نئی دہلی:معروف اداکار رنبیر کپور کے بعد تحقیقاتی ایجنسی ای ڈی نے مقبول فلمی اداکاروں کپل شرما، ہما قریشی اور حنا خان کو بھی تفتیش کے لئے طلب کرلیا۔
منی لانڈرنگ کے معاملے پر ےانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے چند نئے اداکاروں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کپل شرما اور حنا خان کو ایجنسی کے دفتر طلب کیا گیا ہے، ایک دن قبل رنبیر کپور کو بھی تفتیش کیلئے بلایا گیا تھا۔
خیال رہے کہ رنبیر کپور کو ایک سٹے بازی کی ایپ کی تشہیر کرنے پر رقم موصول ہوئی تھی جس کے ذرائع کے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطاق 17 بالی ووڈ شخصیات اس کیس میں ملوث ہیں جن میں شردھا کپور، ٹائیگر شیروف اور سوناکشی سنہا بھی شامل ہیں۔








