اردو
हिन्दी
اگست 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بھاگوت کا بیان ، سنگھ کی مایوسی یا احتیاط؟ :-قاسم سید

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
418
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کیا بی جے پی عام آدمی کا اعتماد کھو رہی ہے؟کیا ہر جلسے میں لگنے والے مودی مودی کے نعروں کی جاذبیت، کشش ان کی چمک دمک ختم ہورہی ہے اور کیا بی جے پی قیادت حد سے زیادہ اعتماد کا مظاہرہ کرکے سیاسی خودکشی تو نہیں کررہی ہے ؟ کیاالیکشن کی مہم  میں عوام کی عدم دلچسپی اور کسی بڑے نریٹو (بیانیہ ) کا سیٹ نہ ہونا بی جے پی کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے ؟کیونکہ اپوزیشن کے پاس تو کھونے کے لئے کچھ  نہیں ہے -یہ سوال اس لئے بھی پیدا ہوئے ہیں کہ آرایس ایس کے چیف بھاگوت کے ایک بیان نے سب کو چونکا دیا ہے اور قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہوگیا ہے ۔حالانکہ مین اسٹریم میڈیا نے اس بیان کو زیادہ ہوا نہیں دی ہے -یہ بات بھی نوٹ کرنے کی ہے کہ حالیہ سروے میں بھلے ہی مودی کی مقبولیت میں  کمی  بتائی گئی ہے لیکن وہ آج بھی ملک کے سب سے مقبول اور بااثر لیڈر ہیں ۔سیکنڈ نمبر ان سے بہت دور ہیں یہ حقیقت ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ اس چناؤ میں ان کی باڈی  لینگویج ان کے الفاظ کا ساتھ نہیں دے رہی ہے لگتا ہے وہ نوشتہ دیوار پڑھ رہے ہیں پہلے مرحلہ کی  کم پولنگ اس کا بین اظہار ہے
سوال یہ ہے کہ اس پس منظر میں بھاگوت کے بیان کا مطلب کیا ہے  کیا وہ بھی کھلی آنکھوں سے نوشتہ دیوار پڑھ رہے ہیں ۔ان کا کوئی داؤ ہندوتو،راشٹرواد،،دیش بھکتی کا چھونکا،رام مندر ،ہندو مسلم ،وغیرہ عوام کو مدہوش نہیں کر پارہا/ عام آدمی کے ایشو مقامی مسائل اور سب سے بڑھ کر ذات پات ہندوتو پر حاوی ہورہے ہیں یہ گراؤنڈ رئیلٹی ہے شاید یہ صورتحال  جس کو مودی میجک نہیں بدل پارہا ہے سنگھ  کو حالیہ  انتخابات سے مایوس کردیاہے!کیا ہم یہ سمجھیں کہ اس نے مٹی سونگھ کر اندازہ لگا لیا ہے کہ نتائج اس کی منشا کے مطابق نہیں آرہے ہیں اور وہ اپنی پوزیشن بدل رہا ہے؟قارئین جانتے ہیں کہ آر ایس ایس اپنی صدی تقاریب کے انعقاد کے سلسلہ میں گذشتہ کئی برسوں سے تیاریاں کررہا ہے اس کے رضاکار بہت پر جوش ہیں  – لیکن گذشتہ دنوں موہن بھاگوت نے یہ اعلان کرتے ہوئے سب کو چونکادیا  کہ 2025 میں آر ایس ایس اپنی صدی تقاریب  نہیں منائے گا ملک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار حاصل ہونے کے بعد سے یہ بات کہی جا رہی تھی کہ گزشتہ دس سال سے مودی سرکار کامیابی کے ساتھ سنگھ کے ایجنڈے اور بیانیہ کو چلارہی ہے ۔سرکار پر اس کی گرفت مضبوط ہے اور یہ تاثر عام تھا کہ 2024 میں بھی بی جے پی آرہی ہے آر ایس ایس کی 2025 میں صد  سالہ تقاریب کے دوران دستور یا ملک کی شبیہ کے حوالہ سے بڑا اعلان کیا جاسکتا ہے لیکن موہن بھاگوت نےایک کتاب کی رسم اجراءکے دوران یہ اعلان کیا کہ آر ایس ایس اپنی صدی تقاریب نہیں منائے گا،اس کو اپنی کامیابیوں  پر سینہ ٹھوکنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بھاگوت کی جانب سے کئے گئے اس اعلان کے بعد کہا جا رہاہے کہ آر ایس ایس ملک کے موجودہ رجحان اور عام آدمی کی سرد مہری رام مندر کی تعمیر کے باوجود اس ایشو پر اس کے ٹھنڈے ریسپانس نے اس کے ماتھے پر تشویش کی شکنیں ڈال دی ہیں -وہ عام انتخابات کے نتائج سے مایوس ہوچکا ہے اور اپنے کیڈر کو متوقع نتائج کے لئے ذہنی طور پر تیار کرنے کی کوشش نہیں کر رہا ہے ؟کیونکہ آر ایس ایس کیڈر میں 2025 کے لئے بہت جوش وخروش ہے اسے لگتا ہے ہم اب ہندوراشٹر کے قیام کا “لکش” پانے کے قریب آگئے ہیں-موہن بھاگوت کے اس اعلان کے بعد آر ایس ایس کے حلقوں میں چہ مہ گوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ کیا مودی 2024 کی نیا اپنے چہرے پر پار نہیں لگا سکیں گے کشتی ساحل پر آکر ڈوب جائے گی؟ کیونکہ ملک کا موڈ بظاہر تو یہ بتا رہا ہے کہ چارسو پار تو بہت دور اکثریت کا جادوئی ہندسہ چھونے کے بھی لالے پڑ سکتے ہیں ۔ موہن بھاگوت نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ “آر ایس ایس نے اپنے 100 سال کے دوران کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن ابھی مقصد کے حصول کے لئے طویل جدوجہد درکار ہے اسی لئے صدی تقاریب کے انعقاد سے زیادہ حصول مقصد پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔”
حالانکہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے صرف اس بیان پر انحصار نہیں کیا جاسکتا لیکن چند باتیں بالکل واضح ہیں مثلا 2024 میں 2014اور2019 جیسے حالات نہیں ہیں ۔مودی کے جادو کا دریا اتررہا ہے ۔اچھے دن آئیں گے اور پلوامہ،بالاکوٹ جیسا کوئی طاقتور بیانیہ لاکھ کوشش کے باوجود سامنے نہیں ،ملک میں کوئی لہر نہیں ہے ،الیکشن مودی بنام مودی ہوگیا  ہے ،کوئی جذباتی ایشو اپیل کرنے میں ناکام ہے کمزور اپوزیشن لاچار ہونے کے باوجود اپنے وجود کا احساس دلارہی ہے -میڈیا کی بیٹنگ  بی جے پی کو ہی ریٹائرڈ ہرٹ کررہی ہے کیونکہ وہ اپنا بھروسہ کھوچکا ہے ،اس بار بی جے پی کو سوشل میڈیا پر بھی سخت مقابلہ کا سامنا  ہے  -پھر بھی بی جے پی کا ہارنا اتنا سہل نہیں – اس نے سب کچھ داؤ پر لگادیا ہے وہ پہلے سے کمزور ہوگی ،یہ سچ ہے لیکن اقتدار میں نہیں  آئے گی یہ  کہنا قبل از وقت ہوگا  اینٹیں ہلنے لگی ہیں یہ ماننے میں کوئی حرج نہیں-  بھاگوت کا بیان اس کی ایک کڑی ہے-معجزہ کا انتظار کریں

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN