے الزامات پر ٹرائل کا مطالبہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے نفاذ کے خلاف ابتدائی طور پر پُرامن طلبہ کے مظاہروں کا آغاز رواں برس جولائی کے شروع میں ہوا تھا۔
ڈھاکہ یونیورسٹی میں 26 سال کی عمر کے ناہید اسلام سوشیالوجی کے طالب علم اور امتیازی سلوک کے خلاف طلبہ کے کوارڈینیٹر اور احتجاج کرنے والے مرکزی گروپ کے رہنما ہیں۔
پیر کو ڈھاکہ میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے ناہید اسلام کا کہنا تھا کہ ’حکومت اور بنگلہ دیش کے عوام یقینی طور پر حسینہ واجد کو ملک اور عدالت میں دیکھنا چاہتے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’عوام چاہتے ہیں کہ سابق وزیراعظم کو ملک میں واپس لا کر اُن کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔‘
ناہید اسلام بنگلہ دیش کی عبوری حکومت میں وزیرِاطلاعات ونشریات ہیں جبکہ وزارتِ مواصلات اور ٹیکنالوجی کا محکمہ بھی اُن کے پاس ہے۔
نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات محمد یونس کی سربراہی میں 8 اگست کو قائم ہونے والی بنگلہ دیش کی عبوری حکومت میں دو طلبہ رہنما شامل ہیں۔ناہید اسلام کے علاوہ کابینہ میں شامل دوسرے طالب علم رہنما آصف محمود کے پاس وزارت کھیل اور امورِ نوجوانان کا محکمہ ہے۔
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے اس بات کا عہد کیا ہے کہ وہ ایک ماہ تک جاری رہنے والے پرتشدد واقعات کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے ساتھ تعاون کرے گی۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے ابتدائی اندازے کے مطابق بنگلہ دیش میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران کم سے کم 600 افراد مارے گئے جبکہ بتائی گئی ہلاکتوں کی تعداد ممکنہ طوپر پر اس سے کم تھی۔
’ان الزامات میں ماورائے عدالت ہلاکتیں، خلافِ قانون گرفتاریاں اور نظربندی، تشدد اور بدسلوکی کے علاوہ آزادی اظہارِ رائے اور پرامن اجتماعات پر پابندیاں بھی شامل ہیں۔‘اقوام متحدہ کی ایک ٹیم بنگلہ دیش کی عبوری حکومت اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقات کے لیے جمعرات کو دارالحکومت ڈھاکہ پہنچی تھی۔
بنگلہ دیش میں اقوام متحدہ کے دفتر نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشن کی ٹیم کا یہ دورہ آٹھ روزہ (22 سے 29 اگست تک) ہو گا۔ناہید اسلام کا کہنا تھا کہ ’ایک بار تحقیقاتی عمل کا آغاز ہو جائے تو پھر اس کے بعد ہم شیخ حسینہ واجد کو ملک واپس لانے اور ان کے خلاف مقدمہ شروع کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN