اردو
हिन्दी
اگست 22, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بنگلہ دیش کے اصل مسائل اب شروع ہوئے ہیں!

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
30
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تجزیہ:امتیاز احمد
پانچ اگست کے دن ڈھاکہ میں جو ہوا ہے، وہ ایک ایسے مایوس ہجوم کا احتجاج  قرار دیا جا سکتا ہے، جس کے پاس معاشی ترقی، دہائیوں پرانے مسائل، ناانصافیوں اور غربت کے خاتمے کا کوئی حل موجود نہیں۔
قصور احتجاج یا سول نافرمانی کرنے والے عوام ، نوجوانوں یا طلبہ کا نہیں ہے۔ ان مایوس نوجوانوں کے پاس کوئی دوسرا راستہ ہی نہیں چھوڑا گیا۔ ان کو اس نہج پر اسی اشرافیہ نے پہنچایا ہے، جو عشروں سے کسی نہ کسی طرح اقتدار میں ہے۔ بنگلہ دیش یا پاکستان جیسے ممالک کی نوجوان نسل جب  اپنا موازنہ ترقی یافتہ اقوام سے کرتی ہے تو انہیں معاشی لحاظ سے پیچھے رہ جانے کا دکھ اندر ہی اندر کھا جاتا ہے۔
دوسری طرف ہمارے روایتی حکمران ہیں، جنہیں بس اپنے خاندانوں، امرا اور اشرافیہ کی فکر ہے۔ رہی طاقتور فوج تو اس کو اپنی طاقت اور پیٹ کی فکر ہے۔
روایتی سیاسی خاندان سالہا سال سے اقتدار میں ہیں اور کسی دوسرے کے لیے جگہ یا نئی نسل کو اسپیس فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں -غریب اور متوسط طبقے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے لیے پارلیمان کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں، ان کی آواز اشرافیہ کے کانوں تک نہیں پہنچ رہی اور وہ موجودہ نظام سے تنگ آ چکے ہیں۔
نوجوان تنگ آ جائیں تو نتیجہ ایسا ہی نکلتا ہے، جیسا بنگلہ دیش میں نکلا ہے۔
نوجوان مایوس ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں۔ لیکن جس طرح  آج کے پریشان کن معاشی حالات عشروں کا نتیجہ ہے، اسی طرح ترقی بھی عشروں کا نتیجہ ہوتی ہے۔ یہ راتوں رات نہیں آتی، نوکریاں دو سال میں پیدا نہیں ہوتیں، ملکوں کے حالات دو چار برس میں ٹھیک نہیں ہوتے۔
جب شیخ مجیب الرحمان کے مجمسے گرائے جا رہے تھے، تو مجھے عراق میں صدام حسین کے گرائے جانے والے مجمسے یاد آ گئے نوجوانوں کے ہاتھوں میں وزیر اعظم ہاؤس کے پرندے اور دیگر اشیا دیکھیں تو پاکستان کا نو مئی یاد آ گیا۔جب عوام کو مٹھائی بانٹتے دیکھا تو لیبیا میں قذافی کے مرنے کے بعد والے حالات ذہن کے دریچوں سے گزرے۔ بنگلہ دیش کے نوجوانوں کے آنکھوں میں وہی اُمید تھی، جو قاہرہ میں حسنی مبارک کے اقتدار سے جانے کے بعد نظر آئی تھی۔ جب صدام گیا تھا، جب قذافی قتل ہوا تھا، جب تیونس، شام  اور سوڈان میں مظاہرے ہوئے تھے تو وہاں کے نوجوانوں کے ذہن میں بھی یہی تھا کہ اگلے ہفتے حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔
لیکن ان تمام ممالک میں چہرے تو بدلے لیکن فرسودہ عدالتی، سیاسی اور فوجی نظام اپنی جگہ کھڑا رہا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ تبدیلی کے خواہش مند نوجوانوں کی آواز پھر نہ سُنی گئی اور حالات مزید خراب ہوتے گئے۔ آج پاکستان، عراق، لیبیا، سوڈان، تیونس اور شام آپ کے سامنے ہیں۔
معاشروں میں تبدیلی اقتدار کی پر امن منتقلی، جمہوری روایات، انصاف، میرٹ، مساوات، ایمانداری اور تعلیم سے آتی ہے، راتوں رات حکومتیں بنانے اور گرانے سے نہیں آتی۔
میری نظر میں بنگلہ دیش کے اصل مسائل کا آغاز اب ہو رہا ہے۔ سمت کا تعین ہونے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔ کاش پاکستان اور بنگلہ دیش جیسے ممالک کے حکمران دور اندیش ہوتے تو ایسی نوبت ہی نہ آتی، افراتفری پیدا ہی نہ ہوتی، عوام کو خود حکمرانوں کا گریبان نہ پکڑنا پڑتا لیکن ہمارے حکمران تو مرتے دم تک اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں۔اگر بنگلہ دیش کامیاب ہوا تو یہ پورے خطے کے لیے مثال ہو گا ورنہ پاکستان کی طرح ہر دو سال بعد نیا تجربہ کرنے جیسا دائروں کا سفر تو شروع ہو ہی چکا ہے۔ تشدد پر مبنی دائروں کے ایسے سفر میں نہ مسیحا ملتا ہے اور نہ ہی کسی نسل کا زخم بھرتا ہے۔(ڈی ڈبلیو)
)یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں(

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN